کراچی(آئی این پی)آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے بہترین بولرز کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی میں نکھار کپتان سرفرازاحمد کی ڈانٹ کے بعد آیا۔چیمپیئنز کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے احسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفرازاحمد انہیں گراو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے کیونکہ ان پر قیادت کی بھاری ذمہ داری تھی۔ کپتان کی ڈانٹ نے انہیں اچھی کارکردگی میں مدد فراہم کی۔حسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف فائنل میں ان کے ذہن میں بس یہی تھا کہ پاکستان کیلئے اچھا کھیلنا ہے اورٹیم کو جتوانا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کو جلد آوٹ کرنے میں اللہ نے کافی مدد کی۔