معروف وز یر کی سر عام شرمناک حرکت، کیمرے کی آنکھ نے سارا منظر محفوظ کر لیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں لیکن ان کے ایک وزیر صاحب نے سرعام ان کی ا س مہم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے پیشاب کردیا ہے۔ اس غیر شائستہ حرکت پر اب ان کا خوب ٹھٹھا اڑایا جارہا ہے۔بھارتی اخبارنے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کے ایک دیوار کے ساتھ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی تصویر اور خبر صفحہ اول پر شائع کی ۔وزیر زراعت نے کہیں اور نہیں بلکہ ایک اسکول کی عمارت کی دیوار پر پیشاب کیا ۔ان کے ساتھ ان کے سکیورٹی محافظ بھی خود کار ہتھیار لیے کھڑے تھے۔بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ سنگھ کی یہ تصویر ریاست بہار میں ان کے حلقے میں بنائی گئی ہے۔اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی بھارت کے انٹرنیٹ صارفین نے وزیر زراعت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کا ٹھٹھا اڑانا شروع کردیا۔

نواز شریف دوسرے الطاف, بڑی عید اڈیالہ میں کرینگے

لاہور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جنرل جیلانی اورضیاءالحق کی گود میں پلنے والے ،آئی ایس آئی سے پےسے لینے والے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے والے ،سپریم کورٹ پرڈنڈے برسانے والے،جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف بلوچستان ہائےکورٹ میں بریف کیس پہنچانے والے آج ہمیں جمہورےت کا سبق دے رہے ہےں ، سعد رفیق نے پرائز بانڈز سے پیسہ بنایا انہیں پانامہ کیس سمجھ نہیں آئے گا ، انہوںنے کہاکہ اصل میں جمہورےت نہیں مافےا ڈان خطرے میں آگیاہے اورنوازشریف پاکستان کا الطاف حسین ہے جس نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچاےا اتنا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکااگر شریف فیملی نے سپریم کورٹ کے 13سوالات کے جواب نہ دئےے توانکی اگلی عید لندن نہیں اڈیالہ جیل میں ہوگی، انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کے متعلق فیصلے کے بعد ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردینی ہے اورکوشش کریں گے کہ بہترین لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں اس بار میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد میں خود ہر ٹکٹ کے متعلق فیصلہ کروں گا انہوں نے کہاکہ میڈیا کا گاڈ فادر میرشکیل الرحمان نوازشریف کو معصوم بنا کر جعلی خبریں چلا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے چےئرمین سیکرٹریٹ میں صحافےوں سے ملاقات اور میڈیا ٹاک کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر جہانگیر ترین ،شفقت محمود ،فواد چوہدری ،نعیم الحق ،افتخار درانی ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ، شعیب صدیقی ،ڈاکٹر شاہدصدیق خاں ، جمشید اقبال چیمہ ،شوکت بھٹی، نعمان چٹھہ ، رانا ندیم ، سہیل ظفر چیمہ سمیت مرکزی وصوبائی اورضلعی قائدین بھی موجود تھے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے متعلق سوال پر عمران خان کاکہناتھاکہ اگر پرویز مشرف کے دورحکومت نے ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ ہوتا تو پھر ساراالزام فوج پر آنا تھالیکن جس وقت ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑا گیا اسوقت سول حکومت تھی اورجو کچھ بھی ہوا وہ سول حکومت نے کیاتھا ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ جمہورےت کو کون خطرے میں ڈال رہاہے ؟انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس کیس پر ہم سڑکوں پر آسکتے تھے لیکن ہم سپریم کورٹ گئے وہاں شریف فیملی کوئی ثبوت نہیں دے سکی جس کی وجہ سے دو ججوں نے فوری نااہل قراردیا جبکہ تین ججوں نے مزید تحقےقات کا فیصلہ کیا سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر شریف فیملی نے مٹھائےاں بانٹھی انکاخیال تھاکہ وہ جے آئی ٹی کو خرید لیں گے کیونکہ انہوںنے ہمیشہ اداروں میں پیسہ چلایاتھالیکن جب ایسا نہیں ہوسکا تو انہوںنے جے آئی ٹی کے خلاف کمپین شروع کردی اورجو وزیر عوام کے ٹےکسوں سے تنخوائےں لیتے ہیں وہ شریف فیملی کو بچانے کےلئے میدان میں نکلے ہوئے ہےں اورہمیں جمہورےت کا سبق دے رہے ہےں انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی کرپشن کا کیس چل رہاہے وزراءکا اس میں کوئی کام نہیں ہے انہوںنے کہاکہ جنرل جیلانی اورضیاءالحق کی گود میں پلنے ،آئی ایس آئی سے پےسے لینے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے ،سپریم کورٹ پر حملہ کرنے ،جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف بلوچستان ہائےکورٹ میں بریف کیس پہنچانے والے آج ہمیں جمہورےت کا سبق دے رہے ہےںےہ چور شور مچارہے ہےں اورمجھے بہت مزہ آرہاہے انہوںنے کہاکہ اصل میں جمہورےت نہیں مافےا ڈان خطرے میں آگیاہے اورنوازشریف پاکستان کا الطاف حسین ہے جس نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچاےا اتنا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکا انہوںنے ہر شعبے میں اپنے لوگوں کو بیٹھایا ہواہے جنہیں پےسے دے کر استعمال کرتے ہےں میڈےا میں شکیل الرحمن جیسے گارڈ فادر جعلی خبریں لگاکر انہیں بچانے کی کوشش کررہاہے لیکن انہیں بچاےا نہیں جاسکتا انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کی کرپشن کا دفاع قطری خط تھا وہ خط دےنے والا آیا نہیں ہے اب جب سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ اگر خط دینے والا قطری نہیںتوخط کو ردی کی ٹوکری میں پھےنک دیں جس پر میں بھی مکمل اعتماد میں ہوں کہ اب شریف فیملی نہیں بچ سکتی اگر شریف فیملی نے سپریم کورٹ کے 13سوالات کے جواب نہ دئےے توانکی اگلی عید لندن نہیں اڈیالہ جیل میں ہوگی اندھیری رات ختم اورنیاسورج طلوع ہورہاہے انہوںنے کہاکہ جس نے پرائز بانڈسے پےسے بنائے ہوں اسے کیاپتہ پانامہ کیس کیاہے ؟ےہ تو حلال کے پیسے والوں کو پتہ ہے انہوںنے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ اندھیری رات ختم اورنیاسورج طلوع ہورہاہے نوازشرےف کے نزدیک نئے پل اورسڑکیں بنانا نیاپاکستان ہے اورمیرے نزدیک عدل وانصاف والا معاشرہ لانا نیا پاکستان ہے عمران خان نے کہاکہ جمشید دستی کے متعلق سوال پر بھی کہاکہ پاکستان میں قانون صرف اپوزیشن والوں کےلئے ہیں پانامہ کاکیس کرپشن مافیا کے خلاف ہے عمران خان نے دوسری جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ جو بھی تحریک انصاف میں آتا ہے وہ ہماری نظرےے کو جوائن کرتاہے لوگوں کے آنے جانے سے پارٹی کا منشور خراب نہیں ہوتاہم نے کنٹرول رکھنا ہے کوئی فرشتے توآنے نہیں جبکہ نوازشرےف اور آصف علی زرداری کے نیچے فرشتے بھی کھڑے کردیں تو کرپشن کو روکا نہیں جاسکتاانہوںنے کہاکہ ہم نے 900لوگوں کو الیکشن کے ٹکٹ دینے ہیں 2013کے انتخابات میں میرے پاس اتنا ٹائم نہیں تھا سفارشات کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے تھے لیکن اس بار میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد میں خود ہر ٹکٹ کے متعلق فیصلہ کروں گا انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے متعلق فیصلے کے بعد ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردینی ہے اورکوشش کریں گے کہ بہترین لوگوں کو ٹکٹ جاری کریں ۔

”میڈیا مجھے یہ کام کرنے پر مجبور کررہا ہے“, ٹرمپ کا اعتراف

واشنگٹن(سپیشل رپورٹر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، کہتے ہیں مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصا اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے ۔ میڈیا پر برستے ہوئے امریکی صدر نے کہا جعلی میڈیا انہیں خاموش کرنا چاہتا ہے ۔ سابق فوجیوں کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے پڑے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہاﺅس میں ہوں ۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

”شکست دینگے“, وزیراعظم نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرم عناصر کو شکست دی جائے گی دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف قوم کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی کے مطابق جاری بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں حالیہ دھماکوں کے متاثرین کا خیال رکھا جائے گا اور ان کی مکمل مدد کی جائے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کریں۔

”یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کیلئے“

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرم عناصر کو شکست دی جائے گی دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف قوم کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی کے مطابق جاری بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں حالیہ دھماکوں کے متاثرین کا خیال رکھا جائے گا اور ان کی مکمل مدد کی جائے گی۔ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کریں۔
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعمیرات ومواصلات ،پنجاب حکومت اورشجر روڈز لمٹیڈکے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شیخوپورہ،گوجرانوالہ روڈ کودورویہ بنانے کا معاہدہ طے پاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے-معاہدے کی رو سے شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا اور اس منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیاجائے گا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ ،گوجرانوالہ روڈ کودو رویہ بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بی او ٹی کی بنیاد پرمعاہدہ کیا گیاہے-43کلو میٹر طویل سڑک پر پونے 6ارب روپے لاگت آئے گی- عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنایاجا رہا ہے، بلاشبہ دنیا بھر میں اس ماڈل کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے-پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبہ سرمایہ کاری کر کے منافع کماتا ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرتاہے اوراسی مقصد کے تحت پنجاب حکومت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے اور شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کو دورویہ بنانے کا کام بھی اسی ماڈل کے تحت کیا جا رہاہے جبکہ بجٹ میں مختص وسائل کو دیگر اہم ترین منصوبوں کے لئے استعمال کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے-یہ ایک منافع بخش منصوبہ ہے جسے بی او ٹی کے ماڈل پر چلایا جائے گا-اگرچہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 30جون 2018 ءکی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم میں محکمہ تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس اہم منصوبے کو 30اپریل یا مئی2018ءکے آغاز میں مکمل کیا جائے-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ شروع کیاہے، جس پر 67ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں -اسفالٹ سڑکوں کی تعمیر سے دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیاہے اور دیہی زندگی میں خوشحالی لائی گئی ہے-انقلاب آفرین اس منصوبے کی کوالٹی بھی اپنی مثال آپ ہے-رواں مالی برس صوبے کی دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 17ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے،ان سڑکوں کی دیکھ بھال کےلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں-دیہی سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے خالق وزیراعظم محمد نوازشریف تھے جنہوں نے 1985میں اپنی وزارت اعلی کے دور میں اس منصوبے پر کام شروع کیا- انہوںنے کہا ہے کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 4ارب روپے رکھے گئے ہیں اور اسی برس اس سڑک کی تعمیر شر وع ہوجائے گی اور رواں مالی برس میں اسے مکمل کیا جائے گا،اسی طرح خانیوال سے لودھراں تک دورویہ سڑک کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیاہے اور 22ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو گا-جے آئی ٹی میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے بیٹوں کی دوسری بار طلبی کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ میں آپ کے ان سوالوں کا جلد تسلی بخش جواب دوں گا آج متعلقہ موضوع پر ہی بات کی جائے-ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہسپتالو ںکی آﺅٹ سورسنگ کے ماڈل پر کام کررہی ہے-مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال آﺅٹ سورس کیا گیاہے،اسی طرح بیدیاں روڈ پر شہبازشریف ہسپتال کوآﺅٹ سورس کیا گیاہے اور ا ن دونوں اداروں کو انڈس ٹرسٹ چلا رہاہے جبکہ ملتا ن میں کڈنی سنٹر کو بھی انڈس ٹرسٹ کے حوالے کیا گیاہے-لاہو رمیں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر کام کیا جارہاہے او ریہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کررہاہے اور یہ منصوبہ بھی آﺅٹ سورس ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جارہاہے -انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ان سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اس ماڈل کو اپنایا جا رہاہے-ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ جمہوریت کی گاڑی بہترین انداز سے اسفالٹ روڈ پر چل رہی ہے او ر آگے بڑھ رہی ہے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ اس اسفالٹ روڈ کو خراب کیا جائے اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ یہ گاڑی پٹری سے اترجائے-ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ سانحہ احمد پو رشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءمیں 20لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب میں برن یونٹ نہ ہونے کے حوالے سے انتہائی غلط بات کی گئی – میں برن یونٹس نہ ہونے کے جوغلط الزامات لگائے ہیںوہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور غلط الزام لگانے سے گریزکریں-ان لوگوں کے اپنے صوبے میں ایک بھی برن یونٹ نہیں ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں کے علاوہ بڑے ہسپتالوں میں برن یونٹ کے شعبے موجود ہیں جہاں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں-ریمنڈ ڈیوس کی حالیہ کتاب کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس کی رہائی میں اس وقت کی پنجاب حکومت کا قطعا کوئی کردار نہیںتھااور آج دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوگیاہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنہ ہیوانگ گروپ( China Huaneng Group ) کے چیئرمین چاﺅ پگسی (Mr.Cao Peixi )کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی -چیئرمین رویائی انرجی گروپ چائنہ کیو یافو (Qiu Yafu Mr.)اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- چیئرمین چائنہ ہیوانگ گروپ نے 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مد ت میں تکمیل پر وزیراعلی محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور کہاکہ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے اور پنجاب کے وزیراعلی نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایاہے-1320 میگا واٹ کی پیداواری گنجائش کے توانائی کے منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا نیاریکارڈ قائم ہواہے اور پوری دنیا کے پاور سیکٹر کی تاریخ میں یہ منصوبہ ایک ٹرینڈ سیٹر بن کر سامنے آیا ہے- انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی بھرپور حمایت کے بغیر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تھا اور بلاشبہ ان کی مدبرانہ قیادت میں انتہائی شفافیت،انتہائی جذبے اورانتہائی محنت کے ساتھ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اورشفافیت ،محنت اور عزم کی نئی داستان رقم ہوئی ہے،جس کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے- چیئرمین ہیوانگ گروپ چائنہ نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان او رچین کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اورمیری زندگی میں کوئی منصوبہ ایسی بے مثال شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری سے مکمل نہیں ہوا-وزیراعلی شہبازشریف نے اس منصوبے کو مکمل کرانے کےلئے جس ولولہ انگیز کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیاہے،میں اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا -شہبازشریف کے شاندار جذبے، انتھک محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور شہبازشریف نے اس پورے منصوبے میں مثالی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے اور مجھے پورا یقین اور اعتماد ہے کہ پنجاب کے ساتھ پاکستان کے عوام شہبازشریف کے اس شاندار کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے -انہوںنے کہاکہ 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت ، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ لکھی ہے اوراس منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پوری دنیا کے ساتھ چین کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیاہے – ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت ، معیار اور رفتار کے نئے بینچ مارک قائم کئے ہیں اور میں ذاتی طو رپر شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی اور ان کے دن رات کام کرنے کے غیر معمولی انداز سے بہت متاثر ہواہوں،انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے انتہائی محنت ، عزم اور جذبے سے کام کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے – شہبازشریف نے کئی بارذاتی طو رپر منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ کیا جس سے ہمارے ورکرز کے حوصلے بلند ہوئے او رانہوںنے صوبے کے وزیراعلی کے عزم کا بھرپو رساتھ دیا،بلاشبہ 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے جو کچھ شہبازشریف نے کیاہے وہ شاندار بلکہ انتہائی شاندار ہے جسے کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا -انہوںنے کہاکہ ہمارا پنجاب میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہاہے اور ہم پاکستان خصوصا پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں گے اورہمارا تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہے-پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا-انہوںنے کہاکہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے چین کی کمپنیوں کا بے مثال تعاون لائق تحسین ہے جبکہ پنجاب حکومت کے متعلقہ ا داروں اور حکام نے بھی دن رات ایک کر کے قومی اہمیت کے اس اہم ترین منصوبے کو مقررہ مدت سے 7ماہ قبل مکمل کیا،اسی طرح وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وفاقی محکموں او راداروں کا بھر پور تعاون بھی شا مل حال رہا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب وین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے -وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

ویمنز ورلڈ کپ : پاکستام کی مسلسل تیسری شکست

ڈربی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے 169 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے شہرڈربی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن خشک پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 39 ویں اوورمیں 74 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی آو¿ٹ ہونے والی بلے بازعائشہ ظفرتھیں جو کہ دوسرے ہی اوورز میں ایک رنزبنا کرایکتابشٹ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئیں، 8 کے مجموعی اسکورپرجویریہ خان بھی 6 رنز بناکرپویلین لوٹ گئیں انہیں گوسوامی نے آو¿ٹ کیا، ان کے بعد آنے والی سدرہ نواز بھی بغیر کوئی رنز بنائے ایکتا بشت کا شکار ہوگئیں۔ سدرہ کی جگہ لینی والی بلے باز ارم جاوید نے بھی واپس لوٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی اور کھاتہ کھولے بغیر ایکتا کی گیند پرآﺅٹ ہوگئیں جب کہ نین عابدی بھی 5 رنز بناکر دیپتی شرما کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئیں۔ اسماویہ اقبال بھی اسکور میں کوئی اضافہ کیئے بغیر جوشی کی گیند پر آو¿ٹ ہوئیں جب کہ دیگر بلے بازوں میں سے بھی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ،نشرا سندھو، دیانا بیگ اورثنا میر نے بالترتیب ایک،صفر اور 29 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ایکتا بشٹ نے شاندار بالنگ کا مظاہرکرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ جوشی نے 2 اورگوسوامی،دیپتی اور ہرمنپریتکور نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توبھارت نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر169 رنزبنائے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 7 رنز پرملی جب سمرتی مندھانا 2 رنز بنا کردیانا بیگ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئیں۔ بھارت کی دوسری آو¿ٹ ہونے والی کھلاڑی پونم راوت تھیں جو 74 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں، انہیں نشرا سندھو نے آو¿ٹ کیا۔ان کے بعد آنے والی بلے باز اور بھارتی کپتان مٹھالی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں اور صرف 8 رنز بنا کر نشرا سندھو کا شکار ہوگئیں جب کہ اسی اوور میں نشرا سندھو نے دیپتی شرما کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔دیپتی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 107 کے مجموعی اسکور پرسعدیہ یوسف نے ہرمن پریت کو کیچ آو¿ٹ کرادیا جب کہ ان کے بعد مونا میشرم کو بھی کلین بولڈ کردیا وہ صرف 6 رنز بنا سکیں۔ اس موقع پر سشما ورما نے تیزی سے کھیلتے ہوئے قیمتی 33 رنز بنائے اور اسماویہ اقبال کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئیں جب کہ گوسوامی 14 رنز پر نشرا سندھو کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئیں۔پاکستان کی جانب سے نشراسندھونے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعدیہ یوسف نے 2 ،دیانا اور اسماویہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے میں3 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر107 رنز سے مات ہوئی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی

کراچی(صباح نیوز)آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی ، بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی کی جانب سے ملنے والی بڑی رقم کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کا کہہ کر اپنے حصے میں آنیوالی رقم کے بڑے حصے کی قربانی دیدی ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کئے جانیوالے پروگرام میںجب قومی ٹیم کے لئے 1کروڑ روپے کا اعلان کیا تو کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی بنیاد پر فارمولا بنا رہی تھی لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو اینکر نے سر فراز سے پوچھا تو سر فراز نے کہا کہ آ پ یہ سب چھوڑیں ، جتنا بنتا ہے سب کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کر دیں جبکہ سرفراز کے حصے میں ایک بھار ی رقم بن رہی تھی ۔

بے روزگار وارنرکو لان کی گھاس کاٹنے کے عوض 60 ڈالرکی پیشکش

سڈنی(اے این این) ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ کاموں کی پیشکش موصول ہونے لگیں۔وارنر نے انسٹا گرام پر جذباتی پیغام میں کہا کہ اگرچہ میں بیروزگار ہوچکا مگر مجھے بدستور اپنی بیوی کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ان کے لان کی گھاس کاٹ دیں تو وہ 60 ڈالر دے سکتا ہے۔، ایک نے کہا کہ بھارت میں مقامی پلیئر کے طور پر آئی پی ایل کھیلو ڈیڑھ دو کروڑ روپے مل جائیں گے۔

مہندرا سنگھ دھونی کا 2 سالہ انتظار ختم

نئی دہلی(اے این این) مہندرا سنگھ دھونی کا مین آف دی میچ ایوارڈ کیلئے 2 سالہ انتظار ختم ہو ہی گیا۔انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 78 کی ناقابل شکست اننگز سے ٹیم کی 93 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ دھونی کے کیریئر کا 21 واں مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، وہ اس وقت کیریئر میں سب سے زیادہ یہ اعزاز پانے والے کرکٹرز کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر ہیں،62اعزازات سچن ٹنڈولکر نے اپنے نام کیے تھے۔

ورلڈ الیون کا دورہ دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ کھول دے گا

کراچی( بی این پی )آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ورلڈ الیون کا دورہ دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ کھول دے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جو انٹرنیشنل سٹیٹس کے حامل ہوں گے۔ آئی سی سی نے ان میچوں کے پاکستان میں کامیابی سے انعقاد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کیلئے تمام تر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق ستمبر میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کئی اعتبار سے ایک خوش آئند اقدام ہو گا اور امید ہے کہ اس کے بعد دوسری ٹیموں کی پاکستان آمد کا راستہ بھی کھل جائے گا تاہم اس حوالے سے محض اچھی امید ہی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون پاکستان کے دورے میں 21 ،23اور 27ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس میں عالمی کرکٹ کے کئی بڑے اور نامور کھلاڑی شامل ہوں گے۔ مکی آرتھر کے مطابق دورے پر آنے والی ٹیم کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے جیسے کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے گئے تھے اور اس کے بعد پوری امید ہے کہ آئی سی سی کا یہ اقدام ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں ماضی کی طرح بحال کر دے گا جس کے پاکستانی منتظر ہیں۔