وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف آمنے سامنے،اسحق ڈار بھی ڈٹ گئے

کراچی، اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے لگا اور آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا کاروبار کا آغاز 107 روپے 80 پیسے سے ہوا لیکن صرف دو گھنٹے میں اس کی قیمت 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سہ پہر 3 بجے امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 107 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا جبکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں کام کرنے والے تمام بینکوں کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلالیا تھا۔ روپے کی قدر میں تیز رفتار کمی پر وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بھی اختلافات سامنے آچکے ہیں کیونکہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کو ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ قرار دیا لیکن اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسا بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں کمی کے باعث ہوا تھا اور یہ ایک مثبت رجحان ہے۔ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی ادارے پچھلے چند سال سے وفاقی وزارتِ خزانہ سے مسلسل یہ کہتے آرہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی خرید و فروخت اس کی اصل قیمت کے مطابق ہونی چاہیے جو اِن اداروں کے حساب سے اِس وقت 116 روپے فی ڈالر یا اس سے بھی کچھ زیادہ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ روپے کی قدر میں غیرمعمولی کمی سے صرف 3 ہفتے قبل ہی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرز نے پاکستان سے کہا تھا کہ انتظامی اقدامات پر انحصار کرنے کے بجائے شرح مبادلہ (ایکسچینج ریٹ) میں لچک پیدا کی جائے تاکہ اس حوالے سے بیرونی عدم توازن کم کیا جاسکے۔ علاوہ ازیں وسط جون 2017 میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک ہینڈ آٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈالر اور روپے میں مستحکم شرح مبادلہ کے تناظر میں پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں یعنی حکومتِ پاکستان نے روپے کی قدر برقرار رکھنے کےلیے ڈالر کی حقیقی مالیت کو دا پر لگادیا ہے۔ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آنے والے دنوں اور مہینوں میں روپے کی قدر مزید کم ہوگی یا اس میں اضافہ ہوگا لیکن ماضی کے تجربات مدنظر رکھے جائیں تو پاکستانی حکومت کے پاس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ بھی نہیں ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدھ کو 3.1 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی شرح مبادلہ گزشتہ روز کی سطح 104.90 روپے سے بڑھ کر 108.25 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز جاری بیان میں مرکزی بینک نے کہاکہ اگرچہ تمام معاشی اشاریے حوصلہ افزا تصویر پیش کررہے ہیں جیسے گزشتہ 10برسوں میں بلند ترین جی ڈی پی نمو، سرمایہ کاری میں اضافہ، نجی شعبے کو قرضے کی فراہمی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی تاہم کچھ عرصے سے بیرونی کھاتے کا خسارہ بڑھ رہا ہے چنانچہ مارکیٹ میں ایکس چینج ریٹ میں بھی تبدیلی ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ایکس چینج ریٹ میں یہ کمی بیرونی کھاتے میں ابھرتے ہوئے عدم توازن کا تدارک اور ملک میں ترقی کے امکانات کو مستحکم کرے گی۔ اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ موجودہ ایکس چینج ریٹ معاشی مبادیات (Fundamentals) سے بڑی حد تک ہم آہنگ ہے۔ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کی منڈیوں کے حالات کا بغور جائزہ لیتا رہے گا اور مالی منڈیوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دھمکی کام کر گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں2روپے 74 پیسے کی کمی کے ساتھ 105روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108روپے 24پیسے تک پہنچ گئی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ کی بینک سی ای اوز سے ملاقات سے قبل ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ،کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے 74پیسے کی کمی کے بعد اس کی قیمت 105روپے 50پیسے ریکارڈ کی گئی ۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کو برابری پر لانے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا ر ہے ہیں ، اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد ایسے ہیں جو روپے کی قیمت میں کمی کر کے اسے مصنوعی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستان نے ڈالر کی قیمت 116روپے مقرر کرنے کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کر دی ہے اور ڈالر کی قیمت میں دو روپے تیس پیسے کمی کر دی ہے جس کے بعد ڈالر 108روپے تیش پیسے سے کم ہو کر 106روپے پر آگیا ہے ،وزیر خزانہ کی ہدایت پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو تجویز دی تھی کہ پا کستانی روپے کی خرید و فروخت اس کی اصل قیمت کے مطابق کی جائے اور اس حساب سے ڈالر کی قیمت 116روپے ہونی چاہیے۔عالمی ادارے نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ انتظامی اقدامات پر انحصار کرنے کے بجائے شرح مبادلہ(ایکسچینج ریٹ) میں لچک پیدا کی جائے تاکہ اس حوالے سے بیرونی عدم توازن کم کیا جاسکے۔علاوہ ازیں وسط جون 2017 میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک ہینڈ آٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈالر اور روپے میں مستحکم شرح مبادلہ کے تناظر میں پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں یعنی حکومتِ پاکستان نے روپے کی قدر برقرار رکھنے کےلیے ڈالر کی حقیقی مالیت کو دا و¿ پر لگادیا ہے۔تاہم پاکستان نے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت میں مزید2روپے اور 30پیسے کمی کر دی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت106روپے ہو گئی ہے جو گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 109روپے تک پہنچ گیا تھا۔نئی صورتحال پر اسحاق ڈار نے فوری اجلاس طلب کیا تھا ۔س ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد ایسے ہیں جو روپے کی قیمت میں کمی کر کے اسے مصنوعی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے تمام کمرشل بینکوں کے سربراہان کو طلب کرلیا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں سرکاری عہدیداران کے علاوہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے سربراہان بھی موجود ہیں۔وزیر خزانہ کے اس اقدام کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قمیت میں نمایاں کمی نظر آئی۔اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 106 روپے 20 پیسے ہے جبکہ قیمت خرید 106 روپے ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے دوران پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی جانب سے اچانک کی جانے والی خریداری کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ماضی میں بھی کمرشل بینکوں کی جانب سے کی جانے والی ٹریڈنگ کی وجہ سے روپے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے بیرون ملک قرضوں کی ادائیگی میں ملک کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک بارے تہلکہ خیز خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر نے ا±ڑان کیوں بھری؟،نجی ٹی وی نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک کے صرف ایک پیغام نے کمال دکھایا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اعتماد میں نہ لینے پر خفا ہوگئے۔ ڈالر ایک دن میں 3 روپے سے زیادہ مہنگا ہوگیا،پتہ لگا،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے صرف ایک پیغام نے مارکیٹ میں ہلچل مچادی۔ انہوں نے بینکوں کو پیغام دیا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی مزاحمت نہ کی جائے جس کے بعد ڈالر مارکیٹ سے غائب ہوگیا، طلب بڑھنے سے روپے کی قدر گر گئی اور چند گھنٹے میں فی ڈالر 104.90 سے بڑھ کر 108.25 روپے تک پہنچ گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعتماد میں نہ لینے پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک پر خفا ہوگئے، معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاض الدین کو مستقل گورنر اسٹیٹ بینک نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، بینک آف پاکستان کے اہم عہدے کیلئے سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ بین الاقوامی معاشی ادارے مسلسل کہہ رہے تھے کہ روپے کی قدر گرائیں، ایسا کرنے سے تجارتی خسارہ صحیح ہوجائیگا، روپے کی جس طرح ناقدری ہوئی وہ مصنوعی نہیں تھا۔

دیپیکا پڈوکون وینیٹی فیئر میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ ادکارہ دیپیکا پڈوکون وینیٹی فیئر میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادکارہ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر وینیٹی فیئر میگزین کے سرورق کو شیئر کیا ہے جس میں انہیں الزبتھ سالٹزمین نے سٹائل کیا ہے۔جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے رواں سال پہلی ہالی وڈ فلم ایکس ایکس ایکس دا ریٹرن آف زینڈر کیج کی جس میں اداکار ون ڈیزل نے مرکزی کردار ادا کیا۔

شاہ رخ خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی دعوت پر یونیورسٹی کے طلبا کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرنسپل نے شاہ رخ خان کو نومبر میں لیکچر دینے کیلئے پیغام بھیجا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم آپ کو پسند کرتے ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں لہذا اگر آپ یہاں آکر لیکچر دیں گے تو ہم سب کو بے انتہا خوشی ہوگی۔جس کے جواب میں کنگ خان کا آکسفورڈ انتظامیہ کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں باتیں کرنا بے حد پسند ہے، اگر دنیا کے کسی بھی کونے سے انہیں تقریر کیلئے بلایا جائے تو وہ ضرور جائیں گے اور اپنے خیالات دوسروں تک ضرور پہنچائیں گے۔

کترینہ، رنبیرکراچی کے صحافیوں سے سکائپ پرچیٹ کرینگے

لاہور(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور آج جمعہ کو کراچی کے صحافیوں سے اسکائپ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔دونوں مقبول فلمی ستارے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم جگا جاسوس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔بالی وڈ فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے بعد بھارتی فن کاروں ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر زکی پاکستان میں دل چسپی بڑھنے لگی۔گزشتہ چند برسوں میں کئی بالی وڈ اداکاروں نے نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ چند پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔اب کترینہ کیف اور رنبیر کپورپاکستان آنا چاہتے تھے لیکن سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نہیں آسکے۔لہذا جمعہ کو تین بجے کراچی کے میڈیانمائندوں سے اپنی دل کی باتیں اور اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کریں گے۔

فلم ”یلغار“ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، باکس آفس پر راج

کراچی(شوبز ڈیسک ) فلم ”یلغار“ نے ایک ہفتے میں 10 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔ دہشتگردوں کیخلاف سوات آپریشن پر بننے والی اس فلم کو شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سوات آپریشن کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم یلغار کا باکس آفس پر راج ابھی تک قائم ہے۔ دہشتگردی سے نمٹنے اور پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتی فلم یلغار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ فلم نے پاکستان بھر سے ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کی کامیابی پر کراچی میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ستاروں کی شرکت سے چار چاند لگ گئے۔خیال رہے کہ یلغار پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے جسے بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا۔
اس فلم کی کاسٹ میں سپر سٹار شان شاہد، عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

الزام تراشی کی بجائے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، ان وجوہات کو تلاش کرنا ضروری ہے کہ لاہور کا ٹی وی ڈرامہ کراچی کیسے منتقل ہوا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ رہا مگر پچھلے چند سالوں سے ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی ،ہمیں ان باتوں کو تلاش کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ٹی وی ڈرامہ اور لاہور کے فنکار کراچی منتقل ہوئے جو چند ایک لاہور میں موجود ہیں وہ بھی کراچی جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ کراچی میں ڈرامہ بننا کوئی بری بات نہیں لیکن لاہور سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔ آج فلم اور ٹی وی کا سب سے بڑا مرکز کراچی بن چکا ہے ۔ اب ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر اپنی غلطیوں کو ڈھونڈ کر ان کی تلافی کرنی ہو گی اور لاہور کو دوبارہ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ بنانے کے لئے رائٹر وں ، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سمیت سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ٹیوب لائٹ نا کام، ڈسٹری بیوٹرز کا سلمان سے پیسوں کا مطالبہ

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر چھوٹے سینما ڈسٹری بیوٹرز نے ان سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتی ہیں اور اکثر فلمیں 3 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجاتی ہیں لیکن اس عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم “ٹیوب لائٹ” کوئی خاص کمال کرنے میں نا کام ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان فلمز پروڈکشن ہاس کے بینر تلے بننے والی فلم “ٹیوب لائٹ” 105 کروڑ سے زائد کے بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اور فلم کی ریلیز کے موقع پر ریکارڈ توڑ کمائی کی توقع کی جارہی تھی جس پر فلم کے ڈسٹری بیوٹرز نے بھی مہنگے داموں فلم کے مالکانہ حقوق خرید لیے تھے۔

فلم “مہرالنساءوی لب یو” نے میری قسمت چمکا دی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز نے کہا ہے کہ عید الفطر میرے لیے خوش بختی کی علامت بن گئی ہے ، پچھلے سال عید الفطر پر میری فلم رانگ نمبر اور اس سال عید الفطر پر مہرو النسا وی لب یو ریلیز ہوئی اور دونوں فلموں نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ جس طرح بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنی فلم عید الفطر پر ریلیز کرتے ہیں تو وہ لازمی کامیاب ہوتی ہے اور یہی سلسلہ اب میرے ساتھ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اور میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ فلم بینوں نے میری فلم کو پسند کیا ۔یاسر نواز نے کہا کہ ثنا جاوید ، دانش تیمور ، جاوید شیخ ، قوی خان ، نیئر اعجاز ، ثاقب سمیر سمیت دیگر کاسٹ نے اپنا اپنا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا اور یہ میرے اکیلے کی نہیں بلکہ پورے یونٹ کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی فلم بینوں کو اس سے زیادہ اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

فکسنگ سکینڈل : شرجیل کیس بارے اہم خبر

لاہور(آن لائن)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت آج 7جولائی جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی، کیس کی سماعت پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کریں گے ۔، سابق کرکٹر عاقب جاوید ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے اور سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی ماہرانہ رائے دیں گے ۔