Monthly Archives: July 2017
خان صاحب بغلیں نہ بجائیں ، کچھ دنوں میں آپ بغلیںجھانکیں گے: ن لیگ ارکین پریس کانفرنس
وزیر اعظم نااہلی ، حیرانگی نہیں لیکن افسوس ضرور ہوا : مریم اورنگزیب
جے آئی ٹی کے ممبران قوم کے ہیرو ہیں : عمران خان
ٰٰٓٓ ای سی ایل کا قانون سب پر لاگو ہو نا چاہیے : بلاول بھٹو
آن لائن ملبوسات خریدنے والی خواتین ایک بار اس خبر کو ضرور پڑھ لیں،فائدے میں رہینگی
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) اگرآپ کو کہا جائے کہ ایسے اندھیرے میں کسی کو تلاش کریں جس میں آپ کو اپنا ہاتھ بھی نظر نہ آئے تو یقیناً آپ اسے ناممکن ہی کہیں گے لیکن امریکی ماہرین نے ایسا آئی ڈراپ تیار کرلیا ہے جسے استعمال کرکے اندھیرے میں بھی دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔امریکی ماہرین چشم کی جانب سے اس ڈراپ کا تجربہ سائنسی ویب سائٹ کے رکن پرکیا گیا جس کے لیے اس شخص کی آنکھوں کو جھپکنے سے بچانے کے لیے لگایا گیا اور جراثیم سے بچانے کے لیے ایک خاص سلوشن ڈالا گیا اس کے بعد ان کی آنکھوں میں 3 مرتبہ سیاہ سی ای سکس (Black Chlorine e6) کی 50 مائیکرولیٹر مقدار ڈالی گئی۔ماہرین کی جانب سے دوا ڈالنے کے بعد اس شخص کو 2 گھنٹے تک آنکھیں بند رکھنے کا کہا گیا اور تجربے کے بعد اسے اندھیرے میں 10 میٹر کی دوری تک مختلف نشانات شناخت کرنے کے لیے دکھائے گئے جسے اس نے باآسانی شناخت کرلیا جب کہ اس آئی ڈراپس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے نہیں آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سی ای سکس محلول کو تجرباتی طور پرشب کوری (نائٹ بلائنڈنیس) کے مرض میں مبتلا ایسے افراد پر آزمایا جارہا ہے جو سورج غروب ہوتے ہیں کم نظر آنے کی شکایت کرتے ہیں تاہم وہ اس کے استعمال سے اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی ای سکس کو چوہوں اور دیگر جانوروں پر بھی آزمایا گیا تھا اس کے علاوہ 40 سال قبل اسے رگوں میں انجکشن کے ذریعے داخل کرکے کینسر کے علاج میں بھی کچھ کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں۔
نوازشریف کی نااہلی کو بین الاقوامی میڈیا نے کس طرح ہینڈل کیا ،دیکھئے خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگرممالک کے میڈیا نے بھی پاناما کیس میںوزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئے قانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔بھارتی میڈیا نے بھی پاناماکیس کے فیصلے میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔تمام بھارتی نیوز چینلز نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور اسے بہت بڑی خبر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات اور دیگر معاملات کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کیے جاتے رہے۔امریکی ٹی وی سی این این ،فاکس نیوز،سی این بی سی اور برطانوی ٹی وی بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی ڈی سیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمی کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی یا نہیں ،اصل خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں سیریز طے ہے،پی سی بی حکام نے سری لنکن بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائیں،چیئرمین پی سی بی کے مطابق سری لنکن حکام نے حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کرلی ہے۔سری لنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد اب سیریز کے تمام میچز یواے ای میں ہی ہوں گے، میچز کی تاریخیں سری لنکن بورڈ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہیں۔
آپ کی سو چ کیسے سفر کرتی ہے،سائنسدانوں نے مکمل وائرنگ تیا ر کرلی
واشنگٹن(ویب ڈیسک)کارڈف یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے انسانی دماغ کی اندرونی وائرنگ کی سب سے تفصیلی تصاویر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم آر آئی مشین سے لی جانے والی ان تصاویر سے دماغ کے اندر موجود ان ریشوں کی عکاسی کی گئی ہے جو سوچ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس کی مدد سے کئی قسم کی دماغی بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور انھیں بایوپسی کی جگہ استعمال کیا جا سکے گا۔اس تحقیق کے لیے میں نے رضاکارانہ طور پر اپنا دماغ پیش کیا۔اس سکین میں کل پونا گھنٹہ صرف ہوا۔
ایکنیورولوجسٹ میرے ساتھ موجود تھے جو مجھے تسلی دیتے رہے کہ میرے دماغ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس سے قبل میرے کچھ عزیزوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ آخرکار معلوم ہو گیا کہ میرے کھوپڑی کے اندر دماغ بھی پایا جاتا ہے۔جب میں نے تصاویر دیکھیں تو دنگ رہ گیا۔ میرے دماغ کے وائٹ میٹر کے اندر موجود باریک ریشے انتہائی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ یہ ریشے اربوں سگنل لاتے اور لے جاتے ہیں۔ تصاویر میں بال سے 50 گنا باریک ریشوں کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔اس سکین سے یہ بھی معلوم ہوتا کہ دماغی سگنل کس طرف پیغام لے کر جا رہے ہیں۔میرے ساتھ سیان رولینڈز نامی ایک اور رضاکار بھی تھیں جو ملٹیپل سکلیروسس کی مریض ہیں۔ وہ بھی اپنے سکین دیکھ کر ‘زبردست’ کہنے پر مجبور ہو گئیں۔عام دماغی سکین میں دماغی زخم نظر آتے ہیں لیکن اس جدید ترین سکین کی مدد سے یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان زخموں سے جسم کے جسمانی اور ذہنی افعال کس طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیرک جونز نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم دوربین کی بجائے ہبل خلائی دوردبین کی مدد سے آسمان کا جائزہ لیں۔ہم پہلی بار ساخت کے علاوہ فعل کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔دنیا میں اس قسم کے صرف تین سکینر موجود ہیں۔یہ سکینر ملٹیپل سکلیروسس، سکٹسوفرینیا، ڈیمینشیا اور مرگی جیسے امراض کے علاج میں استعمال ہو گا۔
گردہ کے مریض اس خبر کو لازمی پڑھیں
کراچی(ویب ڈیسک)گردوں کے امراض سے بچنا اب بہت آسان، یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی، گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور تیزابیت کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں تاہم دن بھر میں مناسب مقدار میںپانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتا ہے۔ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتا ہے، ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوند کاری پر ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کسی شخص کو معمول سے کم پیشاب آرہا ہو، قے و متلی، معدے میں درد، ذہنی الجھن اور چکر وغیرہ جیسی علامات کا سامنا ہو تو یہ گردوں کے امراض کی علامات ہوسکتی ہیں۔کئی بار گردے لگ بھگ ختم ہونے والے ہوتے ہیں تو بھی علامات سامنے نہیں آتیں تو اس سے بچنے کے لیے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا سب سے بہترین حفاظتی تدبیر ہے۔ تاہم گردوں کے امراض کی خاموش علامات کو جان لینا بھی زندگی بچانے کا باعث بن سکتا ہے

















