ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹر عبدالرزاق کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عیدالفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد کھلنا سے دارالحکومت ھاکا واپس آ رہے تھے کہ ضلع گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکا کھلنا ہائی وے پر ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری۔حادثے کے بعد عبدالرزاق اور ان کے اہل خانہ کو شدید چوٹیں آئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے وقت کرکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ اہلیہ اشرت جہاں، 2 سال کا بیٹا آدیان، بہن اور 2 بھتیجیاں بھی گاڑی میں موجود تھیں۔سابق بنگلا دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے بھی کرکٹر کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ہمارا اپنا عبدالرزاق (رز) کار حادثے میں شدید زخمی ہو گیا ہے، تمام افراد سے دعاو¿ں کی درخواست ہے۔