تازہ تر ین

”ہے کوئی ہم جیسا “ پاکستانی نوجوان نے 57 منٹ میں 3 ہزار پش اپس کا ریکارڈ بنا دیا

تتلے عالی(بی این پی )57منٹس میں 3000پش اپس،نوجوان کی حیران کن فٹنس،ایک گھنٹے میں 2700پش اپس لگانے والے انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز کو چیلنج کر دیا نواحی گاﺅں تتلے عالی کے رہائشی نوجوان ابوہریرہ نے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگا کر موقع پر موجود افراد کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے سپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ا?فیسر ندیم بٹ کے سامنے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگائے .اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑی بھی موجود تھے جو تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ اس وقت ایک گھنٹے میں 2700 پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز کا ہے۔ابوہریرہ کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کا تھا جو کہ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز نے ایک گھنٹے میں 2700پش اپس لگا کر توڑ دیا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ گینز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔ اس نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اسے موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ 2700پش اپس کا ریکارڈ توڑ سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain