تازہ تر ین

گالے ٹیسٹ میں انڈیا کے مقابلے میں لنکا کی پو زیشن کمزور،وجہ کیا بنی

گالے (ویب ڈیسک)گالے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 600 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے جس کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں 154 بنائے جس جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے ہیں۔ کریز پر اس وقت انجیلا میتھوز 54 رنز پر موجود ہیں جبکہ ان کاساتھ 6 رنز پر دلورین پیریرا دے رہے ہیں۔
سری لنکا نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ سات رنز کے مجموعے پر گری جب ڈیمتھ کرنارتنے محض 2رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،اس کے بعد دینسش گونتھلیکا 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،ان کی تیسری وکٹ بھی 68رنز کے مجموعے پر گر گئی جب کوسل مینڈس بغیر کھاتے کھولے پویلین لوٹ گئے،سری لنکا کی چوتھی وکٹ 125 کے مجموعے پر گری جب اپل ترنگا 64رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جبکہ پانچویں وکٹ نروشن ڈکویلا کی گری جب وہ محض8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے آج کے کامیاب محمدسمیع رہے جہنوں نے 30رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور ایمش یادیو اور روی چندر اشوین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گالے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے 399 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان ویرات کوہلی صرف 3 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ چتیشور پجارا 153 رنز بنا سکے۔ دیگر بلے بازوں میں موکنڈ نے 12، اجنکیا ریحانے نے 57، روی چندرن ایشوین نے 47، وردھیومن ساہا نے 16، ہردیک پانڈیا نے 50، رویندرا جدیجہ نے 15، محمد شامی نے 30 اور اومیش یادیو نے 11 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے نووان پرادیپ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 31 اوورز میں 132 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیرو کمارا نے 3 اور رنگانا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو موکنڈ صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم شیکھر دھون نے جارحانہ اور عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 190 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چتیشور پجارا نے 144 رنز بنائے اور دوسرے روز 153 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
میچ میں سری لنکا کو اپنے سٹار مڈل آرڈر بلے باز اسیلا گونارتنے سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب وہ سلپ میں شیکھر دھون کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا بری طرح زخمی کروا بیٹھے۔ انجری کی نوعیت اس قدر شدید تھے کہ انہیں فوراً سرجری کے لئے کولمبو کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain