Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزارت عظمیٰ کے متوقع امیدوار

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں ¾کوئی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے ¾ کوئی انتخابات کے خواب دیکھ رہا ہے ¾جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے ¾ ہم عدالت میں سرخرو ہونگے ¾ دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کر نا پڑیگا ¾نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے ¾ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ¾ ایک پارٹی کے ارکان استعفے واپسی کی بھیک مانگتے ہوئے اسمبلی میں آئے ¾ اب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے جس پر قوم بھی غصے میں ہے رپورٹ کو (آج) پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ہم عدالت سے سرخرو ہوں گے جب کہ دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا ¾ نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ قوم نوازشریف کی خدمات کا اعتراف کررہی ہے اوردنیا بھی ملکی ترقی کی معترف ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے، 1999 میں بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی پاداش میں عالمی سازش کے تحت نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا۔ تاہم 2 بار غیرآئینی طریقے سے ہماری حکومت کو ختم کرنے کے باوجود نوازشریف دوبارہ بھرپور طاقت کے ساتھ ملک کے وزیراعظم بنے۔ وزیردفاع نے کہاکہ بیرونی طاقتیں سی پیک اور گوادر پر بری طرح اثرانداز ہورہی ہیں دشمن پاکستان کو اپنے دباو¿ میں رکھنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کی امداد ایک بین الاقوامی کاروبار بن چکا ہے لیکن پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اس قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف بنی نو انسان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں کچھ مخالفین وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اور کچھ نئے انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ڈھائی سال قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منظوری کےلئے نہیں ہیں اور بعد میں وہی ہوا استعفیٰ دینے والے گھٹنوں کے بل معافیاں مانگتے ہوئے اسمبلیوں میں واپس آئے، اب وہی معافیاں مانگنے والے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پہلے خود عدالتوں کا سامنا کرکے اپنے کیسز نمٹائیں کوئی شخص نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرسکتا کیوں کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ان لوگوں نے نہیں بلکہ عوام نے اپنے مینڈیٹ کے ذریعے دی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.