کراچی(آئی این پی) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کیلئے میدان میں نہیں اترتے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی شروع سے عادت ہے کہ وہ میچ کیلئے گراﺅنڈ میں اترنے سے قبل والدہ سے بات ضرور کرتے ہیں۔،والدہ نہ ملیں تو وہ بھائی یا بہن سے گفتگو کرتے ہیں۔سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کے دن والدہ نے عمرے کے لیے جانا تھا اس لیے صبح صبح ہی ان سے بات کرلی تھی۔