Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی سانحہ پر سیاست افسوسناک, وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے بڑا اعلان

    By Daily Khabrainجون 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاولپور (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف کو بتایاگیا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر بہاولپور سے 45 کلومیٹر دور تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہائی وے پر پیش آیا ¾آئل ٹینکر میں 25000لیٹر تیل تھا ¾مقامی لوگوں نے تیل اٹھا نا شروع کر دیا ¾ آئل ٹینکردھماکے نے 265افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ¾ سانحہ میں 140سے زائد افراد جاں بحق اور 125زخمی ہوئے جبکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے حادثے کی تحقیقات کر انے کا فیصلہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کےلئے 20,20 لاکھ روپے ¾ زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے ¾ جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے بہاولپور پہنچنے کے بعد ان کو سانحہ احمد پور شرقیہ ،بعد از سانحہ کئے جانے والے ریسکیو آپریشن اور حادثے میںزخمی ہونے والوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بہاولپور کے سرکٹ ہاﺅس میں کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے وزیر اعظم نواز شریف کو سانحہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حادثہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر بہاولپور سے 45 کلومیٹر دور تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہائی وے پر پیش آیا،کراچی سے بہاولپور جانے والے آئل ٹینکر میں 25000 لیٹر تیل تھا۔عوام نے گرے ہوئے تیل کو اٹھانا شروع کردیا اور اس دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹا اور وہاں موجود 265 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سانحے میں140 سے زائد افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے۔کمشنر نے بتایا کہ حادثہ کے بعد شروع کئے جانے والا ریسکیو آپریشن کو پانچ گھنٹے میں مکمل کر لیا گیا تھا جس میں چار فوجی ہیلی کاپٹرز،1122کی 34 اور ایدھی کی 25 ایمبولنسز نے حصہ لیا۔ بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات کو مثال بناناچاہیے تاکہ آئندہ درست اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حادثے کے ذمے داروں کا تعین کیا جائیگا اور دیکھا جائیگا کہ ٹرک کا معیار کیسا تھااس موقعے پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 20,20 لاکھ روپے اور حادثہ کے زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے دینے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی سانحے میں جاں بحق افراد کیلئے دعا بھی کرائی۔لندن سے وطن واپسی پر وزیر اعظم بہاولپور سرکٹ ہاوس پہنچے جہاں سے انہوں نے احمد پور شرقیہ میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور حادثے کی تحقیقات کرانےکا فیصلہ بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ کسی بھی زندگی کا نعم البدل نہیں ہے لیکن مالی امداد سے لواحقین اور زخمیوں کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ زخمیوں کا بلند حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انھوں نے اعلان کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں گی جبکہ حکومت غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس قومی سانحے پر بھی سیاست کی جو انتہائی افسوسناک ہے، اس قسم کی سیاست ملک میں نہیں ہونی چاہیئے، دکھ کی اس گھڑی میں دوسروں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قطعی طور پر مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہم اس کی تہہ تک پہنچیں گے اور اس واقعہ کو قوم کے لئے مثال بنائیں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی ۔ وزیراعظم نواز شریف کا بہاولپور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.