Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بانی متحدہ اور فاروق ستار کا گٹھ جوڑ, سنسنی خیز خبر

    By Daily Khabrainجولائی 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mqm flag khabrain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ۔بانی متحدہ 22اگست کو مرگیا تھا جسے فاروق ستار اینڈ کمپنی نے دوبارہ زندہ کردیا ہے ۔جن جن لوگوں کا نام ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے جڑا ہے ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو اورنگی ٹاو¿ن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پارٹی کے عہدیدار عبدالمجید عرف ندیم مولانا کے نماز جنازہ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل ندیم مولانا کی نماز جنازہ جامع مسجد بنارس اورنگی ٹاو¿ن میں ادا کی گئی اور انہیں اورنگی ٹاو¿ن نمبر 8کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔نماز جنازہ اور تدفین میں پی ایس پی کے مرکزی رہنماو¿ں ،کارکنوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔اس موقع پر پی ایس پی کے کارکنوں نے ”قاتل قاتل الطاف قاتل “ کے نعرے لگائے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین لندن میں رہ کر بھی اپنے لوگوں کو ماررہا ہے ۔الطاف حسین 22اگست کو مرگیا تھا ،الطاف حسین کو فاروق ستار اینڈ کمپنی نے زندہ کیا ہے ۔ایم کیو ایم کا میئر الطاف حسین کو لندن میں پیسے بھجوارہا ہے ۔جو بھی ایم کیو ایم کو اٹھارہا ہے وہ الطا ف حسین کو زندہ کررہا ہے ۔بانی متحدہ قاتل ہے اور لوگوں کو مارنے کا درس دے رہا ہے ۔الطاف حسین ایسا بزدل قاتل اور سانپ ہے جو اپنے بچے کھارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پرامن رہنے کی سزا دی گئی ہے ۔یہ کسی شرابی کے لیے پیسے جمع کرنے کے پیچھے نہیں مارے گئے ۔ہم نے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی ہے ۔ہمارے کارکنوں نے ایک دکان کو بند نہیں کرایا اور ایک پتھر نہیں مارا ۔میں نے اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیا ر نہیں دیئے ۔بے گناہوں کو مارنے والے سمجھتے ہیں کہ ان کو کبھی نہیں مرنا لیکن میں بتادینا چاہتاہوں کہ وہ بھی ایک دن مریں گے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ جو لوگ قتل میں ملوث ہیں مقدمہ ان ہی کے خلاف درج کرایا جائے گا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.