جے آئی ٹی میں ن لیگ کی پوزیشن؟عمران خان نے نئی خبر سُنا دی

چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔نتھیا گلی میں میڈیا سے گفتگو میں چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف میچ کے دوران جب باری لیتے تھے تو اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے جب کہ مریم نواز جے ا?ئی ٹی میں سوال کرنے نہیں بلکہ جواب دینے گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں جب کہ (ن) لیگ نے عدلیہ، فوج اور جے آئی ٹی کو بدنام کرکے متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اگر (ن) لیگ نے اس بار سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو پوری قوم باہر نکلے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کیے اور مجھے 10 ارب روپے کی رشوت کی ا?فر کی۔ شہباز شریف معاملہ عدالت لے جائیں ان کی اصلیت سامنے لاو¿ں گا، میرے پاس 10 ارب نہیں حمزہ اور حسین نواز سے قرضہ لیکر دیدوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا، سنگاپور ہم سے آگے نکل گیا لیکن ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے جس میں خواتین اور نوجوان کردار ادا کریں جب کہ ہم سیاست نہیں مافیا کے گاڈ فادر کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔چیر مین تحریک انصاف نے کہا کہ 20 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کے وزیر اعظم کی ریاض میں بے عزتی ہوئی، شریف خاندان کا قصور یہ ہے کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا، پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، انہوں نے بچوں کے نام پر پیسہ باہر بھیجا، اس لیے منی لانڈرر منی لانڈرنگ نہیں روک سکتے، چور چوری نہیں روک سکتا، انہوں نے ملک تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جےآئی ٹی میں شریف خاندان کا احتساب ہوگا، (ن) لیگ والوں کی شکلیں دیکھ کرلگتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں۔

ٹرانسفارمر کار نے دھوم مچا دی

انقرہ(خصوصی رپورٹ)ہالی وڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے دیوہیکل جدید مشینی کر دار نہ صرف لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کرداروں سے اس قدر متاثر ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے۔ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک با صلاحیت انجینئر نے لگڑری کار بی ایم ڈبلیو کو ٹرانسفارمر روبوٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو صرف ایک بٹن کے دبانے پر دیکھتے ہی دیکھتے کار سے روبوٹ کا روپ دھار لیتی ہے اور پھر اسی انداز میں روبوٹ سے کار میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔ بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرزکے دیوہیکل روبوٹس سے متا ثر ہو کر بنائی گئی یہ کار دنیا کی پہلی حقیقی ٹرانسفارمر کا ر ہے جو فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کی طر ح ہو بہو کام کرتی ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقے میںضلع کونسل کا انتخاب دوبار ہ کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سمیرا ملک کو ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں۔

لارڈز ٹیسٹ: جو روٹ کی 190 رنز کی عمدہ اننگز، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 458 رنز بنا کر آﺅٹ

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 458 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔ کپتان جو روٹ نے اپنی قیادت میں کھیلے جانے والے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 190 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 458 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان جو روٹ نے سب نے زیادہ 190 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی نے 87، سٹورٹ براڈ نے 57، بین سٹوکس نے 56، الیسٹر کک نے 3، کیٹن جیننگز نے 8، گیری بیلنس نے 20، جونی بیرسٹو نے 10، لائم ڈاﺅسن نے 0، مارک ووڈ نے 0 اور جیمز اینڈرسن نے 12 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل سب سے زیادہ کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 25.3 اوورز میں 115 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاگیسو ربادا اور ویرنون فلینڈر نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔