تازہ تر ین

اگر امریکہ نے ہم پر بھارت کے ذریعے حملہ کیا تو پھر بھارت میں بھی کوئی نہیں بچے گا

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چھیڑا گیا تو پھر بھارت میں بھی کوئی نہیں بچے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت کے ذریعے پاکستان پر حملہ کرنے کی بھول کبھی نہ کرے۔ پاکستان عراق اور افغانستان نہیں ہے۔ امریکا نے اگر ایسی غلطی کی تو پھر پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی میزائل پروگرام کے سامنے بھارت کچھ نہیں ہے۔ اگر ہم پر حملہ ہوا تو پھر بھارت میں بھی کوئی نہیں بچے گا۔ پاکستان ایسا جواب دے گا کہ بھارت کے مندروں میں گھنٹیاں بجانے کیلئے کوئی بھی نہیں بچے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain