تازہ تر ین

گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان

آکلینڈ(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔قومی ٹیم 6 جنوری سے شروع ہونے والے دورے کے دوران 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی ون ڈے سیریز 6جنوری سے 19جنوری جبکہ ٹی 20 سیریز 22جنوری سے 28جنوری تک کھیلی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم اگلے سال کے شروع میں نیوزی کا دورہ کریگی جہاں وہ6سے 28جنوری کے دوران 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 6جنوری کو بیسن ریزرو،دوسرا9جنوری کو سیکٹن، اوول، تیسرا 13جنوری کو یونیورسٹی آف اوٹاگو،اوول،چوتھا ون ڈے 16جنوری کو سیڈن پار ک اور پانچواں اور آخری ایک روز ہ میچ 19جنوری کو ایک بار پھر بیسن ریزور پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 22جنوری کو ویسٹ پاک سٹیڈیم،دوسرا میچ 25 جنوری کو ایڈن پار ک اور تیسرا اور آخری مقابلہ 28جنوری کوبے، اوول کے مقام پر کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain