انڈین وزیر دفاع کی چین کو گیڈر بھپکی ، کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھوٹان کی سرحد پر انڈیا اور چین میں کشیدگی کے درمیان بھارتی کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ 1962 اور 2017 کے بھارت میں کافی فرق ہے۔جیٹلی نے یہ بات چین کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں چین نے کہا تھا کہ انڈیا کو 1962 کی جنگ سے سبق لینا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق انڈیا کے معروف دفاعی تجزیہ کار راہل بیدی کے مطابق ارون جیٹلی کا یہ بیان جارحانہ نوعیت کا ہے جو حقیقت سے ہٹ کر ہے۔ یہ انھیں کا تجزیہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘مجھے سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ ارون جیٹلی کس طرح یہ بات کہہ رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ 1962 کے بعد سے انڈیا نے بہت ترقی کی ہے۔ فوجی طاقت کے معاملے میں بھی بھارت کافی مضبوط ہوا ہے لیکن چین کے مقابلے میں تو بھارت کچھ بھی نہیں ہے۔‘تبت اور اس پورے علاقے میں چین کا جو بنیادی ڈھانچہ ہے وہ انڈیا سے 100 فیصد زیادہ ہے۔چین اپنے ٹھکانوں تک ریلوے، ہیلی پیڈ، ایئرف?لڈ کے ذریعے آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔ چین تو ایک ہفتے میں وہاں ریل سے پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب انڈیا میں جو 72 سڑکیں بننی تھیں ان میں سے محض آٹھ یا دس سڑکیں ہی بن سکی ہیں۔ اس صورت میں میری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ جیٹلی صاحب کہہ کیا رہے ہیں؟چین کو دھمکی دینے کے لیے انڈیا کے پاس کوئی معتبر وجہ نہیں ہے۔ ہماری صلاحیت معمولی ہے۔ فوج تو کہتی ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے اسی سے لڑیں گے۔آرمی چیف بپن راوت نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت ڈھائی فرنٹ پر لڑ سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انڈیا چین، پاکستان اور مقامی باغیوں کے ساتھ لڑ سکتا ہے۔’یہ فوجی سربراہ کا ایک سیاسی بیان ہے۔ یہ بیان انڈیا کے لیے ہے جس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ موجودہ کشیدگی کے حوالے سے شاید پردے کے پیچھے اس موضوع پر بات ہو رہی ہو گی کہ اسے ختم کیا جائے کیونکہ یہی انڈیا کے مفاد میں ہے۔

شمالی کوریا سن لے اب صبر نہیں کریں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب پختہ ارادے کے ساتھ جواب دینےکا وقت آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کےاتھ دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔انھوں نے شمالی کوریا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اپنے قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماں سے گفتگو جاری رہے۔ انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں مون ژئی ان نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیحات میں سے تھا اور انھوں نے زور دیا کہ ‘مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکی چین پر شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے دبا ڈالتا رہا ہے لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘چین کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی چٹھی ٹیم سامنے آگئی ، لوگو تیار

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت کا اعلان تو کر دیا گیاہے جسے شون گروپ نے خریدا ہے تاہم اب اس کا کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل کیا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا ،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں اور پی ایس ایل ون میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے۔

مسافر وین میں آگ سے 6 افراد جاں بحق ، 24 زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد مسافر وین میں جا رہے تھے کہ ہیڈ محمد والا کے قریب وین کا گیس سلنڈر لیک ہوگیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تمام مسافر جھلس گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث 4 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے اکثر کی حالت سخت نازک ہے۔

ویمنزورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ڈربی(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ میں پاکستان ا اپنا اہم میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیل رہا ہے، بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ٹیم کو پہلی کامبیابی 7 رنز پرملی جب سمرتی مندھانا 2 رنز بنا کردیانا بیگ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں۔ اس وقت کریز پر پونم رات اوردیپتی شرما موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام ہے، ثنا میر کی زیرقیادت گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے میں3 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بولرز کی بھرپور پٹائی کرتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر107 رنز سے مات دی۔

”اب فوج اپنا فیصلہ سنائے گی“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کا گندا دور ختم ہونے والا ہے۔ پاکستان میں سویلین لیڈر شپ کی کوئی عزت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچے 18سال کی عمر میں ارب پتی ہوگئے۔ ہمارے بچے اتنی جلدی امیر نہیں ہوتے۔ جے آئی ٹی گندی مچھلیاں پکڑ رہی ہے شریف خاندان کے پاس ٹریل کا ثبوت دینے کیلئے کچھ نہیں ہے، انہوںنے کہا کہ ن لیگ کو جے آئی ٹی کو بعد میں سمجھ آئی پہلے تو یہ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔ یہ ملک نوازشریف کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ اگر وزیراعظم ملکی سالمیت کے معاملے میں ملوث ہے تو فوج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر سارے فیصلے آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد ہوجاتے ہیں تو نومبر میں نئے الیکشن ہوجائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں عوام کے پاس واحد آپشن عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حسین نواز کی تصویر لیک کی فیصلہ آنے کے بعد سب کے نام سامنے آجائیں گے۔ میںعمران خان کے ساتھ ہوں انہی کا نام پی ٹی آئی ہے البتہ ممبر شپ کا فیصلہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کرونگا۔ عمران خان کی خاطر عوامی مسلم لیگ کو کمزور رکھا ورنہ ہمارا بھی ووٹ بینک ہے ہم بھی فنڈ اکٹھے کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 5خاندان اور ان کے بچے ملک میں سرائیت کرگئے ہیں۔ بادشاہی نظام چلارہے ہیں۔

حکومت اور جے آئی ٹی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟, دیکھئے اہم انکشاف

اسلام آباد(ملک منظور احمد) سپریم کورٹ کے احکامات پر پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور حکومت کے درمیان بد اعتمادی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ڈیڑھ گھنٹے کی تقریرحکمران جماعت کی مایوسی اور اضطرابی کیفیت کی واضح عکاسی کر رہی تھی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایسے موقعے پر ریاستی اداروں پر تنقید سے آنے والے دنوں میں محاذ آرائی اور تناﺅ میں مزید اضافہ کر دے گی۔ ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی جہاں وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بنے گی وہاں وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی مشکلات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر ایسی متنازعہ تقریر کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پانامہ کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے جموریت اور جمہوری اداروں کی بقاءکے لئے اپنے بدترین سیاسی حریفوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو ایک نئے میثاق جمہوریت کی غیر اعلانیہ پیش کش کر دی ہے۔ لیکن موجودہ سیاسی صورت حال اور اختلافات کی خلیج ایک ایسے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکی ہے جب حکومت کی طرف سے کسی بھی پیش کش کا مثبت جواب اپوزیشن کی طرف سے آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءنعیم الحق نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکمران خاندان کا احتساب جب حتمیٰ مرحلے میں پہنچا ہے۔ تو مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو جمہوریت کی یاد آگئی ہے۔ میثاق جمہوریت کا جو حشر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کیا ہے وہ آج تک قوم نہیں بھلاسکی ہے ۔کرپٹ قیادت کے ساتھ مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور اگر ہمیں عدلیہ بچاﺅ تحریک شروع کرنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی حکمران ہیں جو شہید بے نظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹتے تھے ۔ پیپلز پارتی نے ہمیشہ سیاسی انتقام کی مخالفت کی اور مفاہمت کی داغ بیل ڈالی ۔دھرنے کے دوران اگر پیپلز پارٹی حکومت کو کندھا نہ دیتی تو آج نوازشریف وزریراعظم نہ ہوتے ۔ ہماری مفاہمتی پالیسی سے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ناجائز فائدہ اٹھایا ۔پہلی بار وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہو رہا ہے۔ عدلیہ اور فوج کو متنازعہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔

پنجاب بھر کے پٹواریوں کیلئے بُری خبر, اہم فیصلہ ہوگیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے پٹواریوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ، پنجاب بھر کے پٹواریوں نے حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی گرین سگنل دے دیا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہونیوالی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب حکومت پٹواریوں کو فارغ کرنے کےلئے پلان تیار کیا ہوا جس کے مطابق جن پٹواریوں کی تعلیم بی اے سے کم‘ سروس کو 25 سال مکمل ہوگئے یا ان کی عمر 50 سال مکمل ہوگئی کو جلد از جلد 20 تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد محکمہ مال سے فارغ کردیا جائےگااور ان کی جگہ نئے پٹواریوں کو بھرتی کئے جانے کا امکان بھی سامنے آیا ہے‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں پٹواریوں کی یونین کے عہدیداران نے حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔

سراج الحق کا اشرافیہ کے کتوں بارے بیان, نیا پنڈورا باکس کھل گیا

بہاولپور(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امےر سےنےٹر سراج الحق نے سانحہ احمد پور شرقےہ پر سپرےم کورٹ آف پاکستان سے نوٹس لےنے اور اعلیٰ سطحی تحقےقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور صوبہ پر کئی عشروں سے مسلط وزےراعظم نواز شرےف اوروزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف اس ملک مےں غربت اور جہالت کے ذمہ دار ہےں۔ آج کچھ لوگوں کے کتے مکھن کھاتے اور گھوڑے ائےر کنڈےشن مےں سوتے ہےں لےکن غرےب کا بچہ بنےادی سہولےات نہ ہونے کی وجہ سے جل کر مر جاتا ہے۔ حکمرانوں کے سےنے مےں لوہے کا دل ہے جنہوں نے دورے تو بہت کےے لےکن قےامت صغری کے باوجود بہاولپور مےںبرن سنٹر کے قےام کا اعلان نہےں کےا۔ زخمی افراد کےلئے ہسپتالوں مےں غےر معےاری ادوےات کا انکشاف بھی اےک سانحہ ہے۔ حکومت سانحہ مےں جاں بحق ہونےوالے افراد کے اہل خانہ کےلئے مستقل روزگار کی فراہمی کےلئے اقدامات کو ےقےنی بنائے۔پارہ چنار،کوئٹہ،کراچی اور بہاولپور کے سانحات نے پورے ملک کو سوگوار کر دےا ہے۔وسائل کے باوجود حکومت عوام کی حالت تبدےل نہےں کر سکی،حکومت اس علاقہ کی محرومےوں کے خاتمہ کےلئے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی پاکستان اس خطہ کی محرومےوں کے لئے سےنٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی مےں بھر پور آواز اٹھائے گی۔وہ ہفتہ کو ےہاں سانحہ احمد پور شرقےہ مےں جاں بحق ہونےوالے افراد کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور بعدازاں لواحقےن سے اظہار تعزےت کے بعد مےڈےا سے گفتگور کر رہے تھے۔امےر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ جب انہےں سانحہ کی اطلاع ملی وہ مکہ مکرمہ مےں اللہ پاک کے گھر مےں تھے اور انہوں نے فوری طور پر رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سےد وسےم اختر اور ان کی پور ی ٹےم کو موقع پر پہنچنے اور ہر ممکن امدا اور تعاون کرنے کی ہداےت کی اور خود اللہ پاک کے گھر مےں بےٹھ کر جاں بحق ہونےوالوں کی بخشش اور زخمےوں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعائے کی۔انہوں نے کہا کہ ےہ ملکی تارےخ کا بڑ ا سانحہ ہے اوراللہ پاک ہمےں اےسے سانحات سے ہمےشہ محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ رےاستوں اور حکومتوں کا ےہ کام ہوتا ہے کہ وہ غم کے لمحوں مےں عوام کا دکھ بانٹےں۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کے فوری بعد مقامی پولےس ،موٹر وے اور انتظامی افسران ذمہ داری کا ثبوت دےتے تو آبادی بربادی اور تباہی سے بچ سکتی تھی۔انہوںنے کہا کہ اےک آدمی محض اےک لےٹر تےل کےلئے اپنے گھر سے جگ اور بوتل اٹھا کر بھاگا جو غربت کی واضح نشانی ہے اور جہاں غربت اور بے علمی مل جائےں وہاں اےک مکمل تباہی کا خدشہ ہو جاتا ہے۔سےنٹر سرا ج الحق نے کہا کہ اتنے وسائل کے باوجود حکومت عوام کی حالت تبدےل نہےں کر سکی اور وزےراعلیٰ پنجاب نے خود اقرار کےا کہ غربت اور جہالت ہے۔انہوں نے کہا کہ مےں وزےراعظم نواز شرےف اوروزےراعلیٰ شہباز شرےف گذشتہ کئی عشروں سے اس صوبہ اور ملک پر مسلط اس غربت کے ذمہ دار آپ ہےں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں مےں برن ےونٹ نہ ہونے کیو جہ سے آج لوگ زندہ جل رہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور مےں ورلڈ بےنک کے تعاون سے برن ےونٹ کے منصوبہ کو ختم کر کے لاہور منتقل کرنا اس خطہ کے لوگوں سے سراسر زےادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل پر جتنا حکمرانوں کا حق ہے اتنا ہی ےہاں کے عوام کا حق ہے لےکن افسوس آج کچھ لوگوں کے کتے آج مکھن کھاتے اور گھوڑے ائےر کنڈےشن مےں سوتے ہےں لےکن غرےب کا بچہ بنےادی سہولےات نہ ہونے کی وجہ سے جل کر مر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے سےنے مےں لوہے کا دل ہے کہ اتنے بڑے سانحہ کے باوجود بھی ان مےں نرمی نہےں آئی ۔امےر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزےراعظم محمد نواز شرےف اور وزےر اعلی پنجاب شہبا زشرےف نے ےہاں دورے تو بہت کےے لےکن اتنی بڑی قےامت کے باوجود ےہاں برن سنٹر کے قےام کا اعلان نہےں کےا۔انہوںنے کہا کہ آج جاگےر دار ،سےاستدانوں نے اپنی سات نسلوں کےلئے اتنی جائےداد اورپےسہ جمع کر لےا ہے کہ ان کے پاکستان مےں بےنک بھر گئے اور وہ اب بےرون ملک منتقل کر رہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس علاقہ کی محرومےوں کے خاتمہ کےلئے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان اس خطہ کی محرومےوں کے لئے سےنٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی مےں بھر پور آواز اٹھائے گی۔سانحہ کے بعد تمام فلاحی تنظےموں نے اپنے بھر پور فرائض سر انجام دئےے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری سطح پر ہونےوالی انکوائری کی تمام تر ذمہ داری عوام پر ڈال دی جاتی ہےں ۔ہم سپرےم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہےں کہ سانحہ پر سوموٹو نوٹس لےتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقےقات کا حکم دےا جائے۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے ہسپتالوں مےں ادوےات کے غےر معےاری ہونے کو سانحہ سے بھی بڑا سانحہ قرار دےتے ہوئے کہا کہ وزےر صحت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہسپتالوں مےں خود جاکر بےٹھےں۔انہوں نے مطالبہ کےا کہ حکومت سانحہ مےں جاں بحق ہونےوالے افراد کے اہل خانہ کےلئے مستقل روزگار کی فراہمی کےلئے اقدامات کو ےقےنی بنائے۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار،کوئٹہ،کراچی اور بہاولپور کے سانحات نے پورے ملک کو سوگوار کر دےا ہے۔اس موقع پر امےر ضلع سےد ذےشان اختر،الخدمت کے ضلعی صدر چودھری احسان،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چےئرمےن جام حضور بخش،جماعت اسلامی ےوتھ وونگ کے ڈوےژنل نائب صدر سےد کاشف اعجاز اور دےگر موجود تھے۔بعدازاں سےنےٹر سراج الحق نے احمد پور شرقےہ اور بہاول وکٹورےہ ہسپتال مےں زخمےوں کی عےادت اور جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی۔