لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں سیریز طے ہے،پی سی بی حکام نے سری لنکن بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائیں،چیئرمین پی سی بی کے مطابق سری لنکن حکام نے حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کرلی ہے۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد اب سیریز کے تمام میچز یواے ای میں ہی ہوں گے، میچز کی تاریخیں سری لنکن بورڈ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہیں۔