سری لنکن ٹیم مضبوط پوزیشن میں آگئی، 220 رنز کی برتری، پاکستان کو فالو آن نہ کراتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن باو¿لرز نے پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز 262 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے 220 رنز کی برتری کے باوجود پاکستان کو فالو آن نہیں کرایا اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی 59، حارث سہیل 56 اور سمیع اسلم 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، یوں پاکستان کی پوری ٹیم 482 رنز کے جواب میں صرف 262 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا اور ہیراتھ نے تین، تین جبکہ لکمل اور گیمیج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ، سری لنکن ٹیم کی 220 رنز کی برتری

