Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریف اور ڈار فیملی میں ٹھن گئی

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz and ishaq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ سے نااہلی کیس میں نظرثانی کی اپیل خارج ہونے کے بعد شریف خاندان نے احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حکمت عملی بنالی۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا اور ان کی طرف سے وکیل پیش ہوکر ان کے پاکستان سے باہر ہونے کے حوالے سے کہہ کر وقت نکالنے کی کوشش کرے گا اور اس میں ساتھ یہ کہا جائے گا کہ وہ اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ ان کے علاج کے لئے ان کے ساتھ بیرون ملک ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے بھی اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ ان کو بھی پیش ہونا چاہئے یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر دو تجاویز رکھی گئی ہیں۔ ایک تجویز کہ اگر مریم نواز پیش ہوتی ہیں تو ان کے ساتھ وکلاءکی بھاری تعداد‘ مسلم لیگی اہم رہنما اور متحرک پارٹی کارکن بھی ساتھ جائیں گے اور دوسری اس تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ پہلی پیشیوں پر صرف وکلاءکو بھیجا جائے یا پھر مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مریم نواز اور نوازشریف نے اپنے وکلاءسے قانونی رائے بھی مانگی کہ اس کا مکمل بائیکاٹ کریں تو پھر کیا پوزیشن ہوگی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق نیب میں پیش ہونے کے حوالے سے اسحاق ڈار اور شریف خاندان دونوں میں اختلاف بھی ہے۔ اسحاق ڈار عدالتوں میں پیش ہوکر اس کیس کو لمبا کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف شریف خاندان اسحاق ڈار کو واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ جو فیصلہ ہم کریں گے اس پر ہی آپ کو عمل کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پہلی پیشی پر پیش نہ ہونے کے بعد مریم نواز اور اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں اور پولیس کی بجائے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات بھی جاری ہوسکتے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وفاقی وزیر اور ان کے قانونی مشیروں نے شریف خاندان کو یہ واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر یہ سمجھا جائے کہ ہم اب عدالتوں کے پراسیکیوٹر کو اپروچ کرلیں گے یا ان سے کوئی مدد لے لیں گے تو یہ موجودہ حالات میں ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان احتساب عدالتوں کے حوالے سے پیش ہونے یا نہ ہونے کیلئے فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کرلیں گے اور اس سے پہلے ان کے وکلاءمیڈیا کو بھی اس حوالے سے بتائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.