تازہ تر ین

عماد وسیم نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بالر بن گئے

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بالنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے اسپنرعماد وسیم دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلےنمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلش ٹیم نے ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے اور پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر آ گئی ہے۔ اس کےعلاوہ بھارت چوتھے، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور آسٹریلیاکا ساتواں نمبر ہے، اس کے بعد سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain