ٹی 20 بلاسٹ :’لالہ‘ نے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی

کارڈف(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی مقابلے میں دھوم مچا دی ۔انگلش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے ہیمپشائر کوگلیمورگن پر22 رنزسے فتح دلا دی، ٹاس جیتنے والی فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 167رنز جوڑے، ناکام سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 145رنز تک محدود رہی، گراہم واگ 50 رنزبنانے میں کامیاب رہے، آفریدی نے 20رنز کے عوض 4 شکارکیے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈونلڈ اور کرن کارلسن کو پوولین چلتا کیا اور پھر کپتان جیکس روڈولف اور وکٹ کیپر کرس کک کی وکٹ حاصل کرکے گلیمورگن کی کمر توڑ دی۔

یا اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔مختلف علا قو ں میں دوسرے رو ز بھی زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں مسلسل دوسرے ر وز بھی زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے کوئٹہ ، پنجگور،سوات اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی جس کی گہرائی 15کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز پنجگور سے 90کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

فوری وطن پہنچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران خان کی بابر اعوان کو ہدایت،وجہ کیا بنی ،دیکھئے خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن کے دورے پر گئے بابر اعوان کو فوری واپس آنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعوان لندن کے دورے پر تھے عمران خان نے بابر اعوان کو ملکی سیاسی صورتحال کے باعث فوری واپس آنے کا کہا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہو گا۔

عمران خان وزیر اعظم بن سکتے ہیں یا نہیں،اہم ترین انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھر ی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے لےکرتمام اقدامات متنازع ہیں، پہلے دھرناہوا،پھردھرناٹوہوااوراب دھرناتھری ہونے جارہاہے،ساراپاکستان وزیراعظم بن سکتاہے،عمران تم وزیراعظم نہیں بن سکتے،تم صرف ٹشو پیپر ہو اور اب دوبارہ استعمال ہو جاﺅگے ، اینٹ کاجواب پتھرسے دینے والے دیکھیں ہم اصل شیرہیں،اسکرپٹ لکھنے وا لے نوازشریف کوہٹاناچاہتے ہیں اور انہیں نے بھٹوکوایک فیصلے سے جان سے ماردیاتھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران اور شیخ رشید اپنی حسرتوں سے تنگ ہیں مگر پاکستانی قوم انہیں کسی طور بھی قبول نہیں کررہی اور اب دوبارہ اسکرپٹ رائٹر کے ہاتھوں استعمال ہو جائیں گے اور خود کو زندہ رکھنے کے لئے یہ لوگ دوبارہ کالعدم تنظیموں کوجمع کریں گے ، ایک تبدیلی والاساراکوڑابنی گالا میں جمع کررہاہے اور تحریک انصاف کوڑے کےساتھ کونسی تبدیلی لائےگی ؟کٹھ پتلیوں کا تماشا جاری ہے اوراسکرپٹ لکھنے والوں نے بھٹوکا قتل کیاجسے تاریخ میں کبھی اچھا نہیں گردانا گیا لیکن اب نوازشریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ کراچی میں ہرطرف کچرااورگندگی ہے جوکچرانہیں اٹھاسکے وہ دوبارہ حکومت کرنےکاسوچ رہے ہیںانہوں نے زرداری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ کہتے ہیں شیربنیں،ہم نام کے ہی نہیں کام کے بھی شیرہیں۔

جے آئی ٹی رپو رٹ سے ایک رو ز قبل ہی مریم نواز کا اعلان جنگ،صورتحال گھمبیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے سے ایک دن قبل حکمران جماعت نے وزیراعظم کا بھرپور دفاع کرنے کی ٹھان لی۔لیگی رہنماﺅں نے ملک کے مختلف حصوں میں جلسے کر کے عمران خان اور دیگر سازش کرنے والے عناصر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایسے اہم موقع پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور نعرہ لگا دیا کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پہلے ایک نعرہ لگا تے ہوئے کہا کہ وہ مرد نہیں جو ڈر جائے۔بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسے سیاسی جنگ میں بدلنا چاہتے ہیں تواسے ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ایک نیا نعرہ لگا یا جا رہا ہے اور مریم نواز سے قبل سعد رفیق نے بھی جلسے میں لوگوں کو یہ نعرہ لگوایا ،وہ مرد نہیں جو ڈر جائے ،حالات کے خونی منظر سے ،جس دور میں جینا مشکل ہو ،اس دور میں جینا لازم ہے۔

صدر کا حسینہ کیساتھ ڈنر،سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی

برلن(خصوصی رپورٹ) جرمنی میں جی 20اجلاس میں عشایئے کے دوران امریکی خاتون اول میلانیا نے روسی صدر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا،دونوں کی گپیں لگاتے تصویریں انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئیں۔امریکی صدر کی روسی صدر سے طویل ملاقات کا غصہ میلانیا نے کچھ الگ انداز سے نکالا امریکی خاتون اول عشایئے میں روسی صدر کے ساتھ جا بیٹھیں اور انہیں بھر پور کمپنی دی۔میلانیا کے ساتھ جگہ نے ملنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹینا کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں۔۔۔۔۔۔۔تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ گذشتہ روز حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی پر حملہ تھا،وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ وہ ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بنے ہوئے ہیں، صورتحال 1997 کی طرف جاتی لگ رہی ہے، گاڈ فادر سے قوم کی جان چھڑوانے کیلئے مجھے اپنی نااہلی بھی قبول ہے ،سپریم کورٹ کے تحفظ کے لئے قوم تیار رہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٰمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزرا ایک بارپھر سپر یم کورٹ پر حملہ کریں گے اورمیں سپریم کورٹ کو بچانے کیلئے پوری قوم کوتیار رہنے کی کال دے رہاہوں جبکہ مجھے صورتحال 1997 کی طرف جاتی لگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اوران کے بچوں کا منی ٹریل قطری ہے، قطری شہزادہ پاکستان میں تلور کا شکار کرنے آجاتا ہے تو کیا وہ شریف خاندان کی حمایت میں گواہی دینے نہیں آسکتا؟ قطری شہزادے کو جے آئی ٹی میں پیش کرنا بھی حکومتی ذمہ داری تھی کیونکہ ان کا سار ا کیس قطری شہزادی پر تھا، یہی نہیں ن لیگ نے بھی کہا تھا کہ قطری شہزادے کا بیان لیے بغیر رپورٹ نہیں مانیں گے اور ججز نے بھی واضح طور پر کہا تھا کہ قطری نے بیان نہ دیا تو خط ردی کا ٹکڑا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج نے نواز شریف کا گاڈ فادر نام بالکل درست رکھا ہے اور اس گاڈ فادر سے قوم کی جان چھڑوانے کیلئے مجھے اپنی نااہلی بھی قبول ہے ، جے آئی ٹی ہمارے لیے نہیں سپریم کورٹ کی تسلی اور مزید معلومات اکھٹی کرنے کیلئے بنائی گئی تھی،جب شریف خاندان جے آئی ٹی میں جاتاتوہاتھ ہلاتے ہوئے جاتا تھا اور ایسا لگتا تھا جیسے پتہ نہیں کونسا کشمیر فتح کرنے جا رہے ہیں لیکن واپسی پر ان کے منہ سوجھے ہوتے تھے اورکہتے تھے کہ جے آئی ٹی نے ہمارے سوال کے جواب نہیں دیے،دوسری جانب موٹو گینگ اس طرح چل رہے ہوتے ہیں جیسے انہیں کسی باکسر نے پھینٹا لگایا ہواہو۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کل وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سب لوگوں نے دیکھی ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ لوگ کیس ہار چکے ہیں ،امیر مقام نے جیسے نے پیسا بنایا کیا اس پر کیس نہیں بنا سکتے؟چین نے کرپشن پر 200وزیروں کو پکڑا تو ترقی تو اور بڑھ گئی لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا جبکہ کے پی میں حکومتی وزرا کیخلاف کوئی ایف آئی آر ہو تو بتا دیں۔