Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کا جےآئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی ممبر پر اعتراض

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz hamza and hussain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم میں شامل آئی ایس آئی کے افسر بریگیڈئیر نعمان سعید نامزدگی کے وقت اس ادارے میں تعینات ہی نہیں تھے جب کہ گواہوں سے تفتیش کے دوران بھی ان کا رویہ جارحانہ تھا۔وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر 9 صفحوں پر مشتمل اپنے اعتراضات جمع کرائے جن میں استدعا کی گئی کہ زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا جائے۔ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں تحقیقات کے لیے اپنے کزن اختر راجہ کی فرم ”کوسٹ “ کی خدمات حاصل کرکے قانون کی خلاف ورزی کی، لاء فرم کو بھاری رقوم دی گئیں جو قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی رکن پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ا?ئی ایس ا?ئی رکن کا رویہ انتہائی جارحانہ تھا، جے آئی ٹی میں نامزدگی کے وقت یہ افسر آئی ایس آئی کا حصہ ہی نہ تھا اور اسے معاہدے کے تحت ایجنسی سے منسلک کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جب کہ اس افسر کی آئی ایس آئی سروس اور تنخواہ ریکارڈ میں ظاہر ہی نہیں ہوتی۔وزیر اعظم نے اپنے اعتراض میں کہا کہ شریف فیملی کے خلاف غیر تصدیق شدہ دستاویزات اور زبانی معلومات پر نتائج اخذ کئے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ شکوک و شبہات، مفروضوں پر مشتمل ہے اور وزیر اعظم کو عوام کی نگاہ میں بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ غیر جانبدار تحقیقات کے بغیر فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا، جے آئی ٹی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے گواہان سے اپنی مرضی کے مطابق بیان لینے کی کوشش کی، گواہان پر نہ صرف نواز شریف کے حق میں دیئے گئے بیانات واپس لینے کیلئے دباو¿ ڈالا گیا بلکہ انہیں ہراساں بھی کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے عدالتی اختیارات استعمال کئے اور دستاویزات کے لئے غیر قانونی طور پر چیئرمین نیب کو بلایا، جب کہ ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بنک کے نمائندوں پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے، حالانکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر تحقیقات نہیں کی جاسکتی۔ پوری تحقیقات جے آئی ٹی ممبران کی بد نیتی کو ظاہر کرتی ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مختلف افراد کو قانونی فرمز کی خدمات لی گئیں ، تمام شواہد قانون کے برخلاف اکٹھے کئے گئے، جے آئی ٹی کے حاصل کئے گئے شواہد قانون کے مطابق قابل قبول نہیں اور فائنڈنگز کی قانون کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں۔عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں جے آئی ٹی رپورٹ کے جلد نمبر 10 سے متعلق موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلد نمبر 10 فراہم نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسے مشتہر نہ کرنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے، کیس چلانے سے پہلے جلد نمبر دس فراہم کی جائے، جلد نمبر دس کی فراہمی کے بعد ہی وزیراعظم عدالت کے سامنے موقف پیش کر سکیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.