تازہ تر ین

شیخ رشید اور فضل الرحمن ایک ساتھ، تصویر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کئی جلسوں میں ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برساتے ہیں اور ایک دوسرے کے خوب مخالف سمجھے جاتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان دونوں کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو گئی ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ تصویر ایک طیارے میں بنائی گئی ہے جس کا اندازہ طیارے کا دروازہ اور اس کے ساتھ ہی سرخ رنگ میں لکھے لفظ ”Exit“ (باہر جانے کا راستہ)سے ہوتا ہے۔ شیخ رشید اور مولانا فضل الرحمان دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ہاتھ میں موبائل فون پکڑ رکھا ہے جبکہ شیخ رشید بھی اسی موبائل فون کی سکرین پر دیکھ رہے ہیں۔ اب ان دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے اور یہ تصویر کب کی ہے؟ یہ تفصیلات تو معلوم نہیں ہو سکیں مگر دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ضرور بے چینی اور تجسس میں مبتلا ہیں اور سب ہی یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ آخر یہ تصویر پرانی ہے یا پھر حال ہی میں لی گئی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تصویر ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے دوران ہی لی گئی ہے تو پھر اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں لیکن اگر یہ پرانی ہے تو پھر کئی انتہائی سخت سیاسی مخالفین کی ایسی بہت سی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور اس پر زیادہ حیرانی یا تجسس والی بھی کوئی بات نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain