اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کےخلاف بے بنیاد الزامات کے ذریعے کردار کشی کرنے پر درخواست دے دی ہے ،درخواست میں چیئرمین پیمرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ایس گلیکسی براڈکاسٹر اور اینکر پرسن روف کلاسرا کو فریق بنایا گیا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے ذریعے پیمرا میں شکایت درج کرائی،سپیکر نے پیمرا کے کونسل آف کمپلین کے خلاف دائر میں سات ستمبر کواینکر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے خلاف ایکشن لینے کی استدعاکی ، نجی ٹی وی کے اینکر روف کلاسرا نے اسپیکر پر نادرا کے ایک افسر کے والد کے اغواءکا الزام لگایا،قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے پولنگ کے دوران بھی یہ الزام لگایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے وصول کر لی۔
