پاک بھارت جنگ ، کتنے بجے شروع ہو گی ، دیکھئے خبر

لندن (یو این پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ (آج) اتوار کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے شکست کے بعد گرین شرٹس کےلئے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے اس نے میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (آج) اتوار کو پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین برسٹول میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹونٹن میں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ڈربی میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی دستے کو بھارتی ویزے مل ہی گئے

لاہور ( این این آئی) پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے، 6رکنی قومی ٹیم کل (پیر )کو ایشین چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگی، ایک کھلاڑی اور آفیشل کو ویزہ جاری نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہوگی جس کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔پاکستان ایتھلی ٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائیرڈ اکرم ساہی نے بتایا کہ پاکستان کی چھ رکنی ٹیم چار سو میٹر ریس میں حصہ لے گی، چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ اور ریلے میں بھی پاکستان ٹیم حصہ لے گی۔اسلامک گیمز میں اسی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، پاکستان کی چھ رکنی ٹیم میں نوکر حسین، محبوب علی، مظہر علی، وقار یونس، اسد اقبال اور ندیم ارشد شامل ہیں ۔نشاط علی کو ویزہ جاری نہیں ہوا ان کی جگہ وقار یونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

ویمنز میچز پر تجویز مہنگی پڑ گئی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے خواتین کے کرکٹ میچز کو 30 اوورز تک محدود کرنے کے بیان کی وضاحت کر دی ۔ وقار یونس وضاحتی ٹوئٹ میں کہا کہ میری بات کو غلط انداز سے لیا گیا ہے ،میں نے صنفی امتیاز کی بات نہیں کی، میری بات کا مطلب تھا کہ وومن کرکٹ میں اوور کم کرکے کھیل کو تیز کیا جاسکتا ہے اس سے شائقین کی بھی دلچسپی بڑھے گی۔اس سے قبل دنیائے کرکٹ کے بہترین بالروقار یونس کی ایک ٹوئٹ نے گویا ایک طوفان ہی برپا کردیا تھا، کئی ایک نے تو اسے خواتین کے خلاف صنفی امتیاز پر مبنی بیان بھی قرار دیا ۔متعدد افراد خصوصاً خواتین کو وقار یونس کی تجویز ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ ان پر برس پڑیں کہ بہتر ہوگا کہ وہ اپنی تجاویز اپنے پاس رکھیں۔ورلڈ کپ کے میچز میں خواتین نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایسی تجویز دینے سے قبل بہتر ہوتا کہ وہ خواتین کھلاڑیوں سے بھی رائے لے لیتے تاہم جہاں کئی لوگوں اور خصوصا خواتین نے اس تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو نسوانیت پر کوئی ضرب نہ سمجھا جائے۔متعدد لوگوں کی رائے ہے کہ یہ وقار یونس کی اپنی تجویز ہے۔
اور ان کے خیال میں تو یہ مناسب ہی ہے۔ وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں خواتین کے میچز کو 30 اوور تک محدود کرنے کی دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخر خواتین کے ٹینس میچز بھی تو بیسٹ آف تھری ہوتے ہیں جبکہ مردوں کے درمیان بیسٹ آف فائیو کے مقابلے ہوتے ہیں۔

شعیب ملک نے ورلڈکپ جیتنے پرنگاہیں جمالیں

کراچی (بی این پی )قومی آل راو¿نڈر شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ سے گریز کرتے ہوئے عالمی کپ دو ہزار انیس اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار بیس کو اپنی نگاہوں کا مرکز بنا لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر فارم اور فٹنس نے دھوکا نہ دیا تو دونوں میگا ایونٹس کے بعد ہی وہ کھیل سے علیحدگی اختیار کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ایسا پاکستانی کرکٹر بننا ہے جو تین آئی سی سی ایونٹس جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکا ہو اور وہ اس اعزاز کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں تمام تر دارومدار کھلاڑی کی فارم اور فٹنس پر ہوتا ہے اور دونوں طرز کے عالمی کپ کھیلنے کا دارومدار بھی اسی بات پر ہو گا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے درمیانی عرصے میں کتنے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہیں گے لیکن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پوری امید ہے کہ گرین شرٹس انگلینڈ میں ہونے والے دو ہزار انیس ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ پینتیس سالہ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں بخوبی علم ہے کہ کچھ سابق کرکٹرز اور ناقدین کا مسلسل یہ مطالبہ ہے کہ وہ اپنی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں آنے دیں لیکن انہوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے نومبر دو ہزار پندرہ میں اس وقت ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا جب وہ انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کر چکے تھے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے انہوں نے اپنی کارکردگی سے خود کو قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا اہل ثابت کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے پاکستانی ٹیم اور مختلف ممالک کی لیگز میں کھیل کر بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان تاخیر کا شکار

لاہور ( نیوزایجنسیاں)چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔ نئے کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہونا ہے، پرانے معاہدے میں بڑی تبدیلیاں ہیں۔ ماہوار تنخواہ پر مشتمل قومی کرکٹرز کا سینٹرل کنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو چکا ہے اور نئے کا اعلان کرکٹرز کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات میں مصروفیت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈومیسٹک کے ہیروز کو جگہ ملے گی۔ اے کیٹگری سے مصباح الحق اور یونس خان آو¿ٹ ہو گئے ہیں جبکہ سرفراز احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک، یاسر شاہ اور اظہر علی کی جگہ پکی ہو گئی ہے۔ محمد عامر اور عماد وسیم میں سے ایک نام کی اے کیٹگری میں شمولیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔بی کیٹگری میں بابر اعظم، اسد شفیق، حسن علی، جنید خان اور وہاب ریاض شامل ہوں گے۔ سی کیٹگری میں راحت علی، حارث سہیل، محمد رضوان، شان مسعود، سمیع اسلم، عمران خان، سہیل خان، سہیل تنویر، شاداب خان اور فخر زمان کے نام شامل ہیں۔ڈی کیٹگری میں احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد اصغر، عثمان صلاح الدین، محمد عباس، عمر امین، رومان ریئس، فہیم اشرف اور محمد نواز نے جگہ پائی ہے۔ صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، آصف ذاکر، عثمان شنواری، عامر یامین اور عماد بٹ کو ڈمیسٹک پرفارمر کیٹگری میں رکھا جا رہا ہے۔ ان ناموں پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی حتمی رائے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری ابھی باقی ہے۔

پارلیمنٹ کو پاور نہ دیتا تو آج نواز شریف۔۔۔زرداری کا دبنگ اعلان

مور و(نمائندہ خبر یں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ یہ جو چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جاتے ہیں ان گندے انڈوں کو کپتان بھی ٹکٹ نہیں دے گا‘ کپتان نے صرف مزا بنایا ہوا ہے ان کو لے کر تصویریں کھنچواتا پھر رہا ہے‘ میاں صاحب چار سال میں صرف 4 مرتبہ اسمبلی آئے اس سے زیادہ تو محمد خان جونیجو آیا تھا ‘ اگر یہی معیار ہوا تو دوسرا و زیر اعظم صرف ایک بار آئے گا۔ ہم نے چائنہ کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھایا جس پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو میاں صاحب کا یار ہے‘ کشمیر کاز ہمارا اپنا ہے‘ اس لئے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں‘ بھارت تو نا گا لینڈ اور نیپال کو ہڑپ کر کے بیٹھا ہے۔ دنیا وہاں نہیں دیکھتی مودی صاحب کو گلے لگایا جارہا ہے۔ یہاں میاں صاحب مری میں بیٹھ کر جانوروں کے ساتھ کھیل رہاہے‘ بلاول نے 2 سال پہلے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے وزیر خارجہ رکھو آپ دنیا کی ڈپلو میٹک جنگ ہار رہے ہو۔ ہفتہ کو مورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آپ 4 مرتبہ اسمبلی آئے اور آپ خود کو اس ہاﺅس کا لیڈر کہتے ہو اس سے زیادہ تو محمد خان جونیجو آیا تھا۔ اگر یہی معیار ہوا تو دوسرا وزیر اعظم صرف ایک بار آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے پارلیمنٹ کو پاور نہ دی ہوتی تو آج میاں صاحب صدر ہوتے۔ سیاست میں بہت دور کا سوچنا پڑتا ہے۔ اگر میں نے چائنہ کی طرف دیکھا تو اس لئے نہیں دیکھا کہ پاکستان کو آج کا فائدہ ہے چائنہ کے ساتھ دوستی کو ہم نے آگے بڑھایا۔ اس لئے آگے بڑھایا کیونکہ آنے والے پاکستان کے بچوں کی اس میں بہتری ہے سوائے ایک ملک کے جس کو اعتراض ہے جو میاں صاحب کا یار ہے۔ دیگر ممالک کو معاشی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس ملک کے پاس ایسے ہتھیار نہیں کہ ہم خرید سکیں پاکستان نے کبھی کسی ملک کو دھمکی نہیں دی۔ آصف زداری نے کہا کہ کشمیر کاز ہمارا اپنا ہے کشمیر کاز اقوام متحدہ کی سب سے پرانی قرار داد ہے اس لئے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں اس لئے نہیںکرتے کہ پاکستان نے اپنی سرحد بڑھانی ہے۔ بھارت تو ناگا لینڈ اور نیپال کو ہڑپ کر کے بیٹھا ہے وہاں دنیا نہیں دیکھتی۔ مودی صاحب کو گلے لگایا جا رہا ہے۔ یہاں میاں صاحب مری میں بیٹھا اپنے جانوروں کے ساتھ کھیل رہاہے اس کو یہ سوچ نہیں مجھے یہ سوچ ہے ‘ بلاول کو یہ سوچ ہے۔ بلاول صاحب نے 2 سال پہلے کہا کہ خدا کے واسطے وزیر خارجہ رکھو۔ وزارت خارجہ کو مضبوط کرو آپ دنیا کی ڈپلومیٹک جنگ ہار رہے ہو ۔ آصف زرداری نے کہا کہ دوستو ںکو کہتا ہوں کہ آپ پر امید رہیں اگلی فتح آپ کی ہے۔ بھول جائیں یہ چھوٹے موٹے جو گندے انڈے ہمارے ادھر ادھر جاتے ہیں ان گندے انڈوں پر آپ آنکھ نہ رکھیں ان گندے انڈوں کو کپتان بھی ٹکٹ نہیں دے گا۔ کپتان نے صرف ایک مزا بنایا ہوا ہے کہ ان کو لے کر تصویریں کھنچواتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو پاکستان میں نہ ہو۔ صرف ہمارے پاس دماغ نہیں ہے۔ اگر اسلام آباد ہماری بات سمجھنے لگے تو آج یہ پاور پلانٹ لگانے کی جو ناکام کوشش کر رہے ہیںاس میں کامیاب ہو جاتے۔ ہمیں جب بھی حکومت ملی ہے مشکلوں میں ملی ہے اور جب چھوڑا ہے تو بہتر چھوڑا ہے۔ جب بھٹو صاحب کو پاکستان ملا تو آدھا پاکستان ہاتھ سے نکل چلا تھا۔ 90 ہزار فوجی بھارت کی قید میں تھے اس کے باوجود انہوں نے بغیر جنگ لڑے ٹیبل پر اندرا گاندھی سے اپنے فوجی اور زمین دونوں واپس لئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم چائنہ کو اس بات پر لے کر آئے کہ آپ کو گرم پانیوں پر آناہے تاکہ آپ کے لئے بھی دوسرا سہارا بنے سمندر کا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا مستقبل ہے تو پیپلز پارٹی کے پاس ہے ۔ میرے بچوں نے گھر کے نوکروں کی تنخواہ بڑھا دی ۔ بلاول اور آصفہ مستقبل کی لیڈر شپ ہے یہ ان کی سوچ ہے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ ایک ٹویٹ بیٹیاں کرتی ہیں اور والد کو بھی سوچنا پڑتا ہے کہ اس کو لوں یا نہ لوں۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی کا اصل باعث کون؟, حیران کُن انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی میں کیپٹن صفدر کے جواب ہی مریم نواز کی طلبی کا باعث بنے وزیراعظم کے داماد نے کہا وہ تو درویش ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے کیپٹن صفدر سے بیرون ملک دوروں سے متعلق سوالات کئے تو انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دوروں کے اخراجات کہاں سے ملتے ہیں وزیراعظم کی بیٹی کو پتا ہوگا۔سوال کیا گیا کہ آپکے بیٹے نے باہر سے تعلیم حاصل کی،اخراجات کیسے برداشت کئے؟ جواب میں کپٹن صفدر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا، مریم نواز ہی جانتی ہیں۔جےآئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کے اور فیملی کے اخراجات کہاں سے ہورہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں تودرویش ہوں، گزارہ ہورہاہے۔جے ا?ئی ٹی نے پوچھا کہ آپ کا این ٹی این نمبر کیا ہے،ٹیکس دیتے ہیں ؟ کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میرا کوئی این ٹی این نمبرنہیں۔

وزیراعظم کے کزن کی آج پھر طلبی, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی‘آئی این پی) پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع (آج)پیش ہونگے ¾ جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کےلئے8 دن باقی رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع کو دوسری بار 2جولائی کو طلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15 مئی کو اپنا پہلا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 25 جون کو سمن جاری ہونے والے سمن کے مطابق حسن نواز کو3 جولائی اور حسین نواز کو 4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن نواز کی تیسری پیشی ہو گی۔عید سے پہلے چاند رات کو جاری سمن میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 5 جولائی کو دن 11 بجے پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے ¾مریم نواز پہلی بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گی۔جے آئی ٹی نے مریم نواز کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ¾اس سے قبل ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لئے صرف8دن رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 10جولائی تک رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کے لیے سوال نامہ تیارکرلیا ہے جس میں ان سے حدیبیہ پیپرز ملز اور 90 کی دہائی میں ہونے والے کاروباری معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ طارق شفیع (آج) اتوار کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے جبکہ 3 جولائی بروز پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، 4 کو حسین نواز جبکہ 5 جولائی کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگی۔

وزیراعظم 4جولائی کو کیا کرنے جارہے ہیں؟, جان کر آپ بھی فخر کرینگے

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں 4 جولائی کو وزیر اعظم ہاو¿س میں تقریب کا انعقاد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کی طرف سے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیاکہ وزارت پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے جامع پلان تیار کرے، کھلاڑی اور آفیشلز 4 جولائی کو اسلام آباد آئیں گے اور مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے، انھیں فول پروف سکیورٹی میں ہوٹل سے وزیراعظم ہاو¿س پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ کھلاڑیوں کو وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ایک ایک کروڑ، ہیڈکوچ مکی آرتھر، فٹنس اینڈ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، بولنگ کوچ اظہر محمود کو 50،50 لاکھ روپے ملیں گے، ٹیم منیجر طلعت علی، میڈیا منیجر رضا راشد، سوشل میڈیا منیجر عون زیدی، انچارچ ٹور آپریشنز شاہداسلم، اینالسٹ طلحہ اعجاز،سکیورٹی منیجر اظہر،فزیوتھراپسٹ شین ہیز اور مساجر ڈونلڈ ڈیو البرٹ کو25،25 لاکھ روپے انعامی رقم کے چیک دیے جائیں گے۔انعام حاصل کرنے والے کرکٹرز میں اظہرعلی، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی، جنید خان، فہیم اشرف اور وہاب ریاض شامل ہونگے۔

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سیاسی و عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سیاسی و عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے،یہ کتاب سے معلوم ہوا4 افراد کے سفاک قاتل کو کیسے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔ ہفتہ کو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ کتاب پورے ملک کو پڑھنی چاہیے کیونکہ اس سے علم ہوتا ہے کہ دنیا میں پاکستانیو کی عزت کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ‘ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سیاسی و عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے۔انہوں نے کہا یہ کتاب ملکی تاریخ کا شرمناک باب ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ 4 افراد کے سفاک قاتل کو کیسے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔