نواز شریف کا کھیل ختم،اگلا وزیر اعظم کون ؟

کراچی(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جب اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاو¿ں پر کلہاڑا مارا لیکن اب ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور 3 دن میں سب سامنے آجائے گا۔جیسے جیسے کراچی کے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی گہماگہمی بھی تیزی سے عروج پرجارہی ہے سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کررہے ہیں۔اے این پی، پی پی آئی اور مجلس وحدت المسلمین پہلے ہی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ پی آئی ٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے عرفان مروت بھی میدان میں ہیں جب کہ عمران خان کی خصوصی درخواست پر شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی پہنچے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے جب کہ معاملہ اس کے برعکس ہے نوازشریف خود اپنے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور انہیں جب بھی دوتہائی اکثریت ملی انہوں نے اپنا خانہ خراب کیا اور اپنے پاو¿ں پر خود کلہاڑا مارا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ملک کی تاریخ بدل ڈالی اب 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا اور مریم نواز کی آمدن کا ذریعہ بھی سامنے آجائے گا، اب نوازشریف کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مرکز کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی ہمیں صرف مرکزی حکومت تحلیل کرنا قبول نہیں۔سربراہ عوامی مسلم کا کہنا تھا کہ انتخابی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہے میں بھی عمران خان کی درخواست پر ان کے امیدوار کی حمایت اور انتخابی مہم کامیاب بنانے کراچی آیا ہوں امید ہے پی ایس 114میں تحریک انصاف فتح یاب ہوگی اورہم خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ مل کر (ن) لیگ کی سیاست کو نیست ونابود کردیں گے۔

16سالہ دولہا اور 71سالہ دلہن ،بھلا کس ملک میں یہ کام ہو گا

جکارتہ (آئی این پی) انڈونیشیا کا 16 سالہ نوجوان 71 سالہ دلہن بیاہ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے سولہ سالہ لڑکے سلامت کو اپنی عمر سے 55 سال بڑی بڑھیا روحی سے پیار ہوگیا۔ یہ محبت دو طرفہ تھی کیونکہ روحی نے اپنے اقارب کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی شادی سلامت کے ساتھ نہ کرائی گئی تو وہ خود کشی کرلے گی۔ بالاخر دونوں کے خاندانوں نے اس انوکھی محبت کا احترام کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے بکارا ایجندا شہر میں پیش آیا۔ روحہ ایک بیوہ ہیں مگر وہ ایک سولہ سالہ لڑکے کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئیں کہ نوبت شادی تک جا پہنچی۔ دونوں کی شادی کے لیے علاقے کی ایک سرکردہ شخصیت کوسویوکے گھر پر ایک بھرپور محفل برپا کی گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامت اور روحیہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی محبت میں رکاوٹ ڈالنے یا انہیں شادی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کشی کرلیں گے۔ مقامی سرکردہ رہ نما کوسویو کا کہنا ہے کہ سلامت اور روحیہ کو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت ہے۔ دونوں نے ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کا تہیا کیا ہے اور کہا ہے اگر ان میں سے کسی ایک کی پہلے موت واقع ہوئی تو دوسرا بھی زندہ نہیں رہے۔ دنیا کی اس منفرد شادی کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ننھا دلہا شرم سے اپنے ہاتھ سے اپنا منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین شادی نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

لاس اینجلس (این این آئی)روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں ا±س مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے۔مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پرتعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے وائلن بجانے والوں، رقاص، ریڈ کارپٹ ملبوسات، لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ کی پرفارمنس اور دیگر معروف شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصور کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر کوئی اس تقریب کو شکست دینا چاہتا ہے تو اسے مریخ پر شادی رچانا ہوگی۔

کہاں سے ہو رہی ہے سازش ؟ کون کررہا ہے سازش ؟

اسلام آباد : کہاں سے ہو رہی ہے سازش ؟ کون کررہا ہے سازش ؟؟ نواز شریف بتاتے کیوں نہیں؟ عمران خان نے وزیراعظم سے سازشی عناصر کا نام بتانے کا مطالبہ کر دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمراں جے آئی ٹی کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، جب کہ دس جولائی کے بعد پی ٹی آئی سربراہ نے پوری قوم کیساتھ سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کا اصل ذمہ دار کون ؟اہم ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے نہیں کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد ا?گ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
+

آرمی چیف سے اعلیٰ ترین صوبائی شخصیت کی ملاقات ، اندرونی خبرسامنے آ گئی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات کی اس دوران بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات کی اس دوران بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے صوبے کے حالات میں بہتری کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان کی معاونت کو قابل فخر اور مقدس فریضہ سمجھتی ہے،امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی مدد پاک فوج کا فرض ہے۔

اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ خورشید شاہ بھی وزیراعظم کے حق میں سامنے آگئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم راز چاک کردیں اور سازش بے نقاب کر دیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماو¿ں کی جانب سے بار بار نواز شریف کے خلاف سازش کے الزامات سامنے رہے ہیں اب پارٹی کے قائد کی ذمہ داری ہے کہ وہ الزام تراشی میں پڑنے کے بجائے جو سازش ہو رہی ہے اسے بے نقاب کریں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ‘ہمارے لیے ریاست پہلے اور حکومتیں بعد میں ہیں، لہذا اگر حقیقت میں کوئی سازش ہے تو میری جماعت بطور اپوزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہوگی’۔انھوں نے گذشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف کے پاس اگر کوئی بھی راز موجود ہے تو وہ قوم کو اس سے آگاہ کریں، لیکن یہ الزامات کی سیاست ملک کو مزید بحران کی جانب لے کر جائے گی’۔ان کا کہنا تھا، ‘میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ن لیگ کی جانب سے سازشوں کا الزام آخر کس کی جانب اشارہ ہے، کیونکہ نہ اپوزیشن ایسا کوئی کام کررہی ہے اور نہ ہی کوئی ادارہ یہ کام کرسکتا ہے’۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ‘اگر تو یہ سازش ہے تو یہ وزیراعظم کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے، لہذا میں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بتائیں اور جو راز ان کے دل میں ہے اسے بے نقاب کردیں’۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے اور وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتیں سازش نہیں کرسکتیں ¾بھارت بھی سازش نہیں کر سکتا کیونکہ وہ نوازشریف کا دوست ہے لہذا لگتا ہے نوازشریف کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے ¾نواز شریف کی آصف زرداری سے ناراضگی ہے تو یہ فضل الرحمن کو بتا دیں سازش کون کر رہا ہے، ہم جمہوریت بچانے کےلئے سازش کے خلاف کھڑے ہوں گے ¾پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے اور وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ہتھکڑیوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ¾بے نظیر بھٹو معصوم بچوں کے ساتھ عدالتوں اور جیلوں کے دھکے کھاتی رہیں اس وقت کسی کو بیٹی کا احساس نہیں ہوا ¾ہماری بیٹی مریم نواز کیوں جھوٹ بول رہی ہیں ¾پہلے کہا میرا پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں اور بعد میں کہا میں ٹرسٹی ہوں، وقت آنے پر ثبوت دوں گی لہذا یہ معاملہ جھوٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے تحمل مزاج آدمی کا سخت رویہ قابل تشویش ہے ¾ان کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے دال میں کچھ کالا ہے ¾(ن) لیگ کی طرف سے یہ ماحول جان بوجھ کر بنایا جارہا ہے، حالات اتنے خراب ہیں تو وزیراعظم کو ملک میں ہونا چاہیے تھا۔

حسین نواز دوحہ کیوں گئے تھے ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حسین نوا ز کے دوحہ جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی،جے آئی ٹی کیلئے نیا خط تیار کروا لیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے ایک خط قطری شہزادے کے حوالے کیا ۔ذرائع کے مطابق ڈرافٹ قطری شہزادے کے سائن کے بعد جے آئی ٹی کو بھجوایا جائے گا تاکہ دوران پیشی جن چیزوں کا خلا رہ گیا ہے ان کو دور کیا جا سکے ۔

قطری شہزادے حماد بن جاسم کی پاکستان آمد ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)جے آئی ٹی کی آخری رپورٹ پیش ہونے میں صرف تین دن رہ گئے شریف خاندان نے اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے آخری کوششیں شروع کردی ہیں، حسین نواز قطر جا پہنچے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق حسین نواز کی دوحہ میں شاہی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جس کے بعد قطری شہزادے حمد بن جاسم کے پاکستان آنے کا قوی امکان ہے۔ پاناما کیس پر قطری خط اور جے آئی ٹی ایشوز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کی دوحہ میں بیک ڈور ڈپلومیسی آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے اور حسین نوازشریف نے دوحہ میں شاہی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز قطری شہزادے حمدبن جاسم سے بھی ملاقات کریں گے۔ معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کا حسین نواز سے ملاقات کے بعد پاکستان آنے کا امکان ہے اور وہ کسی وقت بھی پاکستان آسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کی پاکستان آمد کے حوالے سے آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور اگر قطری شہزادے نے ہامی بھر لی تو شریف خاندان کو پاناما لیکس جے آئی ٹی میں ریلیف ملنے کی امید ہے۔ دوسری جانب قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ارکان کو تین مرتبہ بیان کیلئے دوحہ آنے کی دعوت دے رکھی ہے جبکہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کا پاکستان میں بیان لینے کیلئے بضد ہے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں جے آئی ٹی کا 56واں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے آئی ٹی کے ارکان نے شریف خاندان کے ریکارڈ کئے گئے بیانات پر غور کیا جبکہ مزید بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔ جے آئی ٹی نے 10جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے جس کیلئے تمام نکات کو حتمی شکل دی گئی اور دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے رپورٹ لکھنے کا کام مزید تیز کردیا ہے۔ جمعرات کو اجلاس میں مریم نواز، چیئرمین نیب قمرزمان چودھری، وزیراعظم کے بیٹوں حسین نواز، حسن نواز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متفقہ طور پر رپورٹ کی تیار کی جارہی ہے جو 10جولائی کو سریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی حبیب بینک ، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سے شریف خاندان کی کمپنیوں کے موصول شدہ ریکارڈ کی روشنی میں رپورٹ مرتب کررہی ہے جبکہ نیب کی طرف سے فراہم کردہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کو بھی رپورٹ کا حصہ بتایاجائے گا۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے افراد کے بیانات اور گواہوں کے بیانات کا تجزیہ کرکے رپورٹ میں سفارشات بھی دے گی۔ لندن فلیٹس کی خریداری ، بیرون ملک رقوم کی منتقلی اور وزیراعظم کے بچوں کے کاروبار سے متعلق شریف خاندان کے افراد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں دستیاب ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔

سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے چےن کے شہر تےانجن کی ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی اےنڈ اےجوکےشن کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔چےنی وفد کی قےادت تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی اےنڈ اےجوکےشن، چائنہ کے نائب صدرےان بنگ کررہے تھے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی اےنڈ اےجوکےشن پنجاب مےں جدےدٹےکنالوجی اےنڈووکےشنل اےجوکےشن ےونےورسٹی قائم کرے گی اور ےونےورسٹی کا نام پنجاب تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنےکل اےنڈ ووکےشنل اےجوکےشن ہوگا۔پنجاب تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنےکل اےنڈ ووکےشنل اےجوکےشن کے طلباءو طالبات کو مشترکہ ڈگری دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی کے وفد کی جانب سے پنجاب کے فنی تعلےم کے اداروں کے اساتذہ کوتربےت کی پےشکش خوش آئندہے اورپنجاب حکومت اس پےشکش کابھر پور فائدہ اٹھائے گی اور فنی تعلےم کے اداروں کے اساتذہ کو تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی سے تربےت دلائی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربےت سے آراستہ کرنا مےرا مشن ہے اورپنجاب تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنےکل اےنڈ ووکےشنل اےجوکےشن کے قےام کا منصوبہ صوبے مےں معےاری ہنر مند افرادی قوت کی تےاری مےں معاون ثابت ہوگاکےونکہ چےن کی معاشی ترقی مےںبھی اس کی معےاری ہنر مندافرادی قوت کا بڑااہم کردار ہے اور آج چےن جن بلندےوں کو چھو رہاہے،اس مےںچےن کی معےاری افرادی قوت کابڑا ہاتھ ہے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت معےاری ہنر مند افرادی قوت کی تےاری اورکھپت کے ذرےعے ملک کے نوجوانوں کوبااختےار بنا کر معاشی انقلاب برپا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو جدےد فنی علوم سکھا کر بااختےار بنائےں گے اورمعےاری ہنر مندافرادی قوت قومی تعمےر وترقی مےں اہم کردارادا کرے گی اوراسی مقصد کے پےش نظر پنجاب تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی کے قےام کا منصوبہ بناےاگےاہے اورےقےنا چین کی مہارت ہمارے لئے سود مندہوگی،جس طرح کی سہولتےں اورجدےد فنی تعلےم تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی مےں فراہم کی جارہی ہےںاور اےسی ہی سہولتےں پنجاب تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی مےں ملےں گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ تےانجن ےونےورسٹی کے ماہرےن پنجاب تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی کا نصاب تےار کرےں گے جسے پنجاب کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جائے گا،اسی طرح ٹےوٹا ،سکل ڈوےلپمنٹ کمپنی اورپی وی ٹی سی کے اساتذہ کو ماسٹر ٹرےنرز کےلئے تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی سے تربےت دلائی جائے گی اور پہلے مرحلے مےں100 اساتذہ ماسٹر ٹرےنرز کی تربےت لےں گے جبکہ پنجاب تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی کی فےکلٹی مےں چےن کے اساتذہ شامل ہوںگے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ماسٹرٹرےنرز کی تربےت کےلئے چےن جانےوالے اساتذہ کا انتخاب سو فےصد مےرٹ پر کےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے سٹےرنگ کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ سٹےرنگ کمےٹی تربےت کےلئے چےن بھجوانے کےلئے اساتذہ کے ا نتخاب اوردےگر امور کا جائزہ لے گی اوراس ضمن مےں تےزرفتاری سے اقدامات کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے 100 سکولوں مےں فنی تعلےم کے پائلٹ پراجےکٹ کا آغاز کےا جائے گا۔اس پائلٹ پراجےکٹ کو تےزی سے مزےد سکولوں مےں پھےلاےاجائے گا۔اس پروگرام کا آغاز رواں برس ستمبرسے ہوگا۔انہوںنے کہا کہ فنی تعلےم کے فروغ کے حوالے سے آج اےک اہم دن ہے کےونکہ تےانجن ٹےکنےکل ےونےورسٹی کے وفد کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ فنی تعلےم کے فروغ کے حوالے سے شراکت بڑھانے کے فےصلے کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ تعلےم کا پائےدار بنےادوں پر فروغ مےرا عزم ہے۔فروغ تعلےم کےلئے ہر طرح کے وسائل پہلے بھی دئےے ،آئندہ بھی دےں گے۔ تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی اےنڈ اےجوکےشن،چائنہ کے نائب صدرےان بنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمارے بھائی ہےںاورہم اپنے بھائےوں کی ہر طرح سے مدد کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ اپنے تجربے اورمہارت سے پنجاب مےں ٹےکنےکل ےونےورسٹی کے قےام مےں مکمل سپورٹ دےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح،خوشحالی اور معاشی ترقی کےلئے بے مثال اقدامات کےے ہےں ۔ مسلم لےگ(ن) کو اقتدار ملا تو پاکستان بدترےن اندرونی اور بےرونی مسائل مےں گھرا ہوا تھاتاہم گزشتہ چار برس کے دوران وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں تعمےروترقی کا تارےخی سفر کامےابی سے آگے بڑھاےاگےا ہے اورمسلم لےگ(ن) ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈالنے مےں کامےابی ہوئی ہے ۔ورثے مےں ملی تباہ حال معےشت کو بحال کر کے مضبوط بنےادوں پر استوار کےاگےا ہے ۔دہشت گردی،توانائی بحران کے خاتمے اور اقتصادی جمودکو توڑنے کی مخلصانہ کاوشےں کامےابی سے ہمکنارہوئی ہےںاورآج کا پاکستان 2013ءسے کہےں بہتر،پرامن اورمعاشی طورپر مضبوط ہے،بلاشبہ ملک کی تیز رفتار ترقی کا کرےڈٹ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی مدبرانہ قےادت اورشاندار معاشی پالےسےوں کو جاتا ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے ان خےالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اورغلط پالےسےوں کے باعث قومی معےشت کا بےڑہ غرق ہوااوران حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مارسے ملک اندھےروں مےں ڈوبتا چلا گےا۔ دورآمرےت مےں جمہورےت کا لبادہ اوڑھ کرپنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقےاتی منصوبوں کے نام پر زمےنوں کا کاروبار کےا اور ان حکمرانوں کے کرپشن کے قبرستانوں کو ہم نے ترقی کے مےناروں مےں بدل دےا ہے ۔ قوم کو کنگال کرنےوالے کرپٹ حکمران آج سی پےک منصوبہ بنانے کے جھوٹے دعوے کررہے ہےں ۔ ان حکمرانوں کو اپنے دور مےں اس منصوبے پر عملدر آمد کا خےال کےوں نہ آےا؟ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو اندھےرے ،غربت اوربے روزگاری کے تحفے دےئے اور قوم آج تک ان حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستانوں کو بھلا نہےں پائی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب دھرنا گروپ نے ترقی کے سفر مےں رخنہ ڈالااورقوم کی مشکلات بڑھائیں۔دھرنے والوں نے اپنی ہٹ دھرمی ،ضد اورمنفی سےاست کے ذرےعے ترقیاتی منصوبوں مےں تاخےر پےدا کی۔ عوام ملک کو اندھےروں میں دھکےلنے والوںاورترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو پہچان چکے ہےں اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے ان عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے18ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید نے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ لالک جان شہید نے معرکہ کارگل میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کیلئے بے جگر ی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم معرکہ کارگل کے ہیرو لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے یہ شہداءہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ حوالدار لالک جان کی شہادت ہمیں درس دیتی ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو باکسنگ کا انٹر نیشنل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباددی ہے۔انہوںنے کہاکہ محمد وسیم نے رنگ میں بہترین صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کر کے مد مقابل باکسر کو شکست دی ہے اور فائٹ آف ڈبلیو بی سی کا ٹائٹل جیت کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کےاہے ۔انہوںنے کہا کہ محمد وسیم کافائٹ آف ڈبلیو بی سی کا ٹائٹل جیتنا ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے۔