تازہ تر ین

وائی فائی آپ بھی استعمال کرتے ہونگے مگر اس کے معانی کیا ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)آج کل وائی فائی (wifi)کے الفاظ سے بچہ بچہ واقف ہے اور یہ وائر لیس انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکاہے۔لیکن آ پ کو معلوم ہے کہ یہ کن الفاظ کا مخفف ہے؟اگر آپ کسی ٹیکنالوجی ماہر سے پوچھیں تو وہ کہے گا کہ wi-fiکے حروف wireless fidelityکا مخفف ہیں اور دلچسپ بات یہ کہ بڑے سے بڑا ماہر آپ کو یہی بتائے گا لیکن یہ جواب درست نہیں ہے۔تو پھر حقیقت کیا ہے ؟یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔
یہ سال 1999کی بات ہے کہ وائرلیس ایتھرنیٹ کمپیٹیبیلٹی الائنس (weca)نامی ایک سائنسی گروپ نے تیز ترین وائرلیس انٹرنیٹ سٹنڈرڈ IEEE802.11bکےلئے کوئی سادہ نام ڈھونڈنے کی کوشش شروع کی۔اس مقصد کےلئے ایک کمپنی انٹر برینڈ کو ذمہ داری سونپی گئی۔ کمپنی نے 13نام تجویز کیے جن میں سکائی بریج ،ٹارچ لائٹ اور فلائی اوور جیسے نام شامل تھے۔انہی میں ایک نا مWi-Fiبھی تھا۔اس نام کا wireless fidelityسے کوئی تعلق نا تھا یہ محض ہائی فائی سے ملتا جلتا نام تھا جس کا مقصد انٹرنیٹ کی تیز سپیڈ کو ظاہر کرنا تھا۔یوں وائرلیس انٹرنیٹ کے لیے یہ نا م استعمال ہونے لگا۔
جب وائی فائی الائنس نامی ادارہ بنا تو اس کے ابتدائی دنوں میں انٹرنیٹ کی اس نئی اور تیز قسم کو “the standard for wireless fidelity©”کہ کر پکارا گیااور یوں لوگ یہ سمجھنے لگے کہ وائی فائی wireless fidelityکامخفف ہے جبکہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ حروف کسی بھی لفظ کا مخفف نہیں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain