Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک ترک تعلقات میں میں دنیا کی کوئی طاقت رخنہ نہیں ڈال سکتی :ترک وزیر اعظم

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    استبول(ویب ڈیسک)ترک وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔جس میں ترکی کے ڈپٹی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ ترک حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ترکی کے وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترکی اورپاکستان کے رشتے مثالی رشتے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت ان میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔ترک حکومت پاکستانی قیادت کیساتھ ملکر تعلقات کو ٹھوس اقتصادی روابط کی شکل دینے کیلئے کام کررہی ہے۔پاکستان کے بدخواہ ترکی کے بدخواہ ہیں۔ترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنائے۔ترک وزیراعظم کی پنجاب حکومت کیساتھ کم آمدنی والے افراد کیلئے رہائشی سہولتیں ،ٹرانسپورٹ،صحت ،امن وعامہ اوردیگر شعبوں میں مدد اورتعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ترک و زیراعظم کا ترکی اورپاکستان کے درمیان تجارتی مراسم کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تجویز سے اتفاق کیا۔وزیر اعظم ترکی نے مزید کہا کہ میں آپ کو ترک حکومت اورترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔آپ کا یہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزید استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اورپاکستانی عوام عالمی مسائل پر ایک ہی طرح سوچتے ہیں۔گزشتہ چار برسوں کے دوران ترکی کیساتھ تعلقات کو فروغ دینا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔جنگ ہو یا سیلاب یا زلزلے یا کوئی اورقدرتی آفت ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا ہے۔پاکستان کے عوام ترکی کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیاں اقوام عالم کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔پاکستان نے اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ترکی جیسے دوستوں کی مدد اورتعاون سے اس جنگ پر بہت جلد مکمل قابو پالیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.