جے آئی ٹی کے پاس صرف 9دن, آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل نہ ہوسکا, اہم وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے پاس تحقیقات مکمل کرنے کیلئے صرف 9 دن باقی رہ گئے۔ ان 9 رزو میں برطانیہ اور قطر سے منی ٹریل اور شریف خاندان کی آف شور کمپنیز کا ریکارڈ حاصل کرنا باقی ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 10 جولائی تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس دوران حسن نواز ‘ حسین نواز ‘ مریم نواز اور طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع اتوار کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔ جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے شریف خاندان کے 90 کی دہائی کے کاروبار ‘ مبینہ منی لانڈرنگ اور حدیبیہ پیپر ملز کے متعلق سوالنامہ تیار کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حدیبیہ پیپر ملز کیس کی پیچیدگی کے پیش نظر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کا بیان حدیبیہ پیپر ملز کیس کی روشنی میں بطور گواہ ریکارڈ کیاجائے گا۔ حسن نواز 3 جولائی ‘ حسین نواز 4 جولائی جبکہ مریم نواز 5 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز سے ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے جے آئی ٹی کے سامنے دئیے گئے جوابات کی روشنی میں سوالات کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کر نے کیلئے جے آئی ٹی میں مشاورت اور رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی گئی ہے ۔

سلمان خان کی چینی ہیروئن کیساتھ ایسا کیا ہو گیا کہ بھارت آنے سے انکار کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد فلم کی ہیروئن ”ڑوڑو“ نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کو گزشتہ کئی برس سے 100 کروڑ سے زائدآمدنی والی فلمیں دینے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا جادو اس بار شائقین پر نہ چل سکا اور ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ لوگوں کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا، جبکہ فلم ”ٹیوب لا ئٹ“ کو 100 کروڑ کا ہندسہ پورے کرنے میں بھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ گیا ورنہ اس سے قبل فلم ”ایک تھا ٹائیگر“،” بجرنگی بھائی جان“ اور ”کک“ نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے کئی ریکارڈز قائم کیے تھے۔

مریم اورنگزیب مریم نواز کیساتھ پیش ہونگی یا نہیں؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ اگر مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تو وہ اکیلی نہیں جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ان کے ساتھ ہونگی۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا اسحاق ڈار اور کلثوم نواز کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی رٹ کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے قائم کی تھی۔ رٹ عمران خان، شیخ رشید، سراج اؒلحق کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔ شیخ رشید بار بار کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی نے سچ نہیں بولا جبکہ کلثوم نواز شریف نے شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ لندن فلیٹ 1993 ءمیں بیٹوں کی تعلیم کیلئے رہائش گاہ کے طور پر خریدے تھے۔

میرے لئے اشمت پٹیل اور عمران ہاشمی کا رشتہ آیا تھا

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرانے انکشاف کیاہے کہ ان کیلئے بھارتی اداکار عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل کا رشتہ آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شادی سرکاری ملازم سے نہیں کسی بزنس مین سے ہی کروں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میرا سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیاتو میرا نے انتہائی اہم راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ نے ان سے کہا تھا کہ اشمت پٹیل اچھا لڑکاہے اور خود مختار بھی ہے اور اس کے علاوہ عمران ہاشمی کا بھی رشتہ آیا تھا ۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک چھوٹی بہن بھی ہیں ،جی ہاں ، شائستہ اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن ہیں جو حال ہی میں لندن سے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان لوٹی ہیں اور پہلی مرتبہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں منظرعام پر آئی ہیں۔

ناکام فلموں کے باوجود شاہ رخ کا اداکاری نہ چھوڑنے کا اعلان

لا ہور(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے یکے بعد دیگرے فلموں کی ناکامی کے باوجود اداکاری نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔شاہ رخ کو اداکاری کیساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ بھی کہا جاتا ہے لیکن اب یکے بعد دیگرے ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں جس کی وجہ سے ان پر انگلیاں اٹھائی جانے لگی تھیں تاہم کنگ خان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت اداکاری کو خیرباد نہیں کہیں گے۔کنگ خان کی فلم “دل والے” باکس آفس پر رنویر سنگھ کی فلم “باجی راﺅ مستانی” کو مات دینے میں ناکام ہوگئی تھی جس پر انہیں ڈسٹری بیوشن کمپنی کو معاوضہ بھی واپس کرنا پڑا جبکہ ان کی فلم “فین” بھی باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہ دکھاسکی تھی۔ رواں سال کے شروع میں ہی فلم “رئیس” بھی بڑی کامیابی نہ سمیٹ پائی جسکے بعد ان کا فنی کیریئر ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن ان سب کے باوجود شاہ رخ خان اداکاری چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
میری عمر بڑھ رہی ہے لیکن پھر بھی اداکاری چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں، مداحوں کو خاندان کی طرح سمجھتا ہوں۔

بالی وڈ کی کچھ اداکارائیں ذہنی مریضہ ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ سخت گیر یا غصیلے باپ نہیں بنیں گے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ بالی ووڈ کی کچھ اداکارائیں ذہنی مریض ہیں اور میں ان جیسا نہیں بننا چاہتا۔بالی ووڈ فلمساز نے کہا کہ میں اپنے بچوں روحی اور یش کے لئے ماں اور باپ کا دوہرا کردار ادا کر رہا ہوں جو میرے لئے بے حد مشکل ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سخت گیر باپ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں اور خصوصا کچھ بالی وڈ اداکارائیں جو ماں بنیں ہیں۔
ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے کہ وہ پیرانائیڈ قسم کی مائیں بن گئی ہیں

شوبز ہی نہیں اچھے برے لوگ ہر فیلڈ میں ہوتے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار مےگھا نے کہا ہے کہ اچھا اور برا انسان ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتا ہے مگرا س کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام لوگ ہی برے ہیں ۔ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ میری نظر میں غیر سنجیدہ اداکاراوں نے اپنی منفی حرکات سے شوبز کے لوگوں کو بدنام کیا ہے اس میں سب سے زیادہ قصور فنکاراوں کا اپنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مےں اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کر ے اور دوسروں کے معاملات مےں داخل اندازی نہ کر ےں تو سب کےلئے اچھا ہوجائےگا۔

یقین ہے فلم ” مام “ سو کروڑ کلب میں شامل ہو گی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ” مام “ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی ، فلم میں میرے ساتھ عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عدنان صدیقی اور سری دیوی نے بڑا اعتماد دیا اور میں مشکل سین بھی ان کی مدد سے ہی کر پائی ۔ انہوںنے کہا کہ اب 7جولائی کو میری فلم بھارت سمیت پاکستان میں بھی ریلیز ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مائرہ خان اور صباءقمر کے بعد اب میری فلم بھی سو کروڑ کلب میں شامل ہو جائے گی ۔ فلم کی کاسٹ میں سری دیوی ، اکشے کھنہ ، نواز الدین صدیقی ، عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم ”سلام سرفراز“میں فہد مصطفیٰ کو ہیرو لینے کا فیصلہ

لاہور(شوبز ڈیسک)امر ےکہ مےں مقےم پاکستانی نژادگلوکارعلی زمان نے قومی کر کٹ ٹےم کے کپتان سرفراز پر بنائی جانےوالی فلم ”سلام سرفراز“مےں فہدمصطفیٰ کو ہےرو لےنے کا فےصلہ کر لےا۔ذرائع کے مطابق علی زمان اگست تک فلم کی کاسٹ مکمل کر لےں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن ‘امر ےکہ اور دوبئی مےں ہوگی جس مےں قومی کرکٹ ٹےم کی بھارت کےخلاف کامےابی سمےت انکی دےگر کامےابےوں پر انکو خراج تحسےن پےش کےا جائےگااور وہ فہد مصطفی سے بھی باقاعدہ رابطہ کررہے ہےں ۔

وزیراعظم کے کزن کی دوسری پیشی …. حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نوازبارے بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی میں دوسری پیشی ۔ جوڈیشنل اکیڈمی میں پہنچ گئے ۔یاد رہے کہ یہ اُن کی دوسری مرتبہ وہاں طلبی تھی ۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔