اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے،خان صاحب کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر جنوبی پنجاب کے 2 رہنما خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گر احتساب کا گھیرا تنگ ہورہاہے جبکہ اس گھیرے کی تنگی سے جنوبی پنجاب کے 2رہنما خوش ہیں کیونکہ ان رہنماوں کا مستقبل روشن ہے۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے
