تازہ تر ین

نیماربارسلوناچھوڑکرپی ایس جی کاحصہ بن گئے

بارسلونا(نیوزایجنسیاں)مشہور ہسپانوی کلب بارسلونا کو بڑا دھچکا لگا ہے اور عالمی شہرت یافتہ برازیلین اسٹار نیمار جونیئر نے بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔نیمار 222ملین یوروز کی ریکارڈ فیس کے ساتھ فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بنیں گا اور انہیہں نے بارسلونا کو کلب چھوڑنے کے حوالے سے اپنے عزائم سے آگاہ کردیا ہے۔بارسلونا نے ٹرانسفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیمار جونیئر، ان کے والد اور ایجنٹ نے کلب آفس میں منعقدہ اجلاس میں بارسلونا فٹبال کلب کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اس سے قبل 25 سالہ فٹبالر نے کلب کے ٹریننگ گراو¿نڈ میں آکر ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ پیرس جا رہے ہیں۔اکتوبر میں نیمار نے بارسلونا سے ایک نیا معاہدہ کیا تھا جس کی رو سے انہیں 2021 تک کلب کا حصہ رہنا تھا ۔
جس میں انہیں خریدنے کی فیس دگنے سے زیادہ کر دی گئی تھی جو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانسفر فیس تھی۔نیمار جونیئر 2013 میں سینٹوس کلب چھوڑ کر بارسلونا کا حصہ بنے تھے اور اس وقت ان کی ٹرانسفر فیس 57ملین یوروز تھی تاہم بعد میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ تقریباً 100ملین یوروز تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے کے تحت نیمار کو چھ سالہ معاہدے کے تحت ہر ہفتے پانچ لاکھ 50ہزار یوروز سے زائد ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain