Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدالتوں سے اشتہاری شخص آئین کی بالا دستی کی بات کر رہا ہے

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pic17-031 ISLAMABAD: Jul 17 – State Minister Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb talking to media Supreme Court after Panama papers case hearing. Supreme Court’s special bench resumed hearing of the Panama Papers case a week after the Joint Investigation Team (JIT) submitted its report. ONLINE PHOTO by S M Sohail
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں اور جے آئی ٹی کی سفارشات عدالت عظمیٰ پر لاگو نہیں ہوتیں، والیم 10پبلک کر نے کےلئے سپریم کورٹ میں دارخواست دائر کر دی ہے ، جس دن والیم 10پبلک ہو جائیگا اسی دن معلوم ہو جائیگا کہ جے آئی ٹی میں کیا ہوا ہے اور اس کے اصل مقاصد کئے تھے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ، سپریم کورٹ قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کریگی اور انشاءاللہ وزیر اعظم سرخروہونگے، جن لوگوں کی کرپشن کی داستانیں عوام نے دیکھیں آج وہ وزیراعظم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ، عدالتوںسے مفرو ر اشتہاری شخص ،آئین ،قانون کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی بات کررہا ہے ، وزیراعظم محمد نواز شریف سے نہ کوئی استعفیٰ کا مطالبہ کرسکتا ہے اور نہ ہی کر نا چاہیے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ بار بار ایک چیز واضح کی جارہی تھی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے اور جے آئی ٹی کی سفارشات سپریم کورٹ آف پاکستان پر لاگو نہیں ہوتیں ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی اور عدالت عظمیٰ کے معزز ججز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے جو دستاویزات پیش کی ہے ان کو نوٹیفائی ، ویری فائی اور سرٹیفائی کون کریگا ؟ان کو اون کون کریگا ؟گواہی کون دیگا ؟انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائے تھے وہ سب لوگوں نے دیکھیں اور وہ تمام دستاویزات تصدیق شدہ ہیں اگر ان میں کوئی پاکستان سے باہر کا کاغذ ہے تو وہ بھی نوٹیفائی ہے ۔ وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ والیم دس کو سپریم کورٹ سے چھپایا جارہاہے ہم نے والیم ٹین فراہم کر نے کےلئے درخواست دی ہے انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور شریف خاندن نے کہاہے کہ دو بار وزیر اعلیٰ پنجاب اور تین بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے و الے نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی کسی سرکاری پیسے کی خورد برد ¾ کوئی کمیشن ¾ کوئی کک بیکس اور کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی انہوںنے بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے کسی صفحے پر وزیراعظم کے کسی بھی دور حکومت کا کوئی کرپشن کا کیس شریف فیملی بزنس کے ساتھ نہیں جوڑ سکی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہماری طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق جے آئی ٹی کو کام سونپا تھا اس میں کہاں کہاں تجاوز کیا ہے جس کی قانون اور آئین کے مطابق اجازت نہیں تھی انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف وہ دستاویزات جنریٹ کئے گئے جن کے اوپر کوئی مہر نہیں ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے چھپانے کےلئے والیم دس کو پبلک نہیں کیا گیا، اس کے ساتھ کس آئین ، کس قانون اور سپریم کورٹ کے کس حکم کے تحت جے آئی ٹی ابھی تک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اس کا جواب عوام مانگ رہے ہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جے آئی ٹی پر پہلے دن سے تحفظات تھے آج بھی وہ تحفظا ت قائم ہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے وہ اس چیز کی تصدیق کرتی ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ سازشوں کا ٹولہ ،کرپشن پر مبنی ٹولہ اور تحریک انصاف کےساتھ اپوزیشن کے کچھ لوگ جن کی کرپشن کی داستانیں پوری قوم اور عوام نے دیکھیں آج وہ اس شخص کے اوپر انگلیاں اٹھا رہے جس شخص کے اوپر بد نیتی پر مبنی ایک الزام بھی نہیں لگایا جاسکا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہہ کر کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن ہوئی ہے شریف خاندان کے ذاتی کاروبار کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اس بات کو جے آئی ٹی کی رپورٹ ثابت نہیں کر سکی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس شخص نے سپریم کورٹ کے اوپر اپنے گندے کپڑے ٹانگے آج وہ سپریم کورٹ کی بالادستی اور آئین کی بالادستی کی بات کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اشتہاری شخص پاکستان کے عوام کی حقوق کی بات کررہا ہے، جس شخص نے خیبر پختون کے احتساب کمیشن کو تالا لگایا وہ اس وزیر اعظم کے اوپر انگلیاں اٹھارہا ہے جنہوںنے تین نسلوں کا جواب دیا ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہ لوگ سندھ میں نیب کے دفتر کو بند کر کے قانون سازی کرتے ہیں جن کی کرپشن کی داستانیں ہر انسان کی زبان کے اوپر ہیں اور وہ لوگ ادارے کو ہی بند کردیتے ہیں جو انصاف کر تے ہیں ، یہ لوگ اداروں کی تذلیل کر تے ہیں اور وہی لوگ پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک شخص تین عدالتوں سے مفرور ہے وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے حساب مانگ نہیں سکتا ہے اور وہی آئین اور قانون کی پاسداری کی بات کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح شریف خاندان نے اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کیا اور جس بد نیتی پر مبنی رپورٹ آئی ہے ایک معزز جج نے خود پوچھا کہ جو دستاویزات جمع کرائے گئے ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں۔ آگے سے جواب ملا نہیں ہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام ¾سول سوسائٹی ¾ پاکستان کی جو ڈیشل کو سلام پیش کرتے ہیں جو انشاءاللہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریگی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے سرخرو ہونگے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پہلے دن سے ہی اعلیٰ عدلیہ سے سرخرو ہونا چاہتے تھے انہوںنے کہاکہ میں میڈیا کو مبارکبا ددیناچاہونگی پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے جے آئی ٹی رپورٹ میں خامیاں کوں کی نشاندہی کی ہیں میڈیا والے حوصلہ نہ ہاریں آپ کی محنت انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور پاکستان کے آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی ۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہاکہ والیم دس جس دن پبلک ہوا آپ کو خود معلوم ہو جائیگا کہ جے آئی ٹی کے اندر کیا ہوا ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کا اصل مقصد کیا تھا ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کارروائی کے دور ان حسین نواز کی تصوی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.