تازہ تر ین

پسندیدہ مرد کرکٹر کون ،بھارتی کپتان صحافی کے سوال پر برہم

اوول (آئی این پی) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج صحافی کے سوال پر برہم ہوگئیں۔خواتین ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے یہ سوال پوچھا تو انڈین کپتان نے اپنے جواب سے ان کو منہ بند کرا دیا۔انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کبھی یہ سوال کسی مرد کرکٹر سے پوچھا ہی کیا آپ نے ان سے پوچھا کہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہیں۔مجھ سے ہمیشہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے لیکن آپ لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میں اور مرد کرکٹرز میں بہت برا فرق ہے کیونکہ ہم مستقل ٹی وی پر نہیں آتے۔ حال ہی میں بی سی سی آئی نے دو ہوم سیریز ٹیلی ویڑن پر نشر کر کے ایک کاوش کی اور سوشل میڈیا پر بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا تاہم کھلاڑیوں کو سراہنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ٹوئٹر پر اکثر صارفین نے متھالی راج کے اس جواب کو خوب سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain