Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیازی صاحب نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz-sharif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ نےازی صاحب کی الزام تراشی، جھوٹ اور منافقت کی سےاست سے عوام متنفر ہوچکے ہےں اور انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی رےکارڈ قائم کئے ہےں ۔ پاکستان کے باشعور عوام دروغ گوئی اور دشنام طرازی کی ایسی منفی سےاست کو مسترد کرچکے ہےں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھرنے دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف گھناو¿نی سازش کی گئی، پھر لاک ڈاو¿ن کے ذرےعے پاکستان پر اےک اور وار کےا گےا اور اب دھرنا گروپ جھوٹ اور الزام تراشی کے ذرےعے پاکستان کی قسمت سے پھر کھےلنے کی کوشش کررہا ہے۔ سےاسی عدم استحکام اور بے ےقےنی کی صورتحال پےدا کرنے کی کوشش کرنےوالے نہےں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔ ےہ عناصر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمےل کےلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہےں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نےازی صاحب نے سےاست مےں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھاےا اور ان کی سےاست جھوٹ، منافقت اور ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، لیکن مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمےشہ مقدم رکھا ہے اور ہماری سےاست شائستگی اور اقدار کی سےاست ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور بلاشبہ ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے صرف انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی ہے اور دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر موقع پر رکاوٹیں ڈالیں اور یہ شکست خوردہ عناصر اس وقت انتشار پھیلا کر قوم کی یکجہتی اور قومی ترقی کو پارہ پارہ کرنے کےلئے سرگرم عمل ہیں، جب ملک پائیدار بنیادوں پر ترقی کر رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار انتہائی تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور اےسے وقت انار کی پھیلانے کی کوشش عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ منفی سیاست کے موجد نے اقتدار کی ہوس میں قومی مفادات کو داﺅ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے والے ایسے سیاسی عناصر کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری، محاذ آرائی اور انتشار پےدا کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کی تیز رفتار ترقی روکنا چاہتے ہےں اور یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی تقدیر سے گھناﺅنا کھیل کھیل رہے ہیں اور انتشار پےدا کرنے والے عناصر کو عوام کی ترقی اور بدلتی ہوئی قسمت سے کوئی سروکار نہےں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خائف عناصر دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گا اور پاکستان کو پےچھے دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کے منفی حربے ناکام رہیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پشاور کے علاقے حےات آباد مےں سکےورٹی فورسز کی گاڑی کے قرےب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزےراعلیٰ نے دھماکے مےں میجر جمال شیران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے شہےد ہونے والے میجر جمال شیران کی بہادری کو خراج عقےدت پےش کےا ہے اور شہید میجر کے لواحقےن سے ہمدردی اور اظہار تعزےت کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت ےابی کےلئے دعاکی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

      خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.