اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شریف خاندان سے پیسے واپس لانے کی بات کی تھی جس پر وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے رضا مندی ظاہر کی ،تہلکہ خیز انکشا ف منظر عام پر آگیا۔ نجی نیوز چینل کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نے بتایا کہ ایک بار میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ نے کبھی نواز شریف کو بیرون ملک سے پیسے واپس لانے کی بات نہیں کی ؟اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میں نے شریف خاندان کو مشورہ دیا کہ بیرون ملک اثاثے بیچ کر سارا پیسہ پاکستان واپس لے آئے جس پر مریم نواز تو راضی تھیں لیکن حسن اور حسین نواز نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔ اگر ن لیگ نے بکھرنا ہے تو اس کی شروعات چوہدری نثار سے ہو گی کیونکہ ن لیگ میں اختلاف کی ہمت صرف چوہدری نثار ہی کر سکتے ہیں۔
