Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہم شخصیت کسی بھی رکن اسمبلی کو ساتھ ملانے میں ناکام

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zulifqar khoosa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) حکمران مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کی کوششیں کرنے والے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے اگرچہ ان کی جانب سے بہت سے دعوے الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آئے لیکن عملاً وہ کسی رکن قومی اسمبلی یا پنجاب اسمبلی کو اپنی حمایت میں اپنے ساتھ منظر عام پر لانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ادھر چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگی دھڑوں کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کرنے کی ٹھانی تھی لیکن انہیں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارو سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور مسلم لیگ ضیاءالحق کے سربراہ اعجاز الحق سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا حتی کہ نواز شریف سے ناراض سید غوث علی شاہ کو بھی وہ اپنے ساتھ متحرک کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اب مسلم لیگ (ن)اور نواز شریف کے مخالفین کی تمام امیدیں چودھری نثار علی خان سے وابستہ ہیں تاہم مسلم لیگ (ن)کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثار بے شک بعض معاملات پر وزیراعظم سے اختلاف رائے رکھتے ہیں لیکن وہ نواز شریف کی قیادت کو کبھی چیلنج نہیں کریں گے۔ چودھری نثار اور نواز شریف، شہباز شریف کے درمیان بھائیوں والا تعلق ہے۔ میاں شہباز شریف بھی کئی معاملات میں نواز شریف سے اختلاف رائے کرتے ہیں لیکن بڑے بھائی کے احترام میں اس کا دھیمے لہجے میں اظہار کرتے ہیں جبکہ چودھری نثار دبنگ انداز میں رائے بیان کرتے ہیں اور بسا اوقات ناراضی کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن ان کی مسلم لیگ (ن)سے وابستگی اٹل ہے۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو اجلاس ریکوزیشن کرنے کا اختیار دیا تھا لیکن انہوں نے اجلاس بلانے کی بجائے سینٹ کے اجلاس پر ہی اپوزیشن کی توجہ مرکوز رکھنے کو فوقیت دی ہے۔ امکان غالب ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گی۔ مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.