عدالتیں پاپولر فیصلہ نہ کریں, ہمیں ایسے نہیں نکالا جاسکتا

لاہور، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے جب ہم ملک ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، ہمارے راستے پرسپیڈ بریکر لگائے جاتے ہیں، پانامہ پیپرز کی کوئی قانون حیثیت نہیں پناما کا مقدمہ کرپشن کا مقدمہ نہیں ہے پاکستان کے علاوہ کسی ملک نے پنامہ پیپرز کو سنجیدہ نہیں لیابھیک نا مانگتے تو کوئی ریمنڈڈیوس کو مانگنے کی جرات نہیں کرتا ،زرداری اور پاشا پر تنقید نہ کریں غیروں سے بھیک مانگنے والوں پر انگلی اُٹھائیں بھکاریوں کے بازو مروڑے جاتے ہیں،مشرف کا مارشل لاء عالمی سازش تھی،نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزا ملی، سیاسی جماعتوں کے سرقلم کرنے سے معاملات بگڑتے ہیں بغیر ثبوت کے الزامات بند کرنے ہوں گے ، سی پیک پورا ہوگیا تو دنیا پھر پاکستان کو پکڑ نہیں سکے گا جے آئی ٹی ریاستی اداروں پر الزام لگاتی ہیں جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ کال کیوں کی جاتی ہے جے آئی ٹی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت کون دیتا ہے۔حسین نواز کی تصویر لیک کون کرتاہے بتایا نہیں جاتااب جے آئی ٹی نے بیٹیوں کو بلانا شروع کردیاہے گزارش کرتا ہوں پاپولرفیصلے کسی کو نہیں کرنے چاہئیں ،عدالتیںکریں یا حکومتیں پاپولر فیصلہ کسی کو نہیں کرنا چاہیے حقیقت چند سال بعد پتہ چلتی ہے ہمیں پاپولر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ اتور کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ روز کی گفتگو میرے خیالات اور جذبات تھے۔ سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے جو وہ محسوس کریں اس کا اظہار کریں۔ ہمیں کسی کو چیلنچ کرنا ہے نہ کسی کو گالی دینی ہے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہمیں تعصب اور نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میثاق جمہوریت کے بعد نفرت اور تعصب کا باب بند ہوچکا تھا۔میثاق جمہوریت پاکستانی تاریخ کی اہم ترین دستاویز ہے۔ہم نے ایک دوسرے کو گندا نہ کرنے عزم کیا تھا۔نفرت سے بھرے ہوئے لوگوں کو میثاق جمہوریت پسندنہیں آیا ۔یہی چہرے یہی مہرے یہی کٹھ پتلیاں میثاق جمہورت کو نشانہ بنارہے تھے۔ میثاق جمہوریت کی منزل برسوں کے جھگڑوں کے بعد حاصل کی تھی۔ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا گیا۔ اس سفر کو ریورس گیئر نہیں لگنے دینا۔ کوئی کچھ بھی کہے ہم اپنی بات کرتے رہیں گے۔ ہمیں بولنے سے روکا نہیں جاسکتا۔میثاق جمہوریت میں لکھا تھا کہ ملکی اداروں کو آئین کے تابع چلنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جب حکومت سنھبالی گئی بحران ورثے میں ملے ۔جب ہمیں منتخب کیا گیا اس وقت ملک کا کیا حال تھا؟ کرا چی میںلوگ ماردیئے جاتے تھے ۔دہشت گردی کا راج تھا۔ کراچی امن بحال ہوا۔ بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں۔ دہشت گردی کا نیٹ ورک ٹوٹاہے ۔ہماری فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں لگی ہیں۔ جب ہم ملک ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔ جنھیں ہماری شکلیں پشند نہیں وہ اپنی مرضی کا پاکستان چاہتے ہیں۔وزیرریلوے نے کہا ہے کہ ہم آئے تو پاکستان کا پرچم کئی علاقوں میں لہرایا نہیں جاسکتا تھا۔ ہمارے دور سے قبل پاکستان کا خزانہ خالی تھا۔ہمارے راستے پرسپیڈ بریکر لگائے جاتے ہیں۔ دھاندلی کے ڈرامے کے پرخچےاُڑگئے۔ ہمیں معلوم تھا ۔غیبی مد آئے گی اور پنامہ پیپر کی شکل میں آئی ۔پانامہ پیپرز کی کوئی قانون حیثیت نہیں۔پاکستان کے علاوہ کسی ملک نے پنامہ پیپرز کو سنجیدہ نہیں لیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیںرکھ سکے گا۔کنٹونمنٹ علاقوں میں ہمیں بلدیاتی کامیابی ملی ۔عوام کا ا عتماد ٹی وی کے ٹاک شوزسے نہیں ہوسکتا۔بھیک نا مانگتے تو کوئی ریمنڈڈیوس کو مانگنے کی جرات نہیں کرتا۔ زرداری اور پاشا پر تنقید نہ کریں غیروں سے بھیک مانگنے والوں پر انگلی اُٹھائیں۔ بھکاریوں کے بازو مروڑے جاتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک پورا ہوگیا تو دنیا پھر پاکستان کو پکڑ نہیں سکے گا۔ چاہتے تو لانگ مارچ میں سودے بازی کرسکتے تھے۔مگر نہیں کی۔ کے پی کے میں جب چاہیں اپنی حکومت بناسکتے ہیں۔کے پی کے میں عمران خان کو حکومت بنانے دی۔ بلوچستان میں اتحادیوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔مشرف کا مارشل لاء عالمی سازش تھی ۔نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزا ملی ۔سیاسی جماعتوں کے سرقلم کرنے سے معاملات بگڑتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ،(ن)لیگ کو مارشل لا کا نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا بغیر ثبوت کے الزامات بند کرنے ہوں گے۔ پناما کا مقدمہ کرپشن کا مقدمہ نہیں ہے۔دیئے گئے کاغذات میں پکوڑے بیچے جاتے ہیں۔ اب جے آئی ٹی نے بیٹیوں کو بلانا شروع کردیاہے۔ جے آئی ٹی ریاستی اداروں پر الزام لگاتی ہیں۔ جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ کال کیوں کی جاتی ہے۔ جے آئی ٹی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت کون دیتا ہے۔حسین نواز کی تصویر لیک کون کرتاہے بتایا نہیں جاتا۔سعد رفیق نے کہا کہ گزارش کرتا ہوں پاپولرفیصلے کسی کو نہیں کرنے چاہیں۔عدالتیںکریں یا حکومتیں پاپولر فیصلہ کسی کو نہیں کرنا چاہیے۔ آرمی چیف کے ڈان لیکس رپورٹ پر فیصلہ آپ نے خود دیکھا۔افتخاری چودھری بھی پاپولر فیصلے کرتے تھے۔آج افتخار محمد چودھری صاحب کہاں ہیں۔ کسی کو معلوم نہیں۔حقیقت چند سال بعد پتہ چلتی ہے ہمیں پاپولر فیصلے نہیں کرنے چاہیں۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ10 جولائی کے بعد عبوری حکومت کی بات کرکے شیخ رشید کس کی زبان بول رہے ہیں؟سپریم کورٹ کو نوٹس لے ¾ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی حکومت 10 سال اور پیپلز پارٹی پانچ میں نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ¾منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ¾پرویز مشرف سے کوئی بھی شاہانہ زندگی پر سوال نہیں کرتا ¾مونس الہی اور ڈاکٹر عاصم حسین کی طرح قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف جے آئی ٹی بنانی چاہئے ¾ کوئی طاقت نوازشریف کو 2018 میں الیکشن جیتنے سے نہیں روک سکتی۔جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہاکہ ہم پر ایک بحران کی کیفیت ہے لیکن ہم گھبرا نہیں رہے، ہم عدالت عظمیٰ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتی حکم کی تعمیل کررہے ہیں، تحفظات کے باوجود ہم پیش ہورہے ہیں، شریف فیملی کے کاروبار میں پورے خاندان کو یکجا کیا جارہا ہے جب ہ عمران خان سے تو 10 سال پہلے کی رسیدیں نہیں مل رہیں لیکن شریف خاندان سے 70 کی دہائی سے پہلے کے ثبوت اور رسیدیں مانگی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ماو¿ں بہنوں بیٹیوں کو بھی بلایا جارہا ہے جبکہ نوازشریف اوران کے خاندان نے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی، رحمان ملک 5 سال وزیرداخلہ رہے اور پرویز مشرف نے 9 سال حکومت کی لیکن 14 سال میں پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کچھ ثابت نہیں کرسکے جب کہ طیارہ سازش کیس میں نوازشریف کو 25 سال کی سزا دی گئی۔عابد شیرعلی نے کہاکہ جن لوگوں نے اقتدار میں رہ کر ملک کو لوٹا ان کی جے آئی ٹی کون بنائےگا ¾ ہر بار نوازشریف کے خاندان سے ہی کیوں پوچھا جاتا ہے ¾رحمان ملک ایف آئی اے کے انسپکٹر تھے، ان کے پاس جائیداد کہاں سے آئی، ان کو جے آئی ٹی میں بلایا گیا لیکن جے آئی ٹی نے ان سے کیوں نہیں پوچھا، پرویزمشرف کو اربوں روپے کے فلیٹ اور کاروبار ملے، کسی ادارے نے پرویزمشرف سے سوال نہیں کیا، پرویز مشرف ایک ادارے کے سربراہ تھے تو ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے؟وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاکہ عوام نے تیسری بار نوازشریف کو منتخب کیا، منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، نوازشریف کا شیوہ پاکستان کی خدمت کرنا ہے، پاکستان کے 20 کروڑ عوام سازش کو سمجھتے ہیں، نوازشریف کو 2018 میں کوئی طاقت الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتی۔ شیخ رشید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیا عدالت عظمیٰ شیخ رشید کے بیان کا ازخود نوٹس لے گی جس میںشیخ رشید نے آئندہ دس روز کے دوران نگران سیٹ اپ کی بات کی ہے۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کو نوازشریف، پرویز مشرف اور (ق) لیگ سے طلاقیں ہوئی ہیں۔

شہریار خان کی دعوت پر ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع

دبئی (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع ہے ¾ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں ¾ شہریار خان نے اپنی رخصتی سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔شہریار خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی متوقع تقریب کےلئے ششنانک منوہر کو چیئرمین پی سی بی نے خصوصی دعوت دی ہے جو ششانک منوہر نے قبول کر لی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ اگست کے وسط میں پاکستان آئیں گے۔چیئرمین آئی سی سی کے دورہ سے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی ۔

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو ہرا دیا

گال (اے پی پی) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آئی لینڈرز نے 156 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم لکشن سینڈکان اور ہسارنگا ڈی سلوا کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث 33.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ہیملٹن ماساکڈزا 41 ، میلکم والر 38 اور کریگ ارون 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سینڈکان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ڈی سلوا نے ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 30.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نروشن ڈکویلا 35 اور اینجلو میتھیوز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹینڈائی چتارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

گلوکارہ عینی طاہرہ نے فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ عےنی طاہرہ نے فلموں مےں کام کر نے کی پےشکش ٹھکرا دی۔ذرائع کے مطابق ماضی مےں فلموں اور ڈراموں مےں کام کر نےوالی گلوکارہ عےنی طاہرہ کا اےک بار پھر اردو فلموں مےںکام کر نے کی پےشکش کی گئی ہے مگر عےنی طاہر نے اس پےشکش کو ٹھکرا دےا اور ان کا کہنا ہے اب صرف گلوکاری کے شعبے مےں ہی کام کروں گی۔

نامور بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن نے اذان سے متعلق بیان دیکر مسلمانوں کے دل جیت لیے

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن نے اذان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اذان“ کو شور قرار دینا کسی طرح بھی صحیح نہیں۔گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی اداکاروں کی جانب سے اذان سے متعلق مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں جن میں کئی اذان مخالف اورکئی اذان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، اذان کی آواز سے متعلق تنازعہ بھارتی گلوکار سونونگم کی ٹویٹس سے شروع ہوا جس میں انہوں نے اذان کو شور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخربھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی ۔ن کے پیغامات نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم تمام مسلمانوں کے جذباتوں کو مجروح کردیا تھا تاہم بعد میں انہیں اپنے بیانات پر معافی مانگنی پڑی تھی۔ سونونگم کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگرفنکاروں کی جانب سے بھی مختلف بیانات سامنے آئے اور اب ایک اور نامور اداکارہ کالکی کوچلن کااذان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅں نے سٹیج اور فلم انڈسٹری کو بدنام کردیا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)پنجابی سٹیج ڈراموں کی ملکہ نرگس نے کہا ہے کہ چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅں نے سٹیج اور فلم انڈسٹری کو بدنام کردیا ہے ، لوگ انٹرٹینمنٹ کیلئے سٹیج ڈرامے دیکھنے آتے ہیں جو ہمیں اپنے پرستاروں کو دینی چاہیے۔ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ اچھا اور برا انسان ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتا ہے مگرا س کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام لوگ ہی برے ہیں ۔تاہم میری نظر میں چند غیر سنجیدہ اداکاراﺅں نے اپنی منفی حرکات سے شوبزانڈسٹری کے لوگوں کو بدنام کیا ہے اس میں سب سے زیادہ قصور فنکاراﺅں کا اپنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مےں اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کر ے اور دوسروں کے معاملات مےں داخل اندازی نہ کر ےں تو سب کےلئے اچھا ہوجائےگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی سٹیج ڈرامے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ مزید اپنے پرستاروں کو انٹرٹینمنٹ دینا چاہتی ہوں تاکہ جو لوگ اپنے غم بھولنے کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں انہیں بہتر سے بہتر تفریح مہیا کرسکوں۔

نرگس فخری کترینہ کیف سے مشابہت پر شرمندہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) نرگس فخری کو کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث شرمندگی کا سامنا ، حال ہی میں مداح کی جانب سے کترینہ کہہ کر بلانے پر ایک بار پھر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری بھارت میں اپنی اداکاری کے باعث کم لیکن بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث زیادہ مشہور ہیں جس کے باعث اکثر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک شخص نے انہیں کترینہ کیف سمجھ کرایک سیلفی لینے کی درخواست کی، اجنبی شخص کی اس بات پر پہلے تو نرگس حیران رہ گئیں بعد ازاں انہوں نے شرمندہ لہجے میں اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں کترینہ نہیں ہوں لیکن وہ شخص ڈٹا رہا اور کہا اگر آپ کترینہ نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی آپ کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہوں گا ۔کیونکہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور کترینہ سے بہت زیادہ ملتی ہیں۔ اس نے نرگس کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بران بال، بران آنکھیں، گوری رنگت اور لمبا قد سب کچھ کترینہ کیف جیسا ہے اس لیے کوئی بھی دھوکا کھا سکتا ہے تاہم اس وقت تو نرگس نے کچھ نہیں کہا اور چپ چاپ چلی گئیں بعد میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا یہ بہت عجیب ہے کہ کوئی شخص آپ کے منع کرنے کے باوجود آپ کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہتا ہو، یہ انسان بھی نا۔

وزیراعظم کے پاس عہدہ چھوڑنے کے سوا کونسا آپشن موجود؟ پیپلز پارٹی کا حیران کُن اعلان

لاہور (خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس واقعے کے وقت خطے کے حالات انتہائی کشید ہ تھے جس کی وجہ سے پاکستان پر امریکی دباﺅ بہت زیادہ تھا ، اس لئے امریکا نے وفاقی، پنجاب حکومت اور پاک فوج پر اثر و رسوخ استعمال کیا، ریمنڈ ڈیوس نے سیلف ڈیفنس میں دو نوجوانوں کو قتل کیا جس کے باعث اگر اس کیس کی ٹرائل کی جاتی تو پاکستانی قانون کا فائدہ اٹھا کر وہ باعزتی بری ہوجاتا۔نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے میں پاکستان کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کے ورثا دیت پر رضامند نہیں تھے، ورثا ، قوم اور مذہبی جماعتوں کے جذبات اپنی جگہ لیکن اگر اس کیس کو پاکستان کے عدالتوں میں شروع کیا جاتا تو ٹرائل کے دوران ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے امکانات بڑھ جاتے ،امریکی شہری کی رہائی میں پاکستانی ایجنسیاں ، حکومتیں اور تمام ادارے ملوث تھے۔ پےپلزپارٹی کے سےکرٹری جنرل سےد نےئر حسےن بخاری نے کہاہے کہ (ن) لےگ کی کشتی پھنس چکی ہے اب نوازشرےف کے پاس وزےر اعظم کے عہدے سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہےں‘(ن) لےگ والے سن لےں جب وہ گندے کام کرےں گے تو انکے کپڑے پھر گندے ہی ہوں گے ‘پےپلزپارٹی جمہو رےت کے ساتھ ہے مگر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو کسی صورت سپورٹ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے بلکہ کر پٹ حکمرانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوڈ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے مسٹر خواہ مخواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں ورنہ حکومتی سطح پر کسی بھی موقع پر ریمنڈ ڈیوڈ کو سفارتی استثناءدینے کی کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔ سینیٹر سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کے دعوے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان پر ریمنڈ ڈیوڈ کو استثناءدینے کے لئے دباﺅ ڈالا تھا،پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے شاہ محمود قریشی پر زیادہ ہی اثر کر دیا ہے اس لئے ایسے دعوے کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو صدمہ یہ تھا کہ اسے دوبارہ وزیر خارجہ نہیں بنایا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، اپنا خون دیکر جمہوریت کو پیپلز پارٹی نے سر سبز رکھا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ملک توڑنے کی دھمکیاں دےنے کی بجائے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کی تدبیر کریں۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں عدلیہ کے سخت سے سخت فیصلے کو تسلیم کیا حتیٰ کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی پی پی پی نے ملک توڑنے کی بات نہیں کی بلکہ جمہوریت اور ملکی استحکام کی جدوجہد کو اور زیادہ تیز کیا۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے حکم پر جے آئی ٹی نے میاں نواز شریف اور انکے خاندان سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تو مسلم لیگ (ن) کے وزیروں اور مشیروں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی میں پیش ہو کر شریف فیملی نے قانون کے احترام کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور دوسری طرف واویلا کرتے ہیں کہ ہمیں جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں۔

وقت سے پہلے عام انتخابات ….تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان جسٹس اےنڈ ڈےمو کرٹےک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک مےں وقت سے پہلے عام انتخابات نظر آرہے ہےں جسکے لےے ہم بھی تےار ہےں ‘کرپشن کا خاتمہ ‘آئےن وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے اور کرپشن کرنےوالوں کو سےاست کرنے کا کوئی حق نہےں ۔ اپنے اےک انٹروےو مےں جسٹس (ر) افتخار محمود چوہدری نے کہا کہ اگر پارلےمنٹ سمےت تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کردےا جائے تواس مےں شک نہےں کہ ملک کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘لوڈشےڈ نگ سمےت دےگر مسائل سے بھی نجات مل سکے گی کےونکہ کرپشن ہی پاکستان مےں تمام مسائل کی بنےادی جڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مےں ملک مےں وقت سے پہلے عام انتخابات ہوتے نظر آرہے ہےں لےکن جب بھی عام انتخابات ہوں گے ہماری پارٹی ان انتخابات مےں حصہ لےں گی جسکے لےے ہم نے باقاعد ہ حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے ۔

مٹھائیاں تقسیم کرنے والے اب یہ کام کیوں کر رہے ہیں ؟

لاہور (وقائع نگار)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیا ں تقسیم کرنے والے سرکاری وزراءآج کیوں رو رہے ہیں- انہوںنے کہا کہ رونا حکومت کا کام نہیں ہوتا اسے عملدرآمد کروانا ہوتا ہے- حکمران چباتے اور کھاتے بھی خود ہیں اور پھر روتے بھی خود ہی ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم نے فہرستیں تیار کر لی ہیں – پانامہ فیصلہ آخری فیصلہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اس سے کام روکے گا بلکہ یہ آغاز ہے – لٹیروں سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیںگے- کرپشن فری پاکستان کیلئے خالص پارٹی اور خالص لیڈر شپ کی ضرورت ہے – عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو جائیں گے- انہوںنے کہا کہ ریمنڈڈیوس کے انکشافات کے بعد لواحقین کو دی جانے والی دیت کی بھی تحقیق کی ضرورت ہے کہ کیا سرکاری خزانے سے نکالی گئی کروڑوں روپے کی رقم مقتولین کے ورثاءتک پہنچی بھی تھی یا نہیں – انہوںنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس تو چلا گیا لیکن گندمی ریمنڈ ڈیوس یہاں موجود ہیں جن کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے آئندہ انتخابات میں راستہ روکنا ہو گا اور آئندہ انتخابات کو ان کا یوم حساب بنا دیں گے – انہوںنے کہا کہ کشمیر کاز سے غداری کو پاکستان سے غداری سمجھتا ہوں – اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ حکمران ساتھ دیں یا نہ دیں پاکستان کے عوام زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں – ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز الحمرا ہال میں جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ”قومی انتخاب کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا-کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد، پیلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب، جماعت اسلامی یوتھ کے سربراہ زبیر گوندل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا- سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد وہاں گئے اور وزیر اعلی نے اعتراف کیا کہ یہ سانحہ عوام کی غربت اور جہالت کے باعث پیش آیا جس سے میں اتفاق کرتا ہوں لیکن انہوںنے آدھا اعتراف کیا ، انہیں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ یہ سانحہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پیش آیا- انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کو اس قدر بڑے سانحہ کے بعد بھی بہاولپور میں برن سنٹر بنانے کے اعلان کی توفیق نہیں ہوئی – اگر وہاں برن سنٹر ہوتا تو بہت سے لوگوں کی زندگی کو بچایا جا سکتا تھا- انہوںنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو دیت کے بدلے رہا ہونے پر امریکہ کو شرم آنی چاہیے کیونکہ وہ تو شریعت کو تسلیم ہی نہیں کرتے – انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک سال قبل جو کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی تھی اب اس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں – ملک میں 250 خاندان ہی جھنڈے اور پارٹیاں بدل کر حکمرانی کر رہے ہیں – ہم لسٹیں تیار کر لی ہیں اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیکر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے – انہوںنے کہا کہ یہ سارے لوگ بدنام ہو چکے ہیں اور اب مستقبل صرف (جماعت اسلامی) آپ کا ہے – انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی یوتھ اہم کردار ادا کرے گی- گزشتہ الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی کو ساڑھے چار لاکھ ووٹ ملے تھے جبکہ اس وقت خیبر پختونخوا میں صرف آٹھ لاکھ نوجوان ہی جماعت اسلامی کا حصہ بن چکے ہیں – حزب المجاہدین کے قائد سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے امریکی فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ صرف سید صلاح الدین کو ہی نہیں بلکہ یہ فیصلہ تحریک کشمیر کے تمام شہداءاور رہنما¶ں کو دہشت گرد قرار دینے کے مترادف ہے – انہوںنے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے آزادی کی تحریک کیلئے سالوں جیل بھگتی- خود امریکہ میں ابراہیم لنکن نے آزادی کی تحریک چلائی پھر کشمیری مسلمانوں کے لئے دہرا معیار کیوں ہے۔