لاہور( بی این پی) ورلڈ الیون ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہوگی۔تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میںصدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔پی ایچ ایف نے مستقبل قریب میں 2 بڑے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہونے کی نوید سنا دی ہے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر)خالد کھوکھر کا مزیدکہنا تھا کہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ سے انٹر نیشنل ایونٹس کی ریہرسل کر لی ہے، نومبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئے گی، گرین شرٹس اور دنیا بھر کے متعدد ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے میچز کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔صدر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہو گی، جس کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔ ایک سوال پر خالد کھوکھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں، امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
