لندن(اے این این ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پھر آنے کے وعدے کے ساتھ لندن پہنچ گئے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نجی پرواز کی آر 621 سے براستہ دوحہ لندن پہنچے ہیں جہاں وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا،واپس آﺅں گا ۔انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا حساب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نےشریف خاندان کو تیسری بار بےگناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ انھیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ شریف بردران ثبوت نہ ہونے پر نیب سے بھاگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ایک بار بھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق طاہر القادری مختصر دورے پر گئے ہیں وہ31اگست کو واپس آ جائیں گے اور عید لاہور میں منائیں گے۔