تازہ تر ین

پی سی بی کے نئے سربراہ کے ا نتخاب میں کچھ دن باقی ، دل کی دھڑکنیں تیز

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 9 اگست کو لاہور میں ہوگا اور اسی دن پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس نئے چیئرمین کی صدارت میں ہوگا۔اس اجلاس میں چیئرمین سمیت بورڈ آف گورنرز کے اراکین 3سالہ مدت کے لئے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ شہریار خان تین سالہ معیاد پوری کرنے کے بعد چھ اگست کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔پی سی بی کے ذمےدار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بننے کےلئے ابھی تک نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے نامزد ہونے والے عارف اعجاز چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سید افضال حیدر کی نگرانی میں نئے انتخابات ہوں گے۔ نئے بورڈ آف گورنرز میں نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے علاوہ چار ڈپارٹمنٹس کے نمائندے منصور مسعود خان(یو بی ایل)، لیفٹنینٹ جنرل مزمل حسین (واپڈا)اور سوئی سدرن کے کرنل شعیب شامل ہیں ۔حبیب بینک نے ابھی تک اپنے نمائندے کی نامزدگی نہیں کی ہے۔ چار ریجن کے نمائندے بھی اگلے تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ ان میں لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم ، کوئٹہ ریجن کے صدر مراد علی اور سیالکوٹ ریجن کے نعمان بٹ شامل ہیں۔فاٹا ریجن کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔ جمعے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی آخری میٹنگ چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain