60دنوں کے حساب میں 60سالوں کی کرپشن کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نوازشریف سے ذاتی جھگڑا نہیں لیکن آج عمران خان کی جدو جہد کامیاب ہوگی۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے بزنس کرپشن کو چھپانے کا پردہ تھا، شریف فیملی اپنی ذرائع آمدنی نہیں بتاسکی، اربوں روپے کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا جب کہ 60 دنوں کے احتساب میں 60 سالوں کی کرپشن نکلی اورجیسے جیسے کیس چلتارہا ویسے ویسے یہ لوگ بے نقاب ہوتے رہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاناماکیس کے بعداگلا معاملہ اقامہ کا ہے، خواجہ آصف ملک سے باہرچلے گئے ہیں لیکن یہ کہیں بھی چلے جائیں ہم انہیں پاتال سے بھی لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نوازشریف سے ذاتی جھگڑا نہیں تاہم اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حکومت پر نظر رکھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت آگے بڑھی ہے، پاکستان کو اب سیاسی طور پربھی آگے بڑھنا چاہیے، شاید ہی پاکستان میں کسی کو اتنا فیئر ٹرائل ملا ہو، آج ثابت ہوا ہے کہ طاقتور لوگ بھی قانون سے بالا ترنہیں ہیں جب کہ آج عمران خان کی جدو جہد کامیاب ہوگی۔

”حرام زادی دھمکی دیتی ہو “غریدہ فاروقی نے اخلاقیات کا جنازہ کیسے نکالا ، دیکھئے خبر

لاہور (ویب رپورٹ) نجی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر تشدد بارے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ درج ذیل سطور میں غریدہ فاروقی اور شازیہ نامی خاتون (جس نے گھریلو ملازمہ) غریدہ کے گھر رکھوائی تھی اس کے ساتھ ہونے والی گفتگو پیش کی جا رہی ہے۔
شازیہ: باجی Forward کر دے آپ ذرا مجھے ….
غریدہ: تمہاری بیٹیوں نے Phone اٹھایا تھا اوار کہا تھا کہ امی گھر نہیں ہیں کبھی کہتی تھیں کہ بیمار ہیں، کبھی سبزی لینے گئی ہیں تمہاری میری جب آرام سے بات ہو گئی تھی ثوبیہ کے پاس بیٹھ کر تو تمہیں مجھے ایک اور لڑکی دینی چاہئے تھی ئئاب اگر لڑکی چھٹی پر نہیں گئی تو تمہاری وجہ سے نہیں گئی“ شازیہ:باجی مثال کے طور پر اگر آپ کسی جگہ نوکری نہیں کرنا چاہتی تو کوئی آپ کو زبردستی تو نوکری پر نہیں رکھ سکتا ناں ….
غریدہ: یہ تمہیں پہلے ثوبیہ کے سامنے کہنا چاہئے تھا۔
شازیہ: باجی اگر کوئی بچی ہوتی تو میں آپ کو 100 بار بھیج دیتی لیکن آپ نے پہلی بچی کو بھی مارا تھا اور اسے بھی۔
غریدہ: اگر مارا ہے تو جاﺅ ہسپتال میں لے جاﺅ اور ثبوت دکھاﺅ۔ ”تم لوگ مجھ سے جھوٹ بولو گے ناں….تو میں بتاﺅں گی تم لوگوں کو….چھوڑنا نہیں تم لوگوں کو۔
شازیہ: آپ ملنے دیں تو پھر ناں….6 مہینے 18 دن رکھا ہے آپ نے بچی کو لیکن ملنے نہیں دیتیں۔
غریدہ: ہفتے میں 100 بار اس کے والدین مل جاتے ہیں۔
شازیہ: میرے پاس ہی بیٹھا ہے اس کا والد۔
والد: صرف دو بار ملوایا ہے اور وہ بھی غریدہ باجی پاس بیٹھی رہتی ہیں۔
غریدہ: ہاں تو کیوں اُٹھ کر جاﺅں میں؟ ایسی کیا باتیں کرنا ہوتی ہیں میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔
شازیہ: ہاں تو والدین کا فرض ہے بچی سے پوچھے اور باتیں کرے علیحدہ سے۔
غریدہ: تم میرے ساتھ ڈرامے کر رہے ہو میں بچی کو نہیں بھیجوں گی۔جب بچی کے والدین نے آواز بلند کرنے کا کہا تو غریدہ فاروقی نے کیا دھمکیاں دیں۔
شازیہ: کیسی ہیں آپ؟
غریدہ: میں ٹھیک ہوں…. جی کون بات کر رہا ہے؟
شازیہ: میں شازیہ…. سونیا کے والدین آئے ہیں اور کہہ رہے ہیں جب سے سونیا گئی ہے ایک چھٹی نہیں دی اور اسے چھٹی دے دیجئے اس کو چھٹی پر جانا ہے۔
غریدہ: نہیں جی میں کسی کو چھٹی نہیں دے سکتی کیونکہ آپ نے میرے ساتھ بہت غلط کیا اور اس کے جو والدین آئے ہیں ان کو خودی ڈیل کر کے بھیج دو۔
شازیہ: چلیں ٹھیک ہے اب جو ہم سے ہوا ہم کریں گے۔
غریدہ: زیادہ بکواس کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں تمہیں آخری بار کہہ رہی ہوں یہاں سے چلے جاﺅ ورنہ تمہارا بہت برا حال کراﺅں گی۔
شازیہ: باجی میری آرام سکون سے بات سنیں۔
غریدہ: جب میں آرام سے بات کرنا چاہتی تھی تب تم لوگوں نے بدمعاشیاں دکھائیں۔
شازیہ: باجی ہم نے کیا بدمعاشیاں دکھائی ہیں؟
غریدہ: آپ کی بات ہوئی تھی میرے ساتھ لڑکیاں بھیج دو لیکن اس کے بعد سے آپ بھاگ گئی اور فون اپنی بیٹیوں کو دے دیا اور کہلوا دیتی تھی کہ کہو امی گھر نہیں۔
شازیہ: باجی میری بیٹیاں تو میرا فون اٹھاتی ہی نہیں۔
غریدہ: بکواس مت کرو…. میرے پاس ابھی بھی کال ریکارڈنگ ہے۔
شازیہ: آپ اس کو زبردستی نہیں رکھ سکتے باجی۔
غریدہ: میرے 40,000 اس لڑکی پر لگے ہیں ابھی 40,000 دے کر جاﺅ کمیشن میری ہے یہ 40,000 مزید۔
شازیہ: کس چیز کے 40,000 باجی؟
غریدہ: اس کو اپنے گھر میں شہزادیوں کی طرح رکھا ہے اچھا کھاتی ہے پہنتی ہے اور اے سی میں سوتی ہے۔
شازیہ: تو کیا اب آپ اسکے کھانے پینے کا بھی حساب لگائیں گی، وہ کیا کام نہیں کرتی؟
غریدہ: کام کی تنخواہ بھی تو لیتی ہے مجھ سے….
شازیہ: جی …. لیکن پچھلے تین مہینوں کی روکی تھی آپ نے….
غریدہ: تم جھوٹ بولتی ہو شرم بھی نہیں آتی تم لوگوں کو۔
شازیہ: باجی تین مہینوں کی تنخواہ روکی تھی آپ نے پھر 15 تاریخ کو 15,000 دیا تھا آپ نے۔
غریدہ: کوئی نہیں روکی تھی اس کا باپ نہیں لینے آتا تھا اس کا باپ (جھوٹا ہے حرام زادہ) ہے اس کا باپ …. میں روزانہ اس کے باپ کو فون کرتی تھی….
میں اس طرح لڑکی نہیں دینے والی….
تم لوگ بحریہ ٹاﺅن گئے تھے اب وہی تمہاری مدد کرے اور تمہیں بچی دلا کر دے۔ انہی سے بچی لے لو…. ٹھیک ہے ناں۔
شازیہ: باجی اس طرح نہیں ہوگا ناں۔
غریدہ: تم لوگ کیوں گئے بحریہ؟ تم لوگوں کی جرا¿ت کیسے ہوئی؟ اب میں تم لوگوں کو بتاﺅں گی، کیوں گئے میڈیا پر؟
شازیہ: باجی ابھی تو ہم میڈیا پر گئے ہی نہیں۔
غریدہ: جاﺅ…. (حرام زادی) تم مجھے دھمکیاں لگا رہی ہو۔
شازیہ: باجی آپ کہہ رہی ہیں ناں…. کہ ہم میڈیا اور دفتر گئے تو میں بتا رہی ہوں ہم نہیں گئے۔
غریدہ: جا (حرام زادی) جہاں جانا ہے جا …. اب تجھے بچی بالکل نہیں ملنی۔
شازیہ: باجی کام مت بگاڑیں آپ لڑکی دے دیں۔
غریدہ: تو مجھے دھمکیاں دے کر کہہ رہی ہے کہ میں تجھے بچی دوں۔
شازیہ: باجی میں دھمکی نہیں دے رہی اور نہ ہی دے سکتی ہوں میں نے تو آپ کی منت کر رہی ہوں۔
غریدہ: تو بحریہ کے دفتر کیوں گئی؟
شازیہ: باجی آپ فون نہیں اٹھاتی تھیں اس لئے گئی اور کہاں جاتے ہم اور کیا کرتے؟
غریدہ: تجھے بچی نہیں ملنی جا …. جو کرنا ہے کر لے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے عروج پر

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اورکترینہ کیف کی دوستی کے چرچے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زوروشورسے جاری ہیں، دونوں کی نزدیکیاں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران بڑھ گئی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرکے نہیں تھک رہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں 2012 کی کامیاب ترین فلم ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،ایک تھاٹائیگر دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم تھی جس کے بعد کترینہ اور رنبیر کپور کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سےان دونوں کے درمیان دوریاں آگئیں تھیں تاہم دونوں 5 سال بعد ایک بار پھر فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں کے درمیان جمی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے۔ حال ہی میں کترینہ نے ٹائیگر زندہ ہے کے سیٹ پر لی گئی اپنی اور سلمان خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں کترینہ کچھ کہتے ہوئے ہنس رہی ہیں جبکہ سلمان خان ان کی بات پر شرمارہے ہیں۔، لیکن انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ سلمان ان کی کس بات پر شرما کر لال ہورہے تھے۔تاہم حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کترینہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اور سلمان فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مستی کرتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ سلمان کا دل بہت نرم ہے وہ سب کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، وہ میرے لیے ایک ایسی طاقت ہیں جو مجھے زندگی میں آگے بڑھنے اور مزید کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے، سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لیے کھڑے رہتے ہیں ،میں سلمان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور وہ اپنی تعریفیں سن کر شرماجاتے ہیں۔

تحریک انصاف میں شمولیت بارے اب تک کی سب سے بڑی خبرنے سیاسی بھونچال پیدا کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ے سئینر رہنما چوہدری سرور نے چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ ان کا یہ بیان چوہدری نثارکی پریس کانفرنس کے بعد آیا، جس میں چوہدری سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دعوت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کیلئے سب سے بہترین آپشن اب تحریک انصاف ہی ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے پاناما کیس فیصلے کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کیف و سرور‘نامعلوم افراد 2 کا آئٹم سانگ ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک)فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل کا تو مداح بے صبری سے انتظار کر ہی رہے ہیں، لیکن جب سے اعلان ہوا کہ اس فلم میں ماڈل صدف کنول ایک آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی تو شائقین فلم سے زیادہ اس گانے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے پرجوش رہے جسے آخر کار ریلیز بھی کردیا گیا۔یہ صدف کنول کا پہلا آئٹم سانگ ہے، اس حوالے سے انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ فلم میں عربک اسٹائل میں فلمائے گئے گانے میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔آئٹم سانگ ’کیف و سرور‘ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدف کنول بیلی ڈانس کررہی ہیں، جبکہ سامنے عرب شیخ (نیئر اعجاز)ہیں۔

مہوش حیات آزادی کا جشن منانے بطور گلوکارہ امریکہ جائیں گی

لاہور (شوبز ڈیسک)لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات بطور گلوکارہ جشن آزادی منانے امریکہ جائیں گی۔ بھارتی بھنگڑا سٹار میکا سنگھ کے ہمراہ شو کریں گی۔اداکارہ مہوش حیات بطور گلوکارہ امریکی شہر ہوسٹن میں بارہ اگست کو بھارتی بھنگڑا سٹارمیکا سنگھ کے ہمراہ جشن آزادی کے شو میں پرفارم کریں گی۔ شو کے لئے انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔اداکارہ ان دنوں اپنی آواز میں ملی نغمے بھی ریکارڈ کرا رہی ہیں۔ شو میں ان کے ہمراہ گلوکارہ آئمہ بیگ بھی ہوں گی۔ مہوش حیات امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی پرفارم کریں گی۔

میکاسنگھ کاپاکستانی یوم آزادی کے جشن میں شرکت کا اعلان

لاہور/نئی دہلی(شوبز ڈیسک) مشہور گلوکار میکا سنگھ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے، بھارتیوں سے برداشت نہ ہوا تو واویلا مچا دیا۔15 اگست کو بھارت، 14 اگست کو ہمارا پاکستان، ہمارا پاکستان، یہ تھے وہ الفاظ جس پر بھارتی آگ بگولہ ہوئے، چہیتے گلوکار میکا کے منہ سے یہ الفاظ ہمارا پاکستان، جیسے انتہاء پسندوں کے سینے پر انگارے لوٹ گئے۔جی ہاں میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکار ریحان صدیقی کی کال پر لبیک کہا، شگاگو میں یوم آزادی کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تو بھارتی چینلز پر واویلا مچ گیا۔میکا پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب میں پرفارم کریں گے، میکا نے بھارتیوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، میکا بھارت پاکستان کا یوم آزادی ایک ہی دن منانا چاہتے ہیں، جتنے منہ اتنی باتیں بننے لگیں۔شیو سینا اور بی جے پی کی سیاسی غنڈے بھی زہر اگلنے لگے۔، میکا کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں تو پاکستان چلے جانے کا راگ بھی الاپنا شروع کردیا۔

رنبیر کپور کے ساتھ دوستی کی خبریں افواہ ہیں

کراچی( شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ ہونے کی باتیں زبان زد عام ہیں تاہم ایسے میں اپنا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑے جانے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ کا کہناہے کہ ماہرہ خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ خبریں محض افواہیں ہیں ،ان کا کہناتھا میں اس طرح کی خبروں کی وجہ سے مایوس ہوئی ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیانے یہ خبر دی تھی کہ رنبیر کپور کے دوست نے کہاہے کہ بھارتی اداکارآج کل صرف اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں ہی باتیں کرتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں ایک سال قبل بھی آئیں تھیں کہ جب انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال ایک ایوارڈ فنکشن میں ہماری ملاقات ہوئی۔ اور ہم اچھے دوست بن گئے۔۔

پاناما کیس سے متعلق عمران خان کا فیصلہ تبدیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان پاناما کیس میں درخواست گزار بھی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ تبدیل کردیا، عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہی پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے

شریف خاندان بچ جائیگا یا نہیں، اعتزا ز احسن کا دبنگ انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق ہو گا۔ قانون و آئین کے مطابق فیصلہ آنے کی صورت میں شریف فیملی نہیں بچ سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلہ کیلئے پورے بنچ کا بیٹھنا مناسب ہے، کیس کے دو فائنل فیصلے نہیں آ سکتے، شریف فیملی کی جانب سے جعلسازی سب سے زیادہ خطرنام معاملہ ہے، اگر یہ درست ہے کہ کیلبری فونٹ کے ذریعے جعلسازی کی گئی تو سنگین جرم ہے۔ اس طرح کی جعلسازی عدالت عظمیٰ میں پہلے کبھی نہیں پیش کی گئی تحریک انصاف کے رہنما معروف قانونی ماہر بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ کیس پاکستان کا نوازشریف کیخلاف ہے، 45 فیصد فیصلہ تو پہلے ہی آ چکا ہے ایک بھی جج نے شریف فیملی کے خلاف فیصلہ دیا تو کرپشن کا باب ختم ہو جائے گا شریف فیملی کو عدالت نے بہت وقت دیا لیکن کوئی منی ٹریل پیش نہ کر سکے۔ جی آئی ٹی کے سوال کے جواب دینے کی بجائے گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ پانامہ کیس سننے والے ججز صاحبان کا فیصلہ پاکستان کیلئے بہترین ہو گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ پانچ دانا ججز مل کر فیصلہ دیں گے تو انہیں خوب معلوم ہو گا کہ سچ کیا ہے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ 5 ججز نے ہی کرنا ہے، پہلے دن سے یہی کہتی رہی ہوں۔