تازہ تر ین

چترال میں وزیراعظم کی تقریر توہین عدالت ؟

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی چترال میں گفتگو توہین عدالت پر مبنی تھی لیکن عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ سے توہین کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ مین مقدمے میں ہی نمٹا دیا جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا نواز شریف نے جو دھمکیاں دیں وہ حکمران وقت کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، انہوں نے چترال میں لوای ٹنل کے افتتاح کے موقع پر توہین پر مبنی گفتگو کی لیکن ہمارا خیال ہے کہ عدالت نے سمجھا ہو گا کہ انہیں توہین کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ مین نوٹس میں ہی نمٹا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا یہ پوچھتے ہیں کہ ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، آپ پر 1993 سے موٹروے میں پیسے کھانے کا الزام ہے، نندی پور، این سی بی ، میٹرو بس ، موٹروے کے سینکڑوں ارب روپے کھانے کا الزام ہے۔ جب بھی حساب کتاب لینے کی بات ہوتی ہے تو کبھی ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگ جاتی ہے جس میں 22 لوگ جل جاتے ہیں، پھر بھی ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پر الزام کیا ہے؟۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔انہوں نے کہا پاناما کیس میں نہ صرف نواز شریف نااہل ہونگے بلکہ ان کے رفقا بھی نااہل ہوںگے ان کا کہنا تھا نوازشریف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ شیریں رحمان نے کہا ہے کہ کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے کھل کر سامنے بولیں،نواز شریف وزیراعظم ہیں سازشوں پر کھل کر بولیں،وزیراعظم ملک کے ادارے کومتنازع بنارہے ہیں۔ وزیراعظم کی تقریر نے پورے مسئلے کو مزید گھمبیر کر دیاہے،احتساب کواستحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں اس احتساب کونہیں مانتے،وزیراعظم نےاس احتساب کواستحصال قراردیاہے،نواز شریف نے اپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔ پاکستان کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفی دے دینا چاہئے، نواز شریف وزیراعظم ہیں، اگر جمہوریت یا ان کی حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں تو کھل کر بولیں،کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے۔ سید نیئر حسین بخاری نے پانامہ پیپرز کی سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانامہ پیپر ز پر پی پی کا موقف درست ثابت ہوا کہ شریف خاندان کا طر ز رہائش ، اثاثے کاروبارو آمد ن سے مطابقت نہیں رکھتا جس پر شریف برادران عوامی عہدے رکھنے پر نہ صرف نااہل بلکہ سزاوار بھی ہوں گے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دلوانے کے لیے کالا کوٹ پہننے والا نوازشریف خود نااہلی کی زد میں ہے۔ چودھری منظور نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں جن پر پیپلز پارٹی ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔ چودھری منظور نے کہا کہ شریف خاندان پوچھتا ہے کہ ان پر الزام کیا ہے۔ حالانکہ سینیٹ کے ریکارڈ میں پڑا ہوا ہے کہ بینظیر دور میں سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت موٹروے 8 ارب روپے میں منظور ہوا تھا لیکن یہ اسے 31 ارب روپے پر لے گئے اور اسی دور میں ہی فلیٹس خریدے گئے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ 36 ارب کا تھا جسے یہ 121 ارب روپے پر لے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نندی پور کو 500 ارب سے اوپر لے گئی ہے جس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اس لیے ان کے خلاف پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کرے گی۔ مہرےن انو ر راجہ نے کہا ہے کہ ہر طرف گونواز گوکی تحرےک چل رہی ہے ، ا انہوں نے کہاکہ کچھ بھی کرلیں اب نوازشرےف کو جانا ہوگا ، چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اس لئے اب عوام انہیں اقتدار سے الگ کرنا چاہتے ہیں، نوازشرےف نے اگر عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو عوام ان کی حماےت کرتے لےکن اب تو عوام شرےف خاندان کے اقتدار سے الگ ہونے کی دعاکررہے ہےں ، انہوں نے کہاکہ پےپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، عوام پےپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور انہیں علم ہے کہ پےپلزپارٹی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی،ماضی میں بھی پےپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain