تازہ تر ین

سندھ کا فرعون جلد پوچھے گا مجھے کیوں نکالا

سکھر (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے، کرپشن گاڈ فادرکو قوم نے سڑکوں پر نکل کر شکست دی، اور وہ کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالااور بہت جلد سندھ کا فرعون اسی طرح پوچھتا پھرے گا کہ مجھے کیوں نکالا، آصف زرداری لٹیروں کے سردار ہیں ، ان میں اور نواز شریف میں ایک ہی فرق ہے کہ سابق وزیر ایکٹنگ اچھی طرح کر لیتے ہیں جبکہ زرداری کو ایکٹنگ کرنا بھی نہیں آتا۔میں نے اکیس سال پہلے جب سیاست شروع کی تو سندھ کے حالات بہتر تھے سندھ کے وڈیروں او رجاگیرداروں نے یہاں کے عوام کا خون چوسا ، جو پیسا سندھ کے عوام پر خرچ ہونا تھا حکمرانوں نے وہ دولت اپنے بیرون ملک کاروباروں پر لگائے اور صوبے کو عوام کو غربت، بیروزگاری اور بھوک کا تحفہ دیا۔ سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قوانین ہیں، دنیا بھر میں وزیر اعظم سے گھر کے ملازم تک سبھی کے لئے یکساں قانون ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قانون کے دو معیارہیں۔ سندھ کے عوام کی دولت کو زردار ی اور اس کے ٹولے نے بیرون ملک منتقل کیا ، وہ نواز شریف کی کرپشن پر اس لئے خاموش ہیں کیوں کہ انہیں انداز ہ ہے کہ اب اگلی باری ان کی ہے۔ آصف علی زرداری نے 1996میں کہا کہ سرے محل میرا نہیں ہے مگر جب مشرف سے این آر او سائن ہوا تو زرداری نے سرے محل کے سارے پیسے اپنی جیب میں ڈالے ۔پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اس نئے دور میں سندھ کے عوام کو آصف زرداری کے خلاف میرے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے۔سندھ کے سکولوں ، ہسپتالوں اور یہاں کی سڑکوں کو ٹھیک کرنے سے زیادہ یہاں کی پولیس کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل میں پاناماکیس میں پھنسا ہوا تھا اس لئے سندھ نہیں آسکا،لیکن اب سندھ کے دورے کروں گا اور یہاں کے عوام کو ظالم نظام سے نجات دلاکر دم لوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو،نہ ہی ہم سندھ کو تقسیم ہونے دیں گے۔ سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کوسازش کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی سندھ کے حقوق کے منافی کوئی ڈیم بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ استعمال کیا ،ان کے ووٹ کااستحقاق کیا گیا،یہ اپنی قابلیت پر نہیں شہید کے خون پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں یہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل کو گرفتار کیوں نہیں کر سکے؟آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میرااگلا الیکشن سے بھی سندھ سے ہو گا۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے موقع دیا،یہ لوگ جے آئی ٹی بھی اپنی باتوں کا دفاع نہیں کر سکے اور اب یہ لوگ اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اورآصف زرداری کی دولت واپس لے آئیں تو ملک کے قرضے ادا ہو جائیں گے،کچے کے ڈاکووں کے کچھ اصول ہوتے ہیں مگر حکومت کے چوروں کا کوئی اصول نہیں ہے ۔ سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہاللہ گواہ ہے کہ مجھے فضل الرحمان اور اسفند یارو لی سے کوئی امید نہیں ہے ،مجھے صرف عمران خان سے امید ہے کیونکہ وہ ملک اور قوم کی حالت بدلیں گے، یہی نہیں میری ذاتی خواہش ہے کہ خان صاحب کو اقتدار میں دیکھوں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری نے دولت لوٹی ہے ،ان دونوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں توقرضے ادا ہوجائیں۔امریکہ کے پاکستان مخالف بیان آنے پرایران ،چین اور روس بول اٹھا لیکن ہمارے نواز شریف نے ایک لفظ نہیں بولا۔میاں صاحب! کیا آپ امریکہ سے ڈرتے ہو؟۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ نواز شریف ذہنی مریض ہوچکے ہیں وہ جب دیوار کی طرف دیکھیں یا کھڑکی سے منہ باہر نکالیں تو ایک ہی بات کہتے ہیں کہ (مجھے نکالا کیوں؟) (مجھے نکالا کیوں؟) میاں صاحب آپ چور ہو ،ڈاکو ہو اس لئے نکالا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ کرپٹ لیڈر بے نقاب ہوا،یہ کہتے تھے کہ لوگ پانامہ کیس کو بھول جائیں گے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ایک کرپٹ لیڈر بے نقاب ہو ااور یہ کہتے تھے کہ پانامہ کیس ایک افسانہ ہے لوگ اسے بھو ل جائیں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سکھر کے عوام کا باہر نکلنا اس بات کاثبوت ہے کہ آپ لوگ تبدیلی کے ساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلااور عوام کوگمراہ کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ سندھ میں نوجوانوں کو روزگا ر اور فنی تعلیم دے گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain