اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے توسیع شدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی انعام پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے، انعامی رقم 5 جولائی کو وزیراعظم ہاو¿س میں تقریب کے دوران دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن کرکٹرز پر انعامات کی بارش، وفاقی حکومت نے منی ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے توسیع شدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، میگا ایونٹ میں زخمی ہو کر باہر ہونے والے وہاب ریاض کی بھی لاٹری لگ گئی، انہیں بھی انعامی رقم پانے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے چیمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا، ٹیم منیجمنٹ کے ہر فرد کو 50،50 لاکھ روپے ملیں گے، فاتح کرکٹرز کو انعامی رقم 5 جولائی کو وزیر اعظم ہاو¿س میں استقبالیہ کی تقریب کے دوران دی جائے گی۔انعامی رقم دینے کے لیئے خصوصی تقریب کا اہتمام 5جولائی کو وزیر اعظم ہاوس میں کیا جائے گا۔ توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے انعام دیا جائےگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن، اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود کو 50,50لاکھ روپے ملیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50 لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے۔