دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والاایک پاکستان کا دوست دوسرا دشمن ملک

لندن(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور بھارت دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک جبکہ امریکا اور برطانیہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ برائے عالمی تجارت نے عالمی پیمانے پر اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلقایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2007 سے 2016 تک دس سالہ عرصے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ امریکا اسلحے کی 250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ 110 ارب ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ساتھ برطانیہ کا دوسرا نمبر ہے۔اقوامِ عالم کو امن کی تلقین کرنے والے امریکا اور برطانیہ پچھلے دس سال کے دوران مختلف ممالک کو سالانہ بالترتیب اوسطا( 25 ارب) اور 11 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتے رہے ہیں جس میں چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر مہنگے لڑاکا طیاروں تک ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔
دوسری جانب اسی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور بھارت دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک ہیں جنہوں نے اسی ایک عشرے کے دوران بالترتیب 100 ارب ڈالر اور 60 ارب ڈالر کا اسلحہ مختلف ممالک سے خریدا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے دیگر دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب برطانوی حکومت کو دنیا میں ہتھیاروں کے پھیلا کے حوالے سے اپنے ہی ملک کے امن پسند حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کیمپین اگینسٹ آرمز ٹریڈ نے وہاں کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا تھا کہ سعودی عرب کو برطانوی اسلحے کی فروخت روکی جائے لیکن یہ درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی۔

اگلا وزیر اعظم کون ؟نواز شریف نے فائنل نام کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلا وزیراعظم شہباز شریف کو بنایا جائے گا جب کہ 45 دن کے لیے وزیراعظم لانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ نواز شریف کی نشست پر قومی اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخاب لڑایا جائے گا جس کی توثیق مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے بھی کردی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما، گورنر سندھ محمد زبیر دیگر قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نئے وزیراعظم کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا گیا جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

نواز شریف آﺅٹ ،وزیر اعظم نا اہل قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قراردیدیا ہے۔اور انہیں فوری عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن کو بھی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے۔وزیراعظم اور بچوں کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے۔جو 6ہفتوں میں دائر کیا جائیگا۔5رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سُنایاہے۔

 

قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا اور قربانی سے پہلے ہی قربانی ہوگئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاناما کیس کے درخواست گزار شیخ رشید نے عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔شیخ رشید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان جیت گیا اور پہلے ہی کہا تھا پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی، اللہ کا شکر ہے کہ اس ملک میں طاقتور کا کڑا احتساب ہوا، جس نے بھی اس ملک کو لوٹا ہے وہ انجام کو پہنچے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ”میں پپوں کی نالائقی سے واقف تھا“۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا ثبوت نکلیں گے اور تابوت بھی نکلیں گے، پاناما کیس کے فیصلے کے بعد صدر ممنون سے درخواست کرتا ہوں کہ نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی نئے قائد ایوان کے لیے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی بے ایمان جماعتیں ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپوزیشن کا لگایا لیکن اندر سے نوازشریف سے ملی ہوئی تھیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ججوں کو اربوں روپے کی پیشکش کی لیکن ججوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ نوازشریف نہیں ہوگا لیکن سارا ٹبر ہی چور نکلا، ان لوگوں نے جتنی بھی دستاویزات دیں سب جعلی تھیں جب کہ نوازشریف نے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولا۔ شیخ رشید نے کہا کہ کہا تھا قربانی سے پہلے قربانی ہوئی بس سال ا?گے پیچھے ہوگیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے جس کے فوری بعد نواز شریف عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور کابینہ بھی تحلیل کردی گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کا کیس ختم اور گیم اوور ہوگئی کھیل ختم اور پیسا ہضم، آج مسلم لیگ (ن) کے ورکرز بھی خوش ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی دل ہی دل میں خوش ہیں، چوہدری نثار ذہین شخص ہیں لیکن گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد میں نے انہیں کہہ دیا تھا کہ کل آپ نے وزیرہی نہیں رہنا تو پھر استعفیٰ کس عہدے سے دیں گے اب آپ بھی اپنا استعفیٰ اپنے پاس رکھو ۔ نوازشریف اپنی صفائی کا حق رکھتے ہیں ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ (ن) لیگ کے تمام رہنما وکارکنان بھی ہمارے بھائی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی سیاسی دوستیاں مذہبی بنیادوں پر اور سیاسی دشمنی مذہبی تفرقوں کی بنیاد پر نہیں کیں ہم سب ایک ہیں۔

ہم نے بھی مٹھائی کھائی: پرویز مشرف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف نے پانامہ کیس کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا ہے، ہم نے بھی مٹھائی کھائی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ قوم کیساتھ ساتھ جے آئی ٹی بھی مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ لارجر بینچ کے فیصلے سے میرا اعتماد بڑھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بحران کا شکار تھا حکومت نے توجہ نہ دی، گزشتہ ڈیڑھ سال حکومت کام نہیں کر رہی تھی اور اس کی پوری توجہ پانامہ لیکس پر تھی۔

وزیراعظم کی نااہلی، مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، اہم پیغام دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھرپور طاقت اور قوت کے ساتھ نوازشریف کو واپس دیکھیں گے۔مریم نواز نے پاناما کیس کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا لیکن ہم بھرپور طاقت اور قوت کے ساتھ انہیں (نوازشریف) کو واپس دیکھیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف کی 2018 کے الیکشن میں جیت کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے جسے ان روکنا مشکل ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے جس کے بعد نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور کابینہ بھی تحلیل ہوچکی ہے۔

پانامہ فیصلے کے بعد کپتان نے کھلاڑیوں کو ”کال“دیدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گزشتہ 21 سال کے دوران ان کا ساتھ دینے والوں کو انہوں نے پریڈ گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا یہ میری اور نواز شریف کی لڑائی نہیں تھی، میں ان کے خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے خوش ہیں، آج علامہ اقبال کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔انہوں کہا کہ ملک سے دس ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، یہ کون  کرتا ہے؟ انہوں نے فیصلے پر پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عدلیہ چاہے تو طاقتور کا احتساب بھی ہوسکتا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے ممبران کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جس انداز میں کام کیا ایسا مغربی ممالک میں بھی نہیں ہوتا، اب امید مل گئی ہے کہ باقی ممالک کی طرح ہم بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ شروعات ہوئی ہے، اس کے بعد بڑے بڑے ڈاکو پکڑے جائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ مل کر قربانیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب نیا پاکستان نظر آرہا ہے، قوم جاگ گئی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

فیصلے کے بعد شریف خاندان کیخلاف کیا ہونے جا رہا ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے کے بعد حکم جاری کیا ہے کہ شریف خاندان کےتمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تا کہ ان میں سے کوئی بیرون ملک نہ جا سکے۔مسلم لیگ نون کے اہم راہنماء اور وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد ا?صف دودن سے ملک سے باہر ہیں اور نیویارک میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں -مسلم لیگ نون کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن طلال چوہدری کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی دو دن پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے اسی طرح کئی دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں -مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے کئی بیوروکریٹس‘وزراءاور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خاندان پچھلے ہفتے بیرون ممالک بجھوادیئے تھے-واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیتے ہوئے نواز شریف اور ان کے بچوں سمیت کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت چھ ماہ میں ریفرنس کا فیصلہ کرے‘نواز شریف نے انتخابی گوشواروں میں ایف زیڈ ای کمپنی کو ظاہر نہیں کیا نواز شریف نے جان بوجھ کر جھوٹا حلف لیا وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن نواز شریف کو فوری نااہل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے‘ صدر مملکت جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے اقدامات کریں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ جسٹس ا?صف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سنایا‘ عدالت نے کہا کہ تاخیر پر معذرت چاہتے ہیں۔ تمام مواد احتساب عدالت بھجوایا جائے۔ عدالت نے چھ ہفتے میں نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے ‘ حسن ‘ حسین ‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم فوری اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ صدر مملکت جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے اقدامات کریں۔ احتساب عدالت چھ ماہ میں ریفرنس کا فیصلہ کرے۔عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابی گوشواروں میں ایف زیڈ ای کمپنی کو ظاہر نہیں کیا نواز شریف نے جان بوجھ کر جھوٹا حلف لیا وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے : رانا ثنا اللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی، ن لیگ کی طرف سے کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ کارکنوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے اور وہ 20 کروڑ عوام کی عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کی کال نہیں دی بلکہ عوام کو صبر کی تلقین کی ہے، پارٹی نے واضح ہدایت کی ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہے، میاں نواز شریف بطور قائد جسے حکم دیں گے وہی اگلا وزیر اعظم ہوگا۔

آئندہ 8 سے 10سال میں کیا ہو گا ۔۔۔جاوید ہاشمی نے دل کی بات کہہ دی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا عدالتی فیصلوں پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے ،پاناما فیصلے کے دورس اثرات مرتب ہونگے ملکی معیشت اور سیاسی تسلسل بھی اس کے اثرات سے نہیں بچ سکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے آنے والے 8 سے 10 سال میں ججزپاناما فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ان کا کہنا تھا دھرنے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس مرتبہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ہٹائیں گے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونگے۔