سری لنکان فاسٹ بولر کو وزیر کھیل پر تنقید مہنگی پڑ گئی،سری لنکن فاسٹ بولر لاسیتھ ملنگا کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کےلیے قائم پینل نے چند گھنٹوں میں ہی فیصلہ کر دیا بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل پینل نے ملنگا کو گلٹی قرار دیا ، اور فاسٹ بولر کو چھ ماہ کےلیے کرکٹ سے دور کر دیاگیا ، ساتھ ہی انہیں ایک ون ڈے میچ کی آدھی فیس کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔