تازہ تر ین

عائشہ گلا لئی کا معاملہ قبائلی جرگے تک جا پہنچا ،تحریک انصاف نے بھی انتہائی قدم اُٹھا لیا

پشاور(ویب ڈیسک )شیریں مزاری کے بعد خیبرپختونخوا کی خواتین کارکن بھی میدان میں آگئیں، عائشہ گلالئی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا سب کچھ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا، عائشہ گلا لئی نے ایک ہفتے کے اندر الزامات پر معافی نہ مانگی تو معاملہ قبائلی جرگے میں لے جائیں گے ۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماو¿ں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی اور پارٹی میں جانے کے لیے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیئے، زریں ضیا نے کہا کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں عائشہ گلالئی کا بھانڈا پھوڑ دیا، جس نے الزام لگائے ثابت بھی وہ ہی کریں۔پی ٹی آئی رہنما نعیمہ ناز نے کہا عمران خان کے پاس بلیک بیری نہیں ہے، پارٹی میں خواتین عائشہ گلالئی کے الزامات کی مذمت کرتی ہیں، پارٹی میں باصلاحیت ورکرز کو اوپر لے کر آیا جاتا ہے، بے بنیاد الزامات پر ہماری دل آزاری ہوئی، پرویزخٹک پر بھی بے بنیاد الزام لگائے گئے،انہوں نے کبھی پرویز خٹک کے ساتھ کام نہیں کیا، عائشہ گلالئی عمران خان سے ملاقات سے پہلے ساری چیزیں طے کر کے آئی تھیں۔نعیمہ ناز نے مزید کہا عائشہ گلالئی کا تعلق کے پی سے نہیں فاٹا سے ہے، ان سے ملاقات پر عمران خان کی نظریں نیچی تھیں، عائشہ گلالئی نے عمران خان سے این اے ون کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا، عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا اور عائشہ گلا لئی سے شکوہ کیا کہ آپ پارٹی میں حصہ نہیں لے رہیں۔انھوں نے کہا کہ عائشہ الزمات پر ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں نہیں تو معاملہ قبائلی جرگے میں لے کر جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain