تازہ تر ین

کپتان سرفراز کا برطانیہ میں ہیروز جیسا خیر مقدم

لیڈز(ویب ڈیسک) پاکستان کے کپتان سرفراز احمد برطانوی شائقین کی بھی آنکھ کا تارا بن گئے، یارکشائر میں ان کا ہیروز جیسا خیرمقدم ہو رہا ہے، جمعرات کو وہ ڈربی شائر کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں ڈیبیو کریں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن زیادہ تعداد میں اس کلب کو سپورٹ کریں گے، میں ٹیم کو مختصر ترین فارمیٹ میں پہلی ٹرافی جتوانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کاو¿نٹی کلب یارکشائر کو جوائن کرچکے اور جمعرات کو ڈربی شائر کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں ڈیبیو کریں گے، ان کی خدمات لیگ راو¿نڈ کے 5 میچز کیلیے حاصل کی گئی ہیں،البتہ ٹیم کے ناک آو¿ٹ راو¿نڈ میں پہنچنے کی صورت میں وہ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ کے پارک ایونیو میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے سرفراز کاخیرمقدم کیا، جس میں کرکٹرز ہی نہیں بلکہ 200 سے زائد دیگر افراد بھی موجود تھے، یارکشائر نے قومی ڈیوٹی پر طلب کیے جانے والے آسٹریلوی کرکٹر پیٹر ہینڈزکومب کی جگہ سرفراز سے معاہدہ کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت پر فتح دلانے کے بعد وہ انگلینڈ میں پہلی بار ایکشن میں آئیں گے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain