Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اربوں کے تحائف کس نے بھجوائے؟, حیرت انگیز انکشاف

    By Daily Khabrainجولائی 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد( آ ئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ کمیٹی کو فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیو کے حکام نے آ گاہ کیا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک سے اربوں روپے تحائف میں بھیجوانے والے اڑھائی ہزار افراد کی شناخت کر کے سکروٹنی کا آغاز کر دیا۔کمیٹی میں ایف بی آر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ بیرون ملک سے اربوں روپے بطور تحائف بھجوانے والے دو ہزار سات سو پچاسی افراد کو شناخت کر لیا ہے ان کی چھان بین کا عمل جاری ہے جس پر سینٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پہلے ملک سے حوالے کے ذریعے پیسے باہر بھیجوائے جاتے ہیں پھر تحائف کی شکل میں واپس منگوائے جاتے ہیں ۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ ، ریونیو ، اقتصادی امور ، شماریات و نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا، سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ٹیکس دہنذگان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت کیس بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے جس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے دو سو سے زائد معاملات ایف بی آر کو بھجوائے ہیں جس کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر سے اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی میں بینک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں میں ہیر پھیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔بینک آف پنجاب کے شیئر ہولڈرز نے کمیٹی کو بتایا کہ بینک کے صدر کی جانب سے دس لاکھ حصص کم قیمت پر خرید کر تھوڑے عرصے میں زیادہ قیمت پر بیچ دیے جس کے تحت عارف حبیب لمیٹٹد اور میاں منشاء کے بروکریج ہاو¿سز کو فائدہ پہنچایا گیا۔قائمہ کمیٹی میں سنٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کردہ فنانشل انسٹیٹویشن ( ریکوری آف فنانس ) میں مزید ترمیم کا بل سٹیٹ بنک کے جواب کے باعث واپس لے لیا ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے پہلے ہی ترمیم ہو چکی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں پر موجود پاکستانی بنک سے قرضہ حاصل کر سکیں گے اور اگر وہ بیرون ملک میںپاکستانی بنک سے قرضہ لے کر واپس کیے بغیر پاکستان آجاتے ہیں تو پاکستان کی عدالت میں ان کے خلاف کیس دائر ہو سکے گا،جس پر سینٹر اعظم سواتی نے ترمیمی بل واپس لے لیاجبکہ سینٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش ک دہ کنامک ریفارمز ترمیمی بل پر مزید غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ، وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ حکومت اس بل میں ترامیم لارہی ہے جس پر سنٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پہلے حکومت ترامیم لے کر آئے پھر اس بل کو واپس لیا جائیگا،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے منی لانڈرنک ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ میں حال ہی میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی بلکہ صرف رولز اور ریگورلیشنز میں ترامیم کی گئی ہیں ، کمیٹی نے ٹیکس دہندگا ن پر منی لانڈرنگ سے متعلق کیسوں کی ایف بی آر سے تفصیلات طلب کر لیں ، کمیٹی بنک آف پنجاب میں ان سائیڈ ٹریڈنگ اور اوور رائٹنگ کی شکایت پر آئندہ اجلاس میں بنک آف پنجاب کی انتظامیہ ، ایس ای سی پی کو طلب کر لیا، کمیٹی میں دو ہزار سات سو پچاسی ٹیکس دہندگان کی جانب سے تحائف کی تحقیقات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں ایف بی آ ر حکام نے کمیٹی کو بتایا تحقیقات ہورہی ہیں جس میں یہ دیکھا جارہا ہے کہ کہ ٹیکس ادا شدہ پیسے سے تحائف بھیجے گئے یا نہیں اور بنکنگ چینل کو استعمال کیا گیا ، ایف بی ار حکام نے کہا کہ اس کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرد ی جائیںگی ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.