”مام “کیلئے سو کروڑ کا خواب ، سجل علی نے خواہش ظاہر کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سجل علی نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ”مام“ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم میں میرے ساتھ عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عدنان صدیقی اور سری دیوی نے بڑا اعتماد دیا اور میں مشکل سین بھی ان کی مدد سے ہی کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ اب 7جولائی کو میری فلم بھارت سمیت پاکستان میں بھی ریلیز ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مائرہ خان اور صبا قمر کے بعد اب میری فلم بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سری دیوی، اکشے کھنہ، نوازالدین صدیقی، عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

وعدہ معاف گواہ تیار بیرون ملک بھجوا یا جائیگا ، جے آ ئی ٹی بارے دھماکہ دار خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاناما کیس پر جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہوں کی فہرست کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جس سے شریف خاندان کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ 5 شخصیات کو وعدہ معاف گواہ بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین ظفر الحق حجازی اور ادارے کے دیگر افسران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور تمام مطلوبہ ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور 2016ءمیں شوگر ملز کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران ایس ای سی پی کی دستاویزات میں پرانی تاریخوں کے دستخط کے الزامات درست ثابت ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ”امت“ کو انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پاناما کیس میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنے کام کی تکمیل اور انکوائری کو مزید ٹھوس بنانے کے لئے وعدہ معاف گواہوںکے ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اب اس میں سے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس فہرست میں 5اہم ترین شخصیات شامل ہیں۔ جنہیں وعدہ معاف گواہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ان شخصیات کے نام فائنل کرانے میں شریف خاندان کے ایک انتہائی قریبی شخص کی معاونت بھی جے آئی ٹی کو حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے ان ناموں کو فائنل کرنے میں قدرے آسانی ہو رہی ہے۔ ابتدا میں وعدہ معاف گواہوں کی فہرست میں 10 سے 15 افراد شامل تھے تاہم بعدازاں یہ فہرست 5 افراد تک محدود ہوگئی ہے۔ ان میں 2 شخصیات نے رضاکارانہ طور پر خود ہی وعدہ معاف گواہ بننے پر جبکہ 3 شخصیات نے اہم شخصیت اور جے آئی ٹی کی پیشکش کے بعد حامی بھری ہے۔ اس کے لئے انہوں نے اس معاملے میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ جن کو جے آئی ٹی نے من و عن منظور کر لیا ہے۔ ان شرائط میں پہلی شرط ان کے نام میڈیا سمیت اداروں سے خفیہ رکھنا۔ دوسری شرط کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان کی بیرون ملک منتقلی کے لئے فول پروف انتظامات اور تیسری شرط یہ کہ اس حوالے سے ان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جس پر جے آئی ٹی نے ان شخصیات کو ہر طرح کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے والی شخصیات کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی اجلاس میں ارکان کو وعدہ معاف گواہوں کی فہرست اور شخصیات کے تعاون کرنے بارے اعتماد میں لیا گیا۔ ان ناموں کو سپریم کورٹ میں پیش کرتے وقت بھی خفیہ رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اس بارے جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے تحقیقات میں مزید وقت صرف ہونے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور سپریم کورٹ سے بھی تحقیقات میں مزید پیشرفت اور معاملات کا نتیجہ نکالنے کے لئے مزید وقت کے حصول کے بارے میں درخواست کرنے پر جے آئی ٹی نے غور کیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ 72 گھنٹوں میں کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصلہ ہونے کی صورت میں درخواست سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کے روبرو پیش کر دی جائے گی اور یہ درخواست تحقیقات مکمل کرنے اور اس حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کرنے سے قبل ہی دائر کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بعض اہم دستاویزات کی تصدیق کے لئے طلب کرنے کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا تاہم اس بارے میں فیصلہ حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کی پیشی کے بعد کیا جائے گا۔ جے آئی ٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز نے تمام تر اہم دستاویزات کی تصدیق کر دی تو پھر نواز شریف اور شہباز شریف کو طلب نہیں کیا جائے گا۔ جے آئی ٹی کی فائنل رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بنچ کے روبرو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

نیب آرڈر ینس کو غیر موثر قرار دینے کیلئے اہم شخصیت کا گرین سگنل

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ میں نیب کو غیر مو¿ثر کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ منسوخی ایکٹ 2017ءترمیمی بل آج منظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے صوبے میں بدعنوانی سے متعلق مقدمات اور شکایات سے نمٹنے کیلئے سندھ احتساب کمیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے سندھ حکومت کے اقدام کے خلاف آج اسمبلی میں ”گو زرداری گو‘ گو کرپشن گو“ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ میں احتساب ایکٹ 1999ءکو منسوخ کرنے کا ترمیمی بل آج سندھ اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی کرپشن اور غلط کاموں کو چھپانے اور ان سے بچنے کیلئے من پسند قانون سازی کرنے جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے علی زیدی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں ایسی قانون سازی نہیں کی جاسکتی جو وفاق یا آئین سے متصادم ہو اور مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نندرکمار کا کہنا ہے کہ سندھ میں نیب کو غیر مو¿ثر کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کی کارروائی چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت کی یہ حرکت سندھ کو کرپشن کا پہلے سے بھی بڑا گڑھ بنا دے گی۔اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف نے نیب آرڈیننس منسوخی کے سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ پارٹی رہنما علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کابینہ کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی پیپلزپارٹی کے اندر حکمرانی اور ترجیحات ظاہر کرتی ہے ، کوئی ابہام باقی نہیںکہ پیپلزپارٹی آئین اور قانون کو پامال کرکے سندھ حکومت چلانا چاہتی ہے، یہ اچانک سے سندھ حکومت پر کیسے انکشاف ہوا کہ 1999ءکا نیب آرڈیننس تو صوبائی سطح پر لاگوہی نہیں ہوتا؟ قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر آرڈیننس کی منسوخی سندھ حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت نیا قانون پیش کرے یا موجودہ قانون میں مناسب ترمیم پیش لائے۔علی زیدی نے کہا سندھ حکومت کے ذریعے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی پیپلزپارٹی کے ارادے ظاہرکرتی ہے، لگتا ہے پیپلزپارٹی اینٹی کرپشن سیل کو مکمل خودمختاری سونپنے کو تیار نہیں، ماضی میں بھی اینٹی کرپشن سیل پبلک فنڈز کے ناجائز استعمال کے حوالے سے مشکوک رہا، سندھ حکومت کا یہ اقدام سندھ کو کرپشن کا پہلے سے بھی بڑاگڑھ بنادے گا۔ سندھ حکومت کا یہ اقدام آصف علی زرداری کو قومی دولت لوٹنے کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ سندھ کے عوام کو کرپشن کے انسداد کے لئے اس سنگین معاملے پر آواز بلند کرنا ہوگی۔

پانامہ پیشی ، سوشل میڈیا پر سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) شریف خاندان کی جے آئی ٹی میں بار بار پیشی‘ پانامہ کیس کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا۔ پانامہ کیس بھی پاک بھارت میچ اور جنگ کی طرح سیاسی جماعتوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کی صورت اختیار کرگیا۔ سیاسی جماعتوں اور خاص طور پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سوشل میڈیا پر پانامہ کیس اور پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے معاملہ پر ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ‘ بے لگام تبصرے پوسٹیں‘ تحریریں‘ پوسٹ اور شیئرز کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا اس وقت کی سب سے اہم ضرورتبن چکا ہے‘ کوئی بھی معاملہ ہو کوئی بھی خبر ہو میڈیا پر آئے یا نہ آئے سوشل میڈیا پر بحث مباحثہ پہلے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے مریم نواز کی پیشی کے معاملہ کو لے کر بحی بحث سوشل میڈیا زور پکڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے افراد سوشل یڈیا پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں کہ خان نے آخر کار ملک کے سب سے طاقتور خاندان کو تلاشی دینے پر مجبور کردیا اور یہ کام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔ اسی طرح ن لیگ کی جانب سے پوسٹیں کی جارہی ہیں کہ شیر ہر دور میں ہی سرخرو ہوکر نکلا ہے اب بھی جے آئی ٹی اور کورٹ میں میاں نوازشریف بے قصور ثابت ہوں گے اور ن لیگ کو نشانہ بنانے والے ناکام ہوں گے۔

ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق نے ریلوے مسافروں سے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل باڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس نظام کے تحت آن لائن بکنگ کے ساتھ ساتھ ریلوے ریزرویشن دفاتر سے ہر ایڈوانس ریزرویشن پرمسافر کے موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس جاری کیاجائیگا۔ ریزرویشن ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں مسافر اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ریلوے ہیلپ لائن کے خصوصی نمبر پر ایک ایس ایم ایس بھیجے گا اور جوابی ایس ایم ایس میں سے اپنی ٹرین، سفر کی تاریخ ،کوچ اور نشست کے نمبر کی تفصیلات موصول ہوجائیں گی۔ اس تصدیقی ایس ایم ایس کے ساتھ وہ اپنی نشست کی نشاندہی کرسکے گا اور کنڈکٹر گارڈ اپنے موبائل فون سے اس امر کی تصدیق کے بعد کہ گم شدہ ٹکٹ کا ریفند تو نہیں لیا جاچکا، دس فیصد جرمانے کے ساتھ ڈپلیکیٹ ٹکٹ موقع پر جاری کردے گا۔ وزیر ریلویز کو ڈائریکٹر جنرل انفارمین اینڈ ٹیکنالوجی فہدرحمان اور سی سی ایم نوید مبشر نے بتایا کہ گم شدہ ٹکٹ کا غلط اور غیرقانونی استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ملنے والی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراءکا نظام بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی تھی۔ اس سے قبل ریلوے کے قواعد کے مطابق ریلوے ٹکٹ کو کرنسی نوٹ تصور کیاجاتا تھا اور اس کے گم ہونے پر متبادل یا ڈپلیکیٹ کے اجراءکی کوئی پالیسی موجود نہیں تھی۔ وزیر ریلویز تجرباتی بنیادوں پر نظام کی کامیابی پر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

شریف برادران کو بچانے کیلئے کیا ہو گا ؟؟طاہر القادری نے حقیقت کھول دی

لاہور(وقائع نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہیں کہ شر یف برادران کرپشن کے کنگ ہے اور ا نکو بچانے کےلئے حکومت اور انکے اداے کام کر رہے ہیں ‘جے آئی ٹی سے میں نے کوئی مثبت امید پہلے لگائی اور نہ ہی آئندہ لگانے کا کوئی اردہ ہے کےونکہ سب کچھ ٹوپی ڈرامہ کے سواکچھ نہےں ‘پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی فکس میچ ہے اور کچھ لوگ چوکیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے اےک انٹروےو مےں طاہر القادری نے کہا کہ (ن) لےگ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کی راہ مےں دےوار چےن سے بھی بڑی دےوار بنا چکی ہے اور وزےر اعظم ہاﺅس سے تمام اداروں کو رےمو ٹ کنٹرول کے ذرےعے چلا ےا جارہا ہے اس لےے نوازشرےف اور انکے خاندان کے شفاف احتساب کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رول آف لا ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثا 3سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاﺅں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا انصاف مانگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پورے ملک مےں بحرانوں کے ابنار لگے ہوئے ہےں ۔

نقاب پوشوں کی مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی

پیرس (مانٹیرنگ ڈیسک)پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8افراد زخمی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق 2نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10بجے مسجد کے باہر فائرنگ کردی جس کے باعث 8افراد زخمی ہوگئے۔ 2نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جے آئی ٹی میں طارق شفیع کی پیشی کی اندرونی کہانے سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پانا مہ کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ، وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے ایک مرتبہ پھر پیش ہوئے،ان سے بطور گواہ تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی،طارق شفیع کے ساتھ وزیرممکت عابد شیر علی آئے جو جو ڈیشل اکیڈمی کی پارکنگ میں گارٰ ی میں بیٹھ کر طارق شفیع کا انتظار کرتے رہے ، طارق شفیع نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو کوئی دستاویزات دیں نہ دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،تمام سوالوں کے جواب دے آیا ہوں، اتوار کو پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا ، وزیر اعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع جے آئی ٹی کے سامنےپیش ہونے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ، ان کے ساتھ وزیر مملکت عابد شیر علی تھے جو گاڑی چلا رہے تھے ، طارق شفیع کو پہلے جے آئی ٹی سیکرٹریٹ کی طرف سے قائم کی گئی انتظار گاہ لے جایا گیا جہاں ایک گھنٹہ انتظار کے بعد وہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے اور دو گھنٹے تک جے آئی ٹی ارکان کے سوالوں کے جواب دیے،طارق شفیع کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا گیا اور ان سے حدیبیہ پیپرز ملزکیس ،شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ، گلف سٹیل اور شریف خاندان کے کاروباری امور سے متعلق سوالات کئے گئے،اس دوران وزیر مملکت عابد شیر علی جوڈیشل اکیڈمی کی پارکنگ میں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر طارق شفیع کا انتظار کرتے رہے ، جے آئی ٹی پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طارق شفیع نے کہا کہ جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل سے متعلق سوالات کیے میں نے تمام سوالات کے جوابات دیئے،جے آئی ٹی نے دوبارہ نہیں بلایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج کوئی نئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔دوسری طرف طارق شفیع کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنان بھی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچے اور وزیر اعظم نواز شریف ، عابد شیر علی اور طارق شفیع کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 25جون کو سمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو3 جولائی، حسین نواز کو4جولائی جبکہ مریم نواز کو 5جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے ¾ حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن کی تیسری پیشی ہوگی۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز پانچ مرتبہ ¾حسن نواز دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔¾ وزیراعظم نواز شریف نے بھی 15 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کےلئے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمیٰ کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔ پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع سے تفتیش مکمل کرلی۔ وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع جے ا?ئی کے سامنے روبرو پیش ہوئے جہاں ان سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کرکے تفتیش مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق طارق شفیع سے حدیبیہ پیپرزملزاور گلف اسٹیل ملز سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ طارق شفیع نے مبینہ طورپرگلف اسٹیل ملزکی فروخت کے بعد 12 ملین درہم قطری شاہی خاندان کے حوالے کئے تھے۔ طارق شفیع اتفاق فاو¿نڈریز کا حصہ رہے اورشریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں،وہ شفیع گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ہیں، وہ شوگر ملز،اسٹیل ملز اور پولٹر ی فیڈزکے پیداواری یونٹ چلاتے ہیں۔ طارق شفیع نے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے بیان حلفی میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 1980 میں 12 ملین درہم قطر کے شیخ فہد بن جاسم بن جابر الثانی کو نقد ادا کئے تھے۔ طارق شفیع شریف خاندان کی دوبئی اسٹیل ملز میں شراکت دار تھے اور ملز کی فروخت کے معاہدے پر بھی ان کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گذاروں اور عدالت نے طارق شفیع کے حلفیہ بیانات میں دستخطوں میں مماثلت نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔طارق شفیع اس سے قبل بھی جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے جے آئی ٹی پر نامناسب سلوک کا الزام عائد کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں نے دعویٰ کیا تھا کہ جے آئی ٹی نے طارق شفیع پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے دباو¿ ڈالاتھا۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سپریم جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی پیشی پرشریف خاندان کےافرادکوخصوصی سیکیورٹی دی جائے گی جبکہ جے آئی ٹی ممبران کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف مزیدراستے بندکئے جائیں گے۔جوڈیشل اکیڈمی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاربڑھانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے کارکنا ن کو بھی جوڈیشل اکیڈمی کے گرد جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پانامہ جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو طلب کرلیا۔ وزیر خزانہ آج 3بجے پیش ہونگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہیں جوڈیشنل اکیڈمی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ حسن نواز 11بجے پیش ہونگے۔ حسین نواز کل جبکہ مریم نواز بدھ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگی۔

نیا وزیراعظم ،احسن اقبال،ایاز صادق،رانا تنویر یا پھر حمزہ حتمی اعلان بارے سب سے اہم خبر

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر نوازشریف صاحب اور اہل خانہ کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تو وہ اپنی جگہ مسلم لیگ ن کے کسی معتمد ایم این اے کو 2018ءکے الیکشن تک وزیراعظم منتخب کرائیں گے اور پارٹی صدر کے طور پر اپنے فیصلوں کے مطابق حکومت چلوائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے مریم نواز اور شہباز شریف کا نام لیا جاتا تھا وہ دونوں ایم این اے نہیں ہیں۔ سیٹ خالی کرا کر ان کو ایم این اے بنوانے میں ساڑھے تین سے چار ماہ لگیں گے۔ لہٰذا اسحاق ڈار کا نام سامنے آیا تو قانون دانوں نے مشورہ دیا کہ وہ ایک تو سنیٹر ہیں ایم این اے نہیں حالیہ منی لانڈرنگ کیس میں ملزم بھی ہیں۔ لہٰذا احسن اقبال کا نام بطور وزیراعظم طے ہوا۔ لیکن اب تین اور نام سامنے آ گئے ہیں اور وزیراعظم ہاﺅس میں ان پر بحث جاری ہے۔ ان میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، حمزہ شہبازشریف کے نام شامل ہیں۔ حتمی اعلان سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

کلبھوشن بارے پاکستان کیجانب سے بھارتی مطالبہ پر اہم بیان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ایک عام قیدی سمجھنا حقائق کو جھٹلانے کی بھارتی کوشش ہے۔پاکستان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کو ’را‘ نے امن مخالف سرگرمیوں کےلئے پاکستان بھیجا اور کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیاجن سے پاکستانی شہریوں کی جان اور مال کو نقصان پہنچا ہے۔بیان میں کہا کہ پاکستان دو طرفہ معاہدے پر عملدرآمد کر رہا ہے تاہم کلبھوشن کو عام قیدی سمجھنا حقائق کو جھٹلانے کی بھارتی کوشش ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کے معاملے کو سول قیدیوں کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا کیونکہ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر اور’را‘ کا ایجنٹ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ انسانی ہمدردی کے معاملات سیاسی حالات کے باعث یرغمال نہیں بنائے جاسکتے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دو طرفہ معاہدے پر عملدرآمد کر رہا ہے اور پاکستان نے 22 جون کو سزا پوری کرنے والے پانچ بھارتی قیدی واپس بھیجے جبکہ بھارتی جیلوں میں 20 پاکستانی اپنی قید پوری ہونے کے باوجود رہا نہیں کیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ بھارت نے 107 پاکستانی ماہی گیروں اور 85 زیر حراست شہریوں تک سفارتی رسائی بھی نہیں دی۔ ترجمان نے کہا ہے کلبھوشن جادیو کو” را“ نے نام بدل کر امن مخالف سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا تھا جس کا وہ خود بھی اعتراف کر چکا ہے ،انسانی ہمدردی کے معاملات سیاسی حالات کے باعث یرغمال نہیں بنائے جاسکتے،پاکستان نے ہمیشہ بھارت کیساتھ قونصلر رسائی معاہدے پر موثر عملدرآمد یقینی بنایاہے ۔ پاکستان میں زیر حراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کو عام قیدی سمجھنا حقائق کو جھٹلانے کی بھارتی کوشش ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کلبھوشن جادھو کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قونصلر رسائی کے معاہدے پراس کی روح کے مطابق عمل کررہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادھو کو بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ نے امن مخالف سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا تھا اور اس بات کا اعتراف کلبھوشن نے خود بھی کیا ہے۔دفترخارجہ نے بتایا کہ کلبھوشن کی سرگرمیوں سے پاکستانی شہریوں کی جانوں اورمال کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے معاملات سیاسی حالات کے باعث یرغمال نہیں بنائے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جاسوس یادیو کے معاملے کو ماہی گیروں اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ جوڑنا خلاف منطق ہے۔