تازہ تر ین

آصف زرداری کی نواز شریف سے ڈیل، اعتزاز احسن حقیقت سامنے لے آئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی جان کو سخت خطرہ ہے۔ شریف برادران بہت پریشان ہونگے۔ کہ وہ ان کے خلاف بیان نہ دیدے۔ آصف علی زرداری کی نوازشریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ اب تو میٹرو ملتان کا کیس بھی سامنے آگیا ہے۔ جس میں 2ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ملتان میٹرو کیس کا پیسہ تو شہبازشریف کی تجوری میں ہی گیا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ملتان میٹرو کیس کو پہلے سینٹ میں اٹھائیں گے۔ چیئرمین فنانس کمیٹی میں معاملہ اٹھائیں گے۔ فنانس کمیٹی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ نوازشریف مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں پہلے جو کام ان کا گالم گلوچ بریگیڈ کرتا تھا۔ اب خود کرتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلے کے مطابق نوازشریف آئی ایس آئی سے پیسے لیتے رہے ہیں اب ان کے بیٹے کو بھارتی کمپنیوں سے روابط سامنے آئے ہیں۔ جن سے وہ انتہائی حتمی مشینری اور فرنس منگواتے ہیں اس طرح کے معاملات میں ”را“ فائدہ تو اٹھاتی ہے ایسا بالکل ممکن ہے الراجی بینک سعودیہ کا ہل میٹل سے لین دین پہلی بار سامنے آیا ہے۔ ہل میٹل سے ہی منگوائی گئی پاکستان سے بھی بنوائی جاسکتی تھی۔ بھارت کے ساتھ لین دین کا معاملہ تو بہت حساس ہے اربوں ڈالر کا بزنس ہورہا ہے جو پاکستان کی کمپنیوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بہت بڑا سکینڈل ہے اسے سینٹ میں ضرور اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے والدہ کی جس جائیداد کا انٹرویو میں ذکر کیا الیکشن کمیشن اس بارے کلثوم نواز سے سوال کرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے بڑی مضبوط لائن لی ہے۔ یقینی طور پروالد کوا عتماد میں لیا ہوگا۔ آصف زرداری نے اگر موجودہ حالات میں کوئی ڈیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو ان کی ساکھ کو بہت نقصان ہوگا اور وہ یقیناً ایسا نہیں چاہیں گے۔ آئین میں ایسی ترمیم جو موثر ماضی پر کرنا مشکل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain